1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بعض کفریہ کلمات

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از قاسم کیانی, ‏18 جون 2011۔

  1. قاسم کیانی
    آف لائن

    قاسم کیانی ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جون 2011
    پیغامات:
    375
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ملک کا جھنڈا:
    بعض کفریہ کلمات


    اس دور میں جہالت کی وجہ سے کچھ مرد اور عورتیں اس قدر بے لگام ہیں کہ جو ان کے میں آتا ہے بول دیا کرتے ہیں چنانچہ بعض کفر کے الفاظ بھی لوگوں کی زبانوں سے نکل جاتے ہیں اور لوگ کافر ہو جاتے ہیں اور ان کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے۔ مگر انہیں خبر بھی نہیں ہوتی کہ وہ کافر ہو گئے اور ان کا نکاح ٹوٹ گیا۔ اس لئے ہم یہاں چند کفری بولیوں کا ذکر کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو ان کفریات کا علم ہو جائے اور لوگ ان باتوں کو بولنے سے ہمیشہ زبان روکے رہیں اور اگر خدا نخواستہ یہ کفری الفاظ ان کے منہ سے نکل گئے ہوں تو فوراً توبہ کر کے نئے سرے سے کلمہ پڑھ کر مسلمان بنیں اور دوپارہ نکاح کریں۔
    1- خدا کے لیے مکان اور جگہ ثابت کرنا کفر ہے۔ بعض لوگ یہ کہہ دیا کرتے ہیں کہ اوپر اللہ نیچے پنچ، اوپر اللہ نیچے تم، یہ کہنا کفر ہے۔ ( خانیہ )
    2- کسی سے کہا گناہ نہ کرو ورنہ خدا جہنم میں ڈال دیگا۔ اس نے کہا “ میں جہنم سے نہیں ڈرتا “ یا یہ کہا “ مجھے خدا کے عذاب کی کوئی پروا نہیں “ یا ایک نے دوسرے سے کہا کہ “ کیا تو خدا سے نہیں ڈرتا -“ یہ کہہ دیا کہ خدا کہاں ہے“ یہ سب کفر کی بولیاں ہیں۔ ( عالمگیری )
    3- کسی سے کہا کہ انشاء اللہ تم اس کام کو کرو گے اس نے کہہ دیا “ میں بغیر انشاءاللہ کے کروں گا ۔“ کفر لاحق ہو گیا۔
    4- کسی مالدار کو دیکھ کر یہ کہہ دیا کہ “ آخر کار یہ کیا انصاف ہے کہ اس کو مالدار بنا دیا اور مجھے غریب بنایا-“ یہ کہنا کفر ہے۔ ( عالمگیری )
    5- اولاد وغیرہ کے مرنے پر رنج اور غصہ میں اس قسم کی بولیاں بولنے لگے کہ خدا کو بس میرا بیٹا ہی مارنے کیلئے ملا تھا۔ دنیا بھر میں مارنے کیلئے میرے بیٹے کے سوا خدا کو دوسرا کوئی ملتا ہی نہیں تھا۔ خدا کو ایسا ظلم نہیں کرنا چاہیے تھا۔ اللہ عزوجل نے یہ بہت برا کیا کہ میرے اکلوتے بیٹے کو مار کر میرا گھر بے چراغ بنا دیا۔ ( معاذاللہ ) اس قسم کی بولیاں بول دینے سے آدمی کافر ہو جاتا ہے۔
    6۔ خدا تعالٰی کی شان میں پھو ہڑ لفظ بولنا یا اس کے کاموں میں عیب نکالنا یا خدا کا مذاق اڑانا، یا خدا تعالٰی کو ایسے لفظوں سے یاد کرنا جو اس کی شان کے لائق نہیں ہیں۔ یہ سب کفر کی باتیں ہیں۔
    7- کسی نبی علیہ السلام یا فرشتہ کی حقارت کرنا اور ان کی جناب گستاخی کرنا یا ان کا عیب نکالنا یا بے ادبی کے ساتھ ان کا نام لینا کفر ہے-
    8- جو شخص تاجدار مدینہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو آخری نبی نہ مانے یا سرکار صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی کسی چیز یا کسی بات کو حقیر جانے یا عیب نکالے۔ یا کسی سنت مبارکہ کی تحقیر کرے مثلاً داڑھی بڑھانا، مونچھیں کم کرنا، عمامہ باندھنا ، عمامہ کا شملہ لٹکانا، کھانے کے بعد انگلیوں کو چاٹ لینا یا کسی بھی سنت کا مذاق اڑائے یا اس کو برا سمجھے تو وہ مسلمان نہیں رہتا کافر ہو جاتا ہے۔
    9- جو شخص کسی قاتل یا خونی ڈاکو کو دیکھ کر توہین کی نیت سے کہہ دے کہ “ ملک الموت “ آ گئے یہ کلمہ کفر ہے۔
    10- قرآن کی کسی آیت کے ساتھ مسخرہ پن کرنا کفر ہے جیسے بعض داڑھی منڈے کہہ دیا کرتے ہیں کہ قرآن میں کلاسوف تعملون آیا ہے اور معنی یہ بتاتے ہیں کہ کلہ صاف کراتے رہو یا اکیلے نماز پڑھنے والے کہہ دیا کرتے ہیں کہ ان الصلٰوۃ تنہی اور معنی یہ بتاتے ہیں کہ نماز تنہا پڑھا کرو، ان باتوں کو بول دینے سے آدمی کافر ہو جاتا ہے کیونکہ قرآن ک ساتھ مسخرہ پن بھی ہے اور قرآن کے معنی بدل ڈالنا بھی ہے اور یہ دونوں کفریہ باتیں ہیں۔
    11-اسلام میں شک کرنا، یا اپنے مذہب پر افسوس کرنا اور کہنا کہ میں مسلمان ہو گیا یہ اچھا نہیں کاش میں کسی اور مذہب میں ہوتا۔ یا کسی کفر کی بات کو اچھا سمجھنا یا کسی کو کفر کی بات سکھانا یہ کہنا کہ نہ میں ہندو ہوں نہ مسلمان میں تو انسان ہوں یا یہ کہنا کہ میں نہ مسجد سے تعلق رکھتا ہوں نہ مندر سے یا یہ کہنا کہ خانہ کعبہ تو معمولی پتھروں کا ایک پرانا گھر ہے اس میں کیا دھرا ہے کہ میں اس کی تعظیم کروں۔ یا یہ کہنا کہ نماز پڑھنا تو فارغ آدمیوں کا کام ہے۔ ہم کو نماز کی کہاں فرصت ہے ؟ یا یہ کہیں کہ جب خدا نے کھانے کو دیا ہے تو روزہ رکھ کر بھوکے کیوں مریں ؟ یا اذان کی آواز سن کر یہ کہنا کہ کیا خواہ مخواہ کا شور مچا رکھا ہے۔ یا یہ کہنا کہ نماز پڑھنے کا کچھ نتیجہ نہیں۔ بہت پڑھ لی کیا فائدہ ہوا ؟ یا یہ کہنا کہ نماز پڑھنا نہ پڑھنا دونوں برابر ہے یا یہ کہنا کہ میں تو صرف رمضان میں نماز پڑھتا ہوں باقی دنوں میں نہ کبھی پڑھی نہ پڑھوں گا۔ یا یہ کہنا کہ نماز مجھے موافق نہیں آتی میں جب نماز پڑھتا ہوں تو کوئی نہ کوئی نقصان ضرور ہو جاتا ہے یا یہ کہنا کہ زکٰو ۃ خدائی ٹیکس ہے جو ملاں لوگوں نے مالداروں پر لگا رکھا ہے یا یہ کہنا کہ حج تو ایک تفریحی سفر ہے۔ یا بلیک مارکیٹ کا دھندا ہے میں ایسا کام کیوں کروں ؟ وغیرہ وغیرہ اس قسم کی تمام بکواسیں کھلا ہوا کفر ہیں ۔ ان سب بولیوں سے آدمی کافر ہو جائے گا۔
    12- یہ کہنا کہ رام ورحیم دونوں ایک ہی ہیں اور وید و قرآن میں کچھ فرق نہیں یا یہ کہنا کہ مسجد اور مندر دونوں خدا کے گھر ہیں۔ دونوں جگہ خدا ملتا ہے‘ کفر ہے۔
    13- کافروں کو خوش کرنے کیلئے ان کے جلوسوں اور میلوں میں کفر کی شان و شوکت بڑھانے یا کافروں کو خوش کرنے کیلئے شریک ہونا، یا ان کفری تہواروں کی تعظیم کرنا یا کوئی چیز ان تہواروں کے دن مشرکین کے گھر بطور تحفہ اور ہدیہ کے بھیجنا جب کہ مقصود اس دن کی تعظیم ہو تو یہ کفر ہے۔ (بہار شریعت )
    14- جو شخص یہ کہہ دے کہ میں شریعت کو نہیں مانتا یا شریعت کا کوئی حکم یا فتوٰی سن کر یہ کہے کہ یہ سب ہوائی باتیں ہیں۔ یا یہ کہہ دے کہ شریعت کے حکم اور فتوٰی کو چولہے میں ڈال دو یا یہ کہہ دے کہ میں شرع ورع کو نہیں جانتا یا یہ کہہ دے کہ ہم شریعت پر عمل نہیں کریں گے ہم تو برادری کی رسموں کی پابندی کریں گے۔ یا یہ کہہ دے بسم اللہ اور سبحان اللہ روٹی کی جگہ کام نہ دے گا ہمیں روٹی چاہیے بسم اللہ، سبحان اللہ نہیں چاہیے تو وہ شخص کافر ہو جائے گا۔
    15- شراب پیتے وقت یا زنا کرتے وقت یا جوا کھیلتے وقت بسم اللہ شریف پڑھنا کفر ہے۔ ( فیضان سنت )
    16- مسلمان کو مسلمان جاننا اور کافر کو کافر جاننا ضروریات دین میں سے ہے کسی مسلمان کو کافر کہنا یا کسی کافر کو مسلمان کہنا کفر ہے۔
    17- جو کسی کافر کیلئے اس کے مرنے کے بعد مغفرت کی دعا مانگے۔ یا کسی مردہ کافر و مرتد کو مرحوم و مغفور کہے یا کسی مردہ ہندو کو “ بیکنٹھ باشی “ کہے وہ خود کافر ہے۔ ( بہار شریعت )
    18- خدا کی حرام کی ہوئی چیزوں کو حلال کہنا۔ یا خدا تعالٰی کی حلال کی ہوئی چیزوں کو حرام کہنا خدا کی فرض کی ہوئی چیزوں میں سے کسی چیز کا انکار کرنا یہ سب کفر ہیں۔
    19- ضروریات دین میں سے کسی چیز کا انکار کرنا مثلاً توحید ، رسالت، قیامت، ملائکہ، جنت و دوزخ ، آسمانی کتابیں ان میں سے کسی چیز کا انکار کرنا کفر ہے۔
    پیارے بھائیو اور بہنو ! غور کرو کہ یہ سب الفاظ اور ان کے علاوہ دوسرے بہت سے الفاظ ہیں جن کے بولنے سے آدمی کافر ہو جاتا ہے لٰہذا بولنے میں خاص طور پر دھیان رکھنا چاہیے زیادہ شیخی مت بگھارو اور اپنی زبان قابو میں رکھئے، خبردار بے لگام بن کر قینچی کی طرح زبان چلاتے ہوئے جو منہ میں آئے مت بکتے رہو۔ تاجدار رسالت صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا، کہ اپنی زبان کی حفاظت کرو اور اس کو قابو میں رکھو کیونکہ بہت سی زبان سے نکلی ہوئی باتیں آدمی کو جہنم میں جھونک دیتی ہیں۔
    اللہ تعالٰی ہر مسلمان کو فضول باتوں اور کفریہ کلمات سے بچائے۔ آمین
    پیارے اسلامی بھائیو دن اور رات توبہ کو اپنا معمول بنائیں دیگر گناہوں کی توبہ کے علاوہ تجدید ایمان بھی کر لیا کریں۔
    یا اللہ عزوجل آج کے دن اگر مجھ سے کوئی کفر سرزد ہو گیا ہو میں اس سے توبہ کرتا ہوں پھر پڑھیں۔ لا الٰہ الاللہ محمد رسول اللہ۔ عزوجل و صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم ۔


    مصنف : حکیم محمد اسلم شاہین عطاری قادری
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عطاءالرحمن منگلوری
    آف لائن

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اگست 2012
    پیغامات:
    243
    موصول پسندیدگیاں:
    293
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بعض کفریہ کلمات

    بہت اچھا کیا آپ نے توجہ دلا کے۔آج کل اکثر لوگ بے سوچے سمجھے شعائر اسلام کی توہین کے مرتکب ہوکر اپنا ایمان بھی داءو پر لگا دیتے ہیں۔جزاک اللہ۔
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بعض کفریہ کلمات

    بہت شکریہ ، اللہ کریم آپ کو جزائے خیر دیں
     
  4. نیرنگ خیال
    آف لائن

    نیرنگ خیال ممبر

    شمولیت:
    ‏29 اگست 2012
    پیغامات:
    96
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بعض کفریہ کلمات

    خوب نشاندہی کی آپ نے۔ اور اگر آپ کسی کو سمجھانے بیٹھیں گے تو آپکو کہے گا۔ بس رہن دے۔ ایڈا تو مولوی۔ تو معاملہ وہ والا ہو جاتا ہے کہ
    افسوس بے شمار سخن ہائے گفتنی
    خوف فساد خلق سے ناگفتہ رہ گئے​
    آپ کسی کو نماز کا کہہ دیں۔ تو وہ آپ کو کہے گا ساڈیاں نمازاں مکے مدینے۔ اور پھر ٹھٹھہ لگا کر چلتا بنے گا۔ تو اس قسم کی باتوں سے بھی احتراز بہت ضروری ہے
     
  5. بنت الهدی
    آف لائن

    بنت الهدی ممبر

    شمولیت:
    ‏17 جون 2012
    پیغامات:
    26
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بعض کفریہ کلمات

    آپ کی بات سو فیصد درست ھے ھماری گفتگو ایسی ھی ھے کہیں شرک جلی ھے تو کھیں شرک خفی۔
    اللہ ھم کو ھر قسم کے شرک سے بچا کر اپنا شکر گذار بندہ بنا دے آمین ثم آمین
     
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بعض کفریہ کلمات

    جزاک اللہ
    -------------
     
  7. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
    واقعی اس دور میں ایمان کی حفاظت کی فکر بےحد ضروری ہے کیونکہ اس دور کے متعلق حضور سید عالم، نور مجسم،شاہ آدم وبنی آدم ، شفیع معظم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جو فرمایا اس کے ایک جز کا خلاصہ ہے کہ ’’اس دور میں آدمی صبح مومن ہوگا تو شام کو کافر، اور شام کو مومن ہوگا تو صبح کافر‘‘ یعنی ایمان بچانا بہت مشکل ہوجائے گا،
    ایمان کی حفاظت کی فکرمیں علم دین کلیدی کردارکی حیثیت رکھتا ہے
    پہلے پیغام میں شامل مثالیں امیر اہلسنت ،بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری کے رسالے ’’28 کفریہ کلمات‘‘ سے لی گئی ہیں، اب امت کی اصلاح اور ان کے ایمان کی حفاظت پر مدد کی غرض سے آپ نے مزید مثالوں اور معلومات پر مشتمل تقریبا 700 صفحات کی ضحامت کی کتاب تحریر فرمائی ہے یہ کتاب لازمی پڑھنی چاہئے،
    دعوت اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ پر یہ کتاب موجود ہے
    ویب سائٹ کاربط یہ ہے
    دعوت اسلامی
    کتاب کا ربط یہ ہے،
    کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب
     
  8. مناپہلوان
    آف لائن

    مناپہلوان مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏8 دسمبر 2012
    پیغامات:
    1,717
    موصول پسندیدگیاں:
    1,767
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
    واقعی اس دور میں ایمان کی حفاظت کی فکر بےحد ضروری ہے کیونکہ اس دور کے متعلق حضور سید عالم، نور مجسم،شاہ آدم وبنی آدم ، شفیع معظم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جو فرمایا اس کے ایک جز کا خلاصہ ہے کہ ’’اس دور میں آدمی صبح مومن ہوگا تو شام کو کافر، اور شام کو مومن ہوگا تو صبح کافر‘‘ یعنی ایمان بچانا بہت مشکل ہوجائے گا،
    ایمان کی حفاظت کی فکرمیں علم دین کلیدی کردارکی حیثیت رکھتا ہے
    پہلے پیغام میں شامل مثالیں امیر اہلسنت ،بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری کے رسالے ’’28 کفریہ کلمات‘‘ سے لی گئی ہیں، اب امت کی اصلاح اور ان کے ایمان کی حفاظت پر مدد کی غرض سے آپ نے مزید مثالوں اور معلومات پر مشتمل تقریبا 700 صفحات کی ضحامت کی کتاب تحریر فرمائی ہے یہ کتاب لازمی پڑھنی چاہئے،
    دعوت اسلامی کی آفیشل ویب سائٹ پر یہ کتاب موجود ہے
    ویب سائٹ کاربط یہ ہے
    دعوت اسلامی
    کتاب کا ربط یہ ہے،
    کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں