1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بریٹ لی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏14 جولائی 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    بریٹ لی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر



    آسٹریلیا کے تیز بولر بریٹ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کیا ہے۔
    پینتیس سالہ کرکٹر کے پنڈلی کے مسل میں انگلینڈ کے حالیہ ایک روزہ میچوں کے دورے کے دوران تکلیف ہو گئی تھی۔

    بریٹ لی نے فروری دو ہزار دس میں ٹیسٹ کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا تھا اور اس کے بعد ایک روزہ میچوں سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے دو سو اکیس ایک روزہ میچوں میں تیئس اعشاریہ چھتیس کی اوسط سے تین سو اسی وکٹیں حاصل کی ہیں۔ وہ گلین میگرا کے کسی بھی آسٹریلین کے ایک روزہ میچوں میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کے ریکارڈ سے ایک وکٹ پیچھے ہیں۔

    بریٹ لی کا کیریئر

    8 نومبر 1976: نیو ساؤتھ ویلز کے شہر ولونگونگ میں پیدا ہوئے
    1999: انڈیا کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ میں 47 رنز دے کر 5 کھلاڑی آؤٹ کیے
    2003: عالمی کپ کے فائنل میں انڈیا کے خلاف دو وکٹ حاصل کیے۔ آسٹریلیا نے یہ فائنل 125 رنز سے جیت لیا
    2006: وزڈن کرکٹر آف دی ایئر قرار دیے گئے
    2006: آئی سی سی کی ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں کی ٹیم میں منتخب ہوئے
    2007: اس ٹیم میں شامل تھے جس نے انگلینڈ کو ایشز سیریز میں پانچ صفر سے شکست دی
    2008: آسٹریلیا کے سال کے سب سے بہترین کرکٹر قرار پائے اور ایلن بارڈر میڈل حاصل کیا
    ٹیسٹ کیریئر: 76 ٹیسٹ میچوں میں 30.81 کی اوسط سے 310 وکٹ حاصل کیے
    ایک روزہ کیریئر: 221 میچوں میں 23.36 کی اوسط سے 380 وکٹ حاصل کیے
    ٹی ٹوئنٹی کیریئر: 25 میچوں میں 25.50 کی اوسط سے 28 وکٹ حاصل کیے
    بریٹ لی کہتے ہیں کہ ’آپ زندگی کے پوائنٹ پر پہنچ جاتے ہیں جہاں آپ کہتے ہیں بس اب بہت ہو گیا۔‘
    ’میں نے گزشتہ دو تین راتوں اس کے متعلق بہت سوچا۔ آج میں جب صبح سو کر اٹھا تو میں نے محسوس کیا کہ میں اس کے لیے تیار ہوں۔‘
    انہوں نے آسٹریلیا کے چینل 9 کو بتایا کہ ’ٹیم کے ماحول میں آپ کی دماغی اور جسمانی طور پر سو فیصد شمولیت ہونی چاہیئے۔‘
    ’میرے خیال میں، جب میں گزشتہ چند ماہ پر نظر ڈالتا ہوں، تو میرے اندر وہ خواہش نہیں رہی۔ یہ نہ میرے لیے نہ میری ٹیم کے لیے مناسب ہو گا کہ میں اسی رویے سے کھیلتا رہوں۔‘
    اپنے کیریئر کے عروج پر بریٹ لی دنیا کے سب سے بہترین فاسٹ بولر تھے۔ انہوں نے 2005 میں نیوزی لینڈ کے خلاف نیپیئر کے میدان میں کرکٹ کی رقم شدہ تاریخ کی دوسری تیز ترین گیند کی جو کہ 99.9 میل فی گھنٹہ تھی۔
    نیو ساؤتھ ویلز کے شہر ولونگونگ میں پیدا ہونے والے بریٹ لی نے 1999 میں انڈیا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کا آغاز کیا اور اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں 47 رنز دے کر 5 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
    انہوں نے 76 ٹیسٹ میچوں میں 30.81 کی اوسط سے 310 وکٹ حاصل کیے اور 221 ایک روزہ میچوں میں 23.36 کی اوسط سے 380 وکٹ حاصل کیے۔
    انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان اپنے ٹویٹ میں بریٹ لی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے زبردست کیریئر پر مبارکباد دی۔ انہوں نے لکھا کہ ’کہنا چاہتا ہوں کہ آپ کے خلاف کھیلنا بہت زبردست تھا لیکن زیادہ تر تو ڈر ہی لگتا تھا۔‘

    بی بی سی
     
  2. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بریٹ لی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر

    آسٹریلیا کی ٹیم جو پہلے ہی سے شین وارن ، ایڈم گلکرسٹ ، میتھیو ہیڈن اور گلین میکگرا کی خدمات سے محروم ہوچکی تھی اب بریٹ لی کے بغیر مزید کمزور ہوگئی ہے ۔تیس سال پہلے جب چیپل برادران ، للی ، تھامسن اور روڈنی مارش نے ایک ساتھ کرکٹ کو خیرآباد کہا تھا تو آسٹریلیا کو دوبارہ ابھرنے میں دس سال لگے تھے ۔اب جانیں کیا ہو؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں