1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

برطانیہ میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کر دی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از کنعان, ‏7 اکتوبر 2017۔

  1. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    برطانیہ میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کر دی
    جمعـہء 6 اکتوبر 2017
    [​IMG]

    لندن: برطانیہ میں مسلمان ٹیکسی ڈرائیور نے معمرشخص کی جمع پونجی واپس کرکے ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق نوسربازوں نے 78 سالہ شخص سے پیسے ہتھیانے کا منصوبہ بنایا جو ایماندار مسلمان ٹیکسی ڈرائیور کی بدولت مکمل طور پر ناکام ہوگیا۔اسٹون نامی برطانوی شہری کو فراڈیوں نے گھر کے نمبر پرفون کرکے خود کو اسکاٹ لینڈ یارڈ پولیس کا افسر ظاہر کیا اورڈھونگ رچایا کہ وہ ملک میں ہونے والی بینک فراڈ کی تحقیقات کررہے ہیں لہذا وہ فوری طور پرجمع شدہ رقم لے کر کسی ٹیکسی ڈرائیور کے پاس جمع کروادیں ۔ نوسربازوں نے ٹیکسی ڈرائیوز کا ایک جال بچھا رکھا تھا تاکہ جھانسے میں آنے والے لوگ اپنی رقم فراڈیوں کے کسی ٹیکسی ڈرائیور کے پاس ہی جمع کروائیں۔

    بزرگ شہری بھی فراڈیوں کے جال میں پھنس گیا اور وہ اپنی جمع پونجی لے کر ٹیکسی میں سوار ہوگیا لیکن خوش قسمی جس ٹیکسی میں اسٹون نے سفر کیا وہ ایک مسلمان چلا رہا تھا۔ اسٹون نے ٹیکسی ڈرائیور عزی راشد کو 12 ہزار پاونڈ تھما دیے اور کہا کہ وہ اسے اپنے پاس رکھے۔

    ٹیکسی ڈرائیور راشد نے بتایا کہ وہ اتنی بڑی رقم بنا وجہ ملنے پر اضطراب کا شکار ہو گیا اور سوچتا رہا کہ کسی طرح اس معاملے کی حقیقت تک پہنچ جاؤں۔ یہ میرے ایمان کا تقاضا ہے کہ شہری کے ساتھ ہونے والے اس دھوکے سے پولیس کو اطلاع کروں اور پیسے واپس اس کے مالک تک پہنچاؤں۔ ٹیکسی ڈرائیور پیسے لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اور واقعہ سے آگاہ کیا۔ پولیس نے نوٹوں پرلگے فنگر پرنٹ کے ذریعے مالک کی شناخت کی اور ٹیکسی ڈرائیورکے ہمراہ اسٹون کے گھر پہنچ گئے۔ پولیس اور ٹیکسی ڈرائیور کو گھر پر دیکھ کر اسٹون حیرت زدہ رہ رہ گیا لیکن اس وقت ان کی خوشی کا کوئی ٹھکانہ نہ تھا جب ڈرائیور نے اسے پورے پیسے واپس کر دیے۔

    ح

    Taxi driver returns £12,000 to pensioner who was duped into withdrawing life savings
    h
     
    زنیرہ عقیل اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں