1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

برطانوی خواتین نے لارڈ نذیر پر جنسی زیادتی کا الزام عائد کردیا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏17 فروری 2019۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    برطانیہ کے ہاؤس آف لارڈز کے پاکستانی نژاد رکن نذیر احمد پر دو خواتین نے مجبوریوں کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔
    برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے حالات حاضرہ کے پروگرام ’ نیوز نائٹ‘ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لارڈز نذیر نے ایک خاتون کو مدد کے بہانے بہلا پھسلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جب کہ دوسری خاتون کو ایک رات ساتھ گزارنے کی پیشکش کی جسے خاتون نے مسترد کردیا۔
    پروگرام نیوز نائٹ میں 43 سالہ طاہرہ زمان نے لارڈ نذیر احمد کے جھانسے میں آنے کی کہانی بیان کرتے ہوئے کہا کہ جعل سازی کے ایک معاملے پر میں نے ان سے مدد طلب کی تھی تاکہ وہ اپنا اثرو رسوخ استعمال کرسکیں تاہم لارڈز نے میرے حسن کی تعریفوں کے پل باندھے ہوئے مجھے ڈنر پر بلایا۔
    متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ میں لارڈ نذیر کی باتوں کو محبت سمجھ بیٹھی اور اپنا سب کچھ کھو دیا اور اس کا اندازہ اس وقت ہوا جب لارڈ نذیر نے مجھ سے شادی سے انکار کردیا۔ میں ڈپریشن کا شکار تھی جس کا اس نے فائدہ اُٹھایا۔
    ایک اور خاتون نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر نیوز نائٹ کو بتایا کہ ایک قانونی مدد کے سلسلے میں لارڈ نذیر سے رابطہ ہوا لیکن وہ مجھے اپنے گھر میں رات گزارنے کی پیشکش کرنے لگے جس پر میں نے انکار کردیا اور ان سے دور ہوگئی۔
    پاکستانی نژاد برطانوی شہری اور ہاؤس آف لارڈز کے رکن نذیر احمد نے جنسی زیادتی کے الزمات کو مسترد کرتے ہوئے نیوز نائٹ کو موقف دیا کہ ‘ایک پارلیمنٹیرین کے طور پر میں اپنی ذمہ داریوں کو بہت سنجیدگی سے لیتا ہوں اور میں ایسا کوئی کام نہیں کرتا جس سے میری ذاتی اور پیشہ ورانہ ساکھ متاثر ہوتی ہو۔‘
    لارڈرز نذیر کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی دارالامرا کی اسٹینڈرڈز کمشنر لوسی سکاٹ مونکریف نے بھی جنسی زیادتی کی شکایت کو پارلیمانی حیثیت کے حوالے سے (کسی) نامناسب رویے میں قرار نہیں دیا اور مزید کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا’۔
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بہت افسوس ناک خبر ہے
     
    آصف احمد بھٹی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں