1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بجٹ

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از سموکر, ‏8 جون 2007۔

  1. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    بجٹ پیش ہونے والا ہے۔ حسبِ معمول غریبوں کے لیے آٹا، دال، مٹی کا تیل اور چینی سستی ہونے کی خبر سنائی جائے گی اور انشااللہ ایک ماہ بعد نہ تو بجٹ کسی کو یاد رہے گا اور نہ ہی قیمتوں میں کمی بیشی پر کسی کا دھیان ہوگا۔

    مجھے کوئی ایسا بجٹ یاد نہیں جس میں وسائل کی تقسیم کو منصفانہ بنانے کے ٹھوس اقدامات کیے گئے ہوں۔ بس اتنا ہوتا ہے کہ کسی برس صنعت کاروں، تاجروں اور زمینداروں کو دی جانے والی رعائیتیں بیس ہو جاتی ہیں تو کسی برس انیس۔

    عام آدمی کے لیے بجٹ زندگی پلٹ دستاویز نہیں ہوتی بلکہ مزار پر بٹنے والی وہ دیگ ہوتی ہے جسے حکمران سال میں ایک دفعہ گناہوں کے کفارے کے لیے دان دیتے ہیں۔ دیگ کے چاول ختم تو رش بھی ختم۔ بس عوام کو بجٹ میں دی جانے والی رعایتوں سے اتنا ہی فائدہ پہنچتا ہے۔
    میں نے کوئی ایسا بجٹ نہیں دیکھا جس سے عوام کے سب طبقات مطمئن ہو سکیں۔ ایسا ممکن ہو سکتا ہے اگر بجٹ سنگدل ٹیکنو کریٹس اور بیورو کریٹس کی بجائے گھر کا خرچہ چلانے والی کسی ماں سے بنوایا جائے۔

    ماں کو چاہے آپ پانچ ہزار روپے ماہانہ دے دیں یا پچاس ہزار۔ وہ ایسا بجٹ بناتی ہے کہ گھر کا کوئی فرد ناخوش نہیں ہوتا۔ یہ گھریلو عورت جو نہ تو اخبار پڑھتی ہے اور نہ ہی اس نے کبھی سٹینفورڈ یا ہارورڈ کا نام سنا ہوتا ہے اور نہ ہی یہ ایم بی اے کا مطلب بتا سکتی ہے۔ آخر کیسے سال میں بارہ بجٹ بنا لیتی ہے اور شادی غمی کے لیےکچھ نہ کچھ بچا بھی لیتی ہے۔

    وجہ صرف ایک ہے، ماں کی نیئت میں فتور نہیں ہوتا۔
    بی بی سی سے اڑایا گیا
     
  2. دریاب اندلسی
    آف لائن

    دریاب اندلسی منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    534
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    وہی پرانی کہانیں اور باتیں

    یہاں کس کو فکر ہے غریب کی

    سب اپنی اپنی سوچتے ہیں‌
     
  3. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    مزے کی بات یہ کہ ہمارے تارکین وطن بھائی جو سالانہ کم و بیش 5 ارب روپے کا زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں۔ اس بجٹ میں ان تارکین وطن کے ذکر تک نہیں کیا گیا۔
     
  4. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    بین الاقوامی سفر پر کوئی نیا ٹیکس عائد کیا گیا ہے ، کیا یہ کافی نہیں ہے اوور سیز پاکستانیوں کے لئے ، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہی نہ کریں بلکہ سال دو سال کے بعد اپنے خاندان سے ملاقات کے لئے اپنے ملک جائیں تو اس غلطی کا جرمانہ بھی ادا کریں ۔ اب آیا مزا ۔ اللہ ہدایت دے بجٹ بنانے والوں کو ۔
     
  5. ببلی
    آف لائن

    ببلی ممبر

    شمولیت:
    ‏12 فروری 2007
    پیغامات:
    92
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    خدا ہمیں نیک نیت حکمران عطا کرے
    آمین
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ببلی جی ۔ اچھی دعا ہے۔ لیکن بدنیت قوم (اِلاّ ماشاءاللہ) کے لیے نیک نیت حکمران کیسے آئیں گے ؟؟؟

    میرا مطلب ہے ساری قوم دیکھ رہی ہے کہ حکمران کیا کر رہے ہیں۔۔ پھر بھی غفلت کی نیند سوئی ہوئی ہے۔ جب تک ہم بطور قوم بیدار ہوکر اپنے حقوق کے حصول کے لیے کوئی قدم اٹھانے کو تیار نہیں‌ہوں گے۔ ہمیں ایسے ہی حکمران ملتے رہیں گے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں