1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بجلی مزید 11 پیسے فی یونٹ مہنگی، اقتصادی کمیٹی نے منظوری دیدی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏29 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بجلی مزید 11 پیسے فی یونٹ مہنگی، اقتصادی کمیٹی نے منظوری دیدی
    upload_2019-11-29_2-27-14.jpeg
    حکومت نے عوام پر پھر بجلی گرا دی، بجلی کے ریٹ 11 پیسے فی یونٹ بڑھا دیئے جائیں گے، اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔ کسانوں کے لیے گندم کی امدادی قیمت 1300 سے بڑھا کر 1365 روپے فی من مقرر کر دی گئی۔
    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے زیر صدارت ہوا جس میں بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔ فیصلے کا اطلاق 300 یونٹس ماہانہ استعمال کرنے والے گھریلوصارفین پر نہیں ہوگا۔

    کمیٹی کا کہنا تھا کہ بجلی صنعتی صارفین کے لیے مہنگی کی گئی ہے۔ ای سی سی نے کسانوں کے لیے گندم کی امدادی قیمت 1300 سے بڑھا کر 1365 روپے فی من مقرر کر دی ہے۔

    ای سی سی نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ذمہ 18 کھرب 60 ارب 89 کروڑ واجب الادا قرضوں کو گرانٹ میں تبدیل کرنے کے لیے بھی کمیٹی تشکیل دے دی۔

    یوٹیلیٹی سٹورز کے لیے 6 ارب روپے کی سبسڈی کی رقم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے استعمال کرنے کے طریقہ کار پر بھی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں