1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

با ادب با محاورہ ہوشیار !

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از احمد کھوکھر, ‏21 مئی 2012۔

  1. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    با ادب با محاورہ ہوشیار !



    " جانوروں کی بھی اپنی زبان ہوتی ہے، پھر بھی ہم اُنہیں بے زبان کہتے ہیں۔ اگر ہمیں چینیوں کی زبان سمجھ نہ آئے تو کیا ہم اُنہیں بے زبان کہیں گے ? چین میں سب کچھ بنتا ہے۔ سب سے زیادہ انسان بھی وہیں بنتے ہیں اور سب کے سب ایک جیسے ۔ سب چینی صرف چینی بولتے ہیں۔ چینی زبان میں سے اگر حرف ‘ چ ‘ نکال دیا جائے تو کوئی بھی چینی ۔۔۔۔۔۔ چینی نہ بول سکے گا۔ بولنا تو دُور کی بات ، وہ چُوں بھی نہ کر سکے گا"۔


    نادر خان سر گروہ

     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: با ادب با محاورہ ہوشیار !

    نیک خواہشات اور تمنائیں۔۔۔
    امید ہے نادر خان صاحب کی دیگر تخلیقات کی طرح یہ بھی نادر تخلیق ہوگی۔

    احمد کھوکھر بھائی معلومات کے لیے شکریہ۔
     
  3. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: با ادب با محاورہ ہوشیار !


    .... چوہوں کی ایک عادت ہمیں پسند نہیں کہ اُن کے ہاں ڈسپلن نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی۔ جتنا کھاتے ہیں ، اُس سے کہیں زیادہ خانہ خرابی کرتے ہیں۔ اور جب ان ‘ کھانا خرابوں ‘ کی چوری پکڑی جاتی ہے تو بوکھلاہٹ میں یہ آگے پیچھے نہیں دیکھتے ۔ بندوق کی گولی کی طرح سٹ سٹ چھوٹتے ہیں۔ بندوق کی گولی تو کم از کم لحاظ رکھتے ہوئے نشانے کے آس پاس سے گزر جاتی ہے۔ لیکن یہ جس سے بچنا چاہتے ہیں، اُسی کی ٹانگوں میں آ جاتے ہیں۔ ڈسپلن تو چیونٹیوں کے ہاں ہوتا ہے۔ چاہے کچھ ہو جائے ، وہ اپنی ترتیب بگڑنے نہیں دیتیں۔ اس ڈسپلن کے لیے بڑا حوصلہ چاہیے ۔ جس کی توقع چوہوں سے نہیں کی جا سکتی ۔ ان سے تو بلی کے گلے میں ایک گھنٹی تک باندھی نہ گئی۔ یہ ناہنجار اب تک اس خوش فہمی میں ہیں کہ ہنوز بلی دور است !
    -
    ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ان چوہوں نے تو ہماری ناک میں دم کر رکھا ہے ۔ یا یوں کہہ لیجیے کہ ہماری ناک میں دُم کر رکھی ہے۔ ہم ان کے بل بھرتے رہتے ہیں اور یہ پڑوسی کے گھر سے ہمارے گھر تک ایک نیا بل پاس کرتے ہیں۔ کاش ! ان کا بھی یہ شیوہ ہوتا کہ :
    " گھروں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائل " .
    (نادر خان سر گروہ)
     
  4. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: با ادب با محاورہ ہوشیار !

    بہت خوب احمد جی
    آپ نے بہت اچھی شئیرنگ کی ہے
    شکریہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں