1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بانی ایم کیوایم کو لوگوں کا خون چاہیے، بھارت انہیں پیسے دیتا ہے، مصطفیٰ کمال

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏22 جون 2020۔

  1. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    اگلا اسٹاپ ویتنام ہوگا
    اگر ارداہ ہو تو بتا دیجئے گا
     
  2. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    جھنڈے کی اہمیت :

    نبی کریم مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کی طرف ہجرت فرما رہے تھے تو راستے میں حضرت بریدہؓ نے عرض کیا”یا رسول اللہ ! مدینہ میں داخل ہوتے وقت آپ کے پاس ایک جھنڈا ہونا چاہیے“۔ نبی کریم نے اپنا عمامہ مبارک اتارا اور نیزہ سے باندھ کر حضرت بریدہؓ کو عطا فرمایا۔ جس وقت آپ مدینہ منورہ میں داخل ہوئے تو حضرت بریدہؓ جھنڈا اٹھائے آپ کے ساتھ تھے۔ امن و سلامتی کی علامت یہ جھنڈا اسلام کا پہلا جھنڈا تھا۔اس کے بعد مختلف مواقع پر جھنڈوں کا استعمال ہوا۔ قومی پرچم ہر ملک و قوم کا شناختی نشان اور اس ملک کے نظریے کو بیان کرتا ہے۔پاکستان کاقومی پرچم کسی سیاسی جماعت یا طبقے کا نشان نہیں بلکہ قومی پرچم کی حیثیت رکھتا ہے۔


    اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے لیاقت علی خان نے کہا
    ”جیسا کہ ظاہر ہے کہ یہ کسی ایک سیاسی جماعت یا گروہ کا پرچم نہیں بلکہ یہ پاکستان کا قومی پرچم ہے ۔ کسی قوم کا پرچم محض کپڑے کا ایک ٹکڑا نہیں ہوتا بلکہ اس کی اہمیت اس بات میں ہے کہ وہ کس بات کی نمائندگی کرتا ہے اور میں بلا خوف و تردید یہ کہہ سکتا ہوں کہ جو پرچم میں نے پیش کیا ہے ، وہ ان لوگوں کی آزادی، حریت اور مساوات کا ضامن ہے جو اس سے وفاداری کا عہد کرتے ہیں۔ہماری ریاست امن و امان کی ضامن ہو گی اور دنیا میں امن اور امن قائم کرنے میں ممد ومعاون ثابت ہو گی۔ یہ پرچم نہ صرف پاکستانیوں کی آزادی کا پرچم ہو گا بلکہ دنیا بھر میں امن اور قیام امن کا درخشندہ نشان ہو گا۔“


    قومی پرچم کسی بھی قوم کی آزادی، عظمت اور استحکام کا مظہر سمجھا جاتا ہے، اس لیے ہر شخص اپنے قومی پرچم کی حفاظت کو اسی طرح اپنا مقدس فریضہ سمجھے جس طرح مادروطن کے دفاع کو سمجھتا ہے۔ قومی پرچم ہر لحاظ سے قابل احترام ہے ،کسی بھی حالت میں اس کی بے حرمتی نہیں ہونی چاہیے۔آزاد قومیں اپنے قومی پرچم کی عظمت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتی ہیں۔ پاکستان کا قومی پرچم ہماری قومی امنگوں اور خودمختاری وآزادی کا علمبردار ہے۔ اسکے ادب و احترام کے کچھ تقاضے ہیں جن کا پورا کیا جانا ازحد ضروری ہے۔ پاکستانی پرچم کے احترام کا تقاضا ہے کہ کوئی دوسرا پرچم اس سے اونچا نہیں لہرانا چاہیے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں