1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بانگ درا (مکمل)

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از الف لام میم, ‏30 جولائی 2006۔

موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔
  1. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    تعليم مغربي ہے بہت جرات آفريں

    تعليم مغربي ہے بہت جرات آفريں

    تعليم مغربي ہے بہت جرات آفريں
    پہلا سبق ہے، بيٹھ کے کالج ميں مار ڈينگ

    بستے ہيں ہند ميں جو خريدار ہي فقط
    آغا بھي لے کے آتے ہيں اپنے وطن سے ہينگ

    ميرا يہ حال، لوٹ کي ٹو چاٹتا ہوں ميں
    ان کا يہ حکم، ديکھ! مرے فرش پر نہ رينگ

    کہنے لگے کہ اونٹ ہے بھدا سا جانور
    اچھي ہے گائے، رکھتي ہے کيا نوک دار سينگ​
     
  2. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    کچھ غم نہيں جو حضرت واعظ ہيں تنگ د

    کچھ غم نہيں جو حضرت واعظ ہيں تنگ دست

    کچھ غم نہيں جو حضرت واعظ ہيں تنگ دست
    تہذيب نو کے سامنے سر اپنا خم کريں

    رد جہاد ميں تو بہت کچھ لکھا گيا
    ترديد حج ميں کوئي رسالہ رقم کريں​
     
  3. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    تہذيب کے مريض کو گولي سے فائدہ!

    تہذيب کے مريض کو گولي سے فائدہ!

    تہذيب کے مريض کو گولي سے فائدہ!
    دفع مرض کے واسطے پل پيش کيجيے

    تھے وہ بھي دن کہ خدمت استاد کے عوض
    دل چاہتا تھا ہديہء دل پيش کيجيے

    بدلا زمانہ ايسا کہ لڑکا پس از سبق
    کہتا ہے ماسٹر سے کہ ''بل پيش کيجيے!''​
     
  4. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    انتہا بھي اس کي ہے؟ آخر خريديں کب

    انتہا بھي اس کي ہے؟ آخر خريديں کب تلک

    انتہا بھي اس کي ہے؟ آخر خريديں کب تلک
    چھترياں، رومال، مفلر، پيرہن جاپان سے

    اپني غفلت کي يہي حالت اگر قائم رہي
    آئيں گے غسال کابل سے ،کفن جاپان سے​
     
  5. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ہم مشرق کے مسکينوں کا دل مغرب ميں

    ہم مشرق کے مسکينوں کا دل مغرب ميں جا اٹکا ہے

    ہم مشرق کے مسکينوں کا دل مغرب ميں جا اٹکا ہے
    واں کنڑ سب بلوري ہيں ياں ايک پرانا مٹکا ہے

    اس دور ميں سب مٹ جائيں گے، ہاں! باقي وہ رہ جائے گا
    جو قائم اپني راہ پہ ہے اور پکا اپني ہٹ کا ہے

    اے شيخ و برہمن، سنتے ہو! کيا اہل بصيرت کہتے ہيں
    گردوں نے کتني بلندي سے ان قوموں کو دے پٹکا ہے

    يا باہم پيار کے جلسے تھے، دستور محبت قائم تھا
    يا بحث ميں اردو ہندي ہے يا قرباني يا جھٹکا ہے​
     
  6. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    'اصل شہود و شاہد و مشہود ايک ہے''

    'اصل شہود و شاہد و مشہود ايک ہے''

    ''اصل شہود و شاہد و مشہود ايک ہے''
    غالب کا قول سچ ہے تو پھر ذکر غير کيا

    کيوں اے جناب شيخ! سنا آپ نے بھي کچھ
    کہتے تھے کعبے والوں سے کل اہل دير کيا

    ہم پوچھتے ہيں مسلم عاشق مزاج سے
    الفت بتوں سے ہے تو برہمن سے بير کيا!​
     
  7. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ہاتھوں سے اپنے دامن دنيا نکل گيا

    ہاتھوں سے اپنے دامن دنيا نکل گيا

    ہاتھوں سے اپنے دامن دنيا نکل گيا
    رخصت ہوا دلوں سے خيال معاد بھي

    قانوں وقف کے ليے لڑتے تھے شيخ جي
    پوچھو تو، وقف کے ليے ہے جائداد بھي!​
     
  8. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    وہ مس بولي ارادہ خودکشي کا جب کيا

    وہ مس بولي ارادہ خودکشي کا جب کيا ميں نے

    وہ مس بولي ارادہ خودکشي کا جب کيا ميں نے
    مہذب ہے تو اے عاشق! قدم باہر نہ دھر حد سے

    نہ جرات ہے، نہ خنجر ہے تو قصد خودکشي کيسا
    يہ مانا درد ناکامي گيا تيرا گزر حد سے

    کہا ميں نے کہ اے جاں جہاں کچھ نقد دلوا دو
    کرائے پر منگالوں گا کوئي افغان سرحد سے​
     
  9. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ناداں تھے اس قدر کہ نہ جاني عرب کي

    ناداں تھے اس قدر کہ نہ جاني عرب کي قدر

    ناداں تھے اس قدر کہ نہ جاني عرب کي قدر
    حاصل ہوا يہي، نہ بچے مار پيٹ سے

    مغرب ميں ہے جہاز بياباں شتر کا نام
    ترکوں نے کام کچھ نہ ليا اس فليٹ سے​
     
  10. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ہندوستاں ميں جزو حکومت ہيں کونسل

    ہندوستاں ميں جزو حکومت ہيں کونسليں

    ہندوستاں ميں جزو حکومت ہيں کونسليں
    آغاز ہے ہمارے سياسي کمال کا

    ہم تو فقير تھے ہي، ہمارا تو کام تھا
    سيکھيں سليقہ اب امرا بھي 'سوال' کا​
     
  11. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ممبري امپيريل کونسل کي کچھ مشکل ن

    ممبري امپيريل کونسل کي کچھ مشکل نہيں

    ممبري امپيريل کونسل کي کچھ مشکل نہيں
    ووٹ تو مل جائيں گے، پيسے بھي دلوائيں گے کيا؟

    ميرزا غالب خدا بخشے، بجا فرما گئے
    ''ہم نے يہ ماناکہ دلي ميں رہيں، کھائيں گے کيا؟''​
     
  12. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    دليل مہر و وفا اس سے بڑھ کے کيا ہو

    دليل مہر و وفا اس سے بڑھ کے کيا ہوگي

    دليل مہر و وفا اس سے بڑھ کے کيا ہوگي
    نہ ہو حضور سے الفت تو يہ ستم نہ سہيں

    مصر ہے حلقہ، کميٹي ميں کچھ کہيں ہم بھي
    مگر رضائے کلکٹر کو بھانپ ليں تو کہيں

    سند تو ليجيے، لڑکوں کے کام آئے گي
    وہ مہربان ہيں اب، پھر رہيں، رہيں نہ رہيں

    زمين پر تو نہيں ہنديوں کو جا ملتي
    مگر جہاں ميں ہيں خالي سمندروں کي تہيں

    مثال کشتي بے حس مطيع فرماں ہيں
    کہو تو بستہ ساحل رہيں، کہو تو بہيں​
     
  13. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    فرما رہے تھے شيخ طريق عمل پہ وعظ

    فرما رہے تھے شيخ طريق عمل پہ وعظ

    فرما رہے تھے شيخ طريق عمل پہ وعظ
    کفار ہند کے ہيں تجارت ميں سخت کوش

    مشرک ہيں وہ جو رکھتے ہيں مشرک سے لين دين
    ليکن ہماري قوم ہے محروم عقل و ہوش

    ناپاک چيز ہوتي ہے کافر کے ہاتھ کي
    سن لے، اگر ہے گوش مسلماں کا حق نيوش

    اک بادہ کش بھي وعظ کي محفل ميں تھا شريک
    جس کے ليے نصيحت واعظ تھي بار گوش

    کہنے لگا ستم ہے کہ ايسے قيود کي
    پابند ہو تجارت سامان خورد و نوش

    ميں نے کہا کہ آپ کو مشکل نہيں کوئي
    ہندوستاں ميں ہيں کلمہ گو بھي مے فروش​
     
  14. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ديکھے چلتي ہے مشرق کي تجارت کب تک

    ديکھے چلتي ہے مشرق کي تجارت کب تک

    ديکھے چلتي ہے مشرق کي تجارت کب تک
    شيشہ ديں کے عوض جام و سبو ليتا ہے

    ہے مداوائے جنون نشتر تعليم جديد
    ميرا سرجن رگ ملت سے لہو ليتا ہے​
     
  15. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    گائے اک روز ہوئي اونٹ سے يوں گرم س

    گائے اک روز ہوئي اونٹ سے يوں گرم سخن

    گائے اک روز ہوئي اونٹ سے يوں گرم سخن
    نہيں اک حال پہ دنيا ميں کسي شے کو قرار

    ميں تو بد نام ہوئي توڑ کے رسي اپني
    سنتي ہوں آپ نے بھي توڑکے رکھ دي ہے مہار

    ہند ميں آپ تو از روئے سياست ہيں اہم
    ريل چلنے سے مگر دشت عرب ميں بيکار

    کل تلک آپ کو تھا گائے کي محفل سے حذر
    تھي لٹکتے ہوئے ہونٹوں پہ صدائے زنہار

    آج يہ کيا ہے کہ ہم پر ہے عنايت اتني
    نہ رہا آئنہء دل ميں وہ ديرينہ غبار

    جب يہ تقرير سني اونٹ نے، شرما کے کہا
    ہے ترے چاہنے والوں ميں ہمارا بھي شمار

    رشک صد غمزئہ اشتر ہے تري ايک کليل
    ہم تو ہيں ايسي کليلوں کے پرانے بيمار

    ترے ہنگاموں کي تاثير يہ پھيلي بن ميں
    بے زبانوں ميں بھي پيدا ہے مذاق گفتار

    ايک ہي بن ميں ہے مدت سے بسيرا اپنا
    گرچہ کچھ پاس نہيں، چارا بھي کھاتے ہيں ادھار

    گوسفند و شتر و گاو و پلنگ و خر لنگ
    ايک ہي رنگ ميں رنگيں ہوں تو ہے اپنا وقار

    باغباں ہو سبق آموز جو يکرنگي کا
    ہمزباں ہو کے رہيں کيوں نہ طيور گلزار

    دے وہي جام ہميں بھي کہ مناسب ہے يہي
    تو بھي سرشار ہو، تيرے رفقا بھي سرشار

    ''دلق حافظ بچہ ارزد بہ ميش رنگيں کن
    وانگہش مست و خراب از رہ بازار بيار​
     
  16. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    رات مچھر نے کہہ ديا مجھ سے

    رات مچھر نے کہہ ديا مجھ سے

    رات مچھر نے کہہ ديا مجھ سے
    ماجرا اپني ناتمامي کا

    مجھ کو ديتے ہيں ايک بوند لہو
    صلہ شب بھر کي تشنہ کامي کا

    اور يہ بسوہ دار، بے زحمت
    پي گيا سب لہو اسامي کا​
     
  17. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    يہ آيہ نو، جيل سے نازل ہوئي مجھ پر

    يہ آيہ نو، جيل سے نازل ہوئي مجھ پر

    يہ آيہ نو، جيل سے نازل ہوئي مجھ پر
    گيتا ميں ہے قرآن تو قرآن ميں گيتا

    کيا خوب ہوئي آشتي شيخ و برہمن
    اس جنگ ميں آخر نہ يہ ہارا نہ وہ جيتا

    مندر سے تو بيزار تھا پہلے ہي سے 'بدري'
    مسجد سے نکلتا نہيں، ضدي ہے مسيتا'​
     
  18. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جان جائے ہاتھ سے جائے نہ ست

    جان جائے ہاتھ سے جائے نہ ست

    جان جائے ہاتھ سے جائے نہ ست
    ہے يہي اک بات ہر مذہب کا تت

    چٹے بٹے ايک ہي تھيلي کے ہيں
    ساہو کاري، بسوہ داري، سلطنت​
     
  19. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    محنت و سرمايہ دنيا ميں صف آرا ہو گ

    محنت و سرمايہ دنيا ميں صف آرا ہو گئے

    محنت و سرمايہ دنيا ميں صف آرا ہو گئے
    ديکھے ہوتا ہے کس کس کي تمنائوں کا خون

    حکمت و تدبير سے يہ فتنہ آشوب خيز
    ٹل نہيں سکتا، وقد کنتم بہ تستعجلون،

    'کھل گئے، ياجوج اور ماجوج کے لشکر تمام
    چشم مسلم ديکھ لے تفسير حرف 'ينسلون'​
     
  20. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    شام کي سرحد سے رخصت ہے وہ رند لم ي

    شام کي سرحد سے رخصت ہے وہ رند لم يزل

    شام کي سرحد سے رخصت ہے وہ رند لم يزل
    رکھ کے ميخانے کے سارے قاعدے بالائے طاق

    يہ اگر سچ ہے تو ہے کس درجہ عبرت کا مقام
    رنگ اک پل ميں بدل جاتا ہے يہ نيلي رواق

    حضرت کرزن کو اب فکر مداوا ہے ضرور
    حکم برداري کے معدے ميں ہے درد لايطاق

    وفد ہندستاں سے کرتے ہيں سرآغا خاں طلب
    کيا يہ چورن ہے پےء ہضم فلسطين و عراق؟​
     
  21. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    تکرار تھي مزارع و مالک ميں ايک رو

    تکرار تھي مزارع و مالک ميں ايک روز

    تکرار تھي مزارع و مالک ميں ايک روز
    دونوں يہ کہہ رہے تھے، مرا مال ہے زميں

    کہتا تھا وہ، کرے جو زراعت اسي کا کھيت
    کہتا تھا يہ کہ عقل ٹھکانے تري نہيں

    پوچھا زميں سے ميں نے کہ ہے کس کا مال تو
    بولي مجھے تو ہے فقط اس بات کا يقيں

    مالک ہے يا مزارع شوريدہ حال ہے
    جو زير آسماں ہے ، وہ دھرتي کا مال ہے​
     
  22. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اٹھا کر پھينک دو باہر گلي ميں

    اٹھا کر پھينک دو باہر گلي ميں

    اٹھا کر پھينک دو باہر گلي ميں
    نئي تہذيب کے انڈے ہيں گندے

    الکشن، ممبري، کونسل، صدارت
    بنائے خوب آزادي نے پھندے

    مياں نجار بھي چھيلے گئے ساتھ
    نہايت تيز ہيں يورپ کے رندے​
     
  23. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    کارخانے کا ہے مالک مردک ناکردہ کا

    کارخانے کا ہے مالک مردک ناکردہ کار

    کارخانے کا ہے مالک مردک ناکردہ کار
    عيش کا پتلا ہے، محنت ہے اسے ناسازگار

    حکم حق ہے ليس للا نسان الا ماسعي
    کھائے کيوں مزدور کي محنت کا پھل سرمايہ دار​
     
  24. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    سنا ہے ميں نے، کل يہ گفتگو تھي کار

    سنا ہے ميں نے، کل يہ گفتگو تھي کارخانے ميں

    سنا ہے ميں نے، کل يہ گفتگو تھي کارخانے ميں
    پرانے جھونپڑوں ميں ہے ٹھکانا دست کاروں کا

    مگر سرکار نے کيا خوب کونسل ہال بنوايا
    کوئي اس شہر ميں تکيہ نہ تھا سرمايہ داروں کا​
     
  25. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    مسجد تو بنا دي شب بھر ميں ايماں کي

    مسجد تو بنا دي شب بھر ميں ايماں کي حرارت والوں نے

    مسجد تو بنا دي شب بھر ميں ايماں کي حرارت والوں نے
    من اپنا پرانا پاپي ہے، برسوں ميں نمازي بن نہ سکا

    کيا خوب امير فيصل کو سنوسي نے پيغام ديا
    تو نام و نسب کا حجازي ہے پر دل کا حجازي بن نہ سکا

    تر آنکھيں تو ہو جاتي ہيں، پر کيا لذت اس رونے ميں
    جب خون جگر کي آميزش سے اشک پيازي بن نہ سکا

    اقبال بڑا اپديشک ہے من باتوں ميں موہ ليتا ہے
    گفتارکا يہ غازي تو بنا، کردار کا غازي بن نہ سکا​
     
موضوع کا سٹیٹس:
مزید جوابات پوسٹ نہیں کیے جا سکتے ہیں۔

اس صفحے کو مشتہر کریں