1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بالی وڈ اداکار ونود کھنہ انتقال کر گئے

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از چھٹا انسان, ‏28 اپریل 2017۔

  1. چھٹا انسان
    آف لائن

    چھٹا انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏13 دسمبر 2016
    پیغامات:
    1,962
    موصول پسندیدگیاں:
    744
    ملک کا جھنڈا:
    بالی وڈ کے معروف اداکار ونود کھنہ 70 برس کی عمر میں ممبئی کے ایک ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں ۔ وہ کافی عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ۔
    جمعرات کو ان کے انتقال کی خبر سامنے آنے کے بعد بالی وڈ کی کئی شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔
    ونود کھنہ نے دو شادیاں کی تھیں اور ان کے چار بچے ہیں ۔
    1946 میں پشاور میں پیدا ہونے والے ونود کھنہ نے 140 سے زائد فلموں میں کام کیا ۔
    انھوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز بطور ولن کیا تھا لیکن ان کی دلکش شخصیت کے باعث وہ جلد ہی ہیرو کے کردار کرنے لگے اور انھوں نے اپنی اداکاری کے جوہر سے فلمی دنیا میں ایک نئی شناخت قائم کر لی ۔
    ستر سے 80 کی دہائی کے دوران ونود کھنہ کا شمار بالی وڈ کے بہترین اداکاروں میں ہوتا تھا ۔ ان کی پہلی فلم " من کا میت " تھی جس میں انھوں نے سنیل دت کے مد مقابل بطور ولن کام کیا تھا ۔
    " پورب اور پچھم " " میرا گاؤں میرا دیش " میں بھی انھوں نے ولن کا کردار کیا تھا لیکن بعد میں وہ بطور ہیرو آنے لگے
    " امر اکبر اینتھونی ، پرورش ، ہیرا پھیری اور مقدر کا سکندر " جیسی سپر ہٹ فلموں میں ونود کھنہ نے اداکاری کے اپنی بہترین جوہر دکھائے ۔
    جب ان کا فلمی کریئرعروج پر تھا تب ہی وہ فلمی دنیا کو ترک کرکے امریکہ میں واقع مشہور یوگی اوشو کے شیلٹر ہوم میں چلے گئے جہاں انھوں نے پانچ برس گزارے ۔

    سنہ 1987 میں وہ دوبارہ فلمی دنیا میں واپس آئے اور " انصاف اور چاندنی " جیسی فلموں سے واپسی کی ۔
    انھوں نے حال ہی میں سلمان خان کے ساتھ ان کی فلموں دبنگ اور دبنگ ٹو میں کام کیا تھا ۔
    ونود کھنہ نے بی جے پی کے ٹکٹ پر چار بار پنجاب کے گروداس پور سے پارلیمانی انتخاب جیتا اور مرکزی وزیر بھی رہے ۔
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    [​IMG]
     

اس صفحے کو مشتہر کریں