1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بات ہے عقل کی

'کھیلو کودو بنو نواب' میں موضوعات آغاز کردہ از گھنٹہ گھر, ‏27 جون 2006۔

  1. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اس لڑی میں آپ بھی جب چاہیں (جواب کا انتظار کئے بغیر) اپنے انوکھے سوالات دے سکتے ہیں
    ہر سوال کے جواب کا 72 گھنٹے تک انتظار کیا جائے گا
    72 گھنٹے تک کسی بھی ممبر کی طرف سے جواب نہ آنے کی صورت میں تمام ممبران کو
    نکھٹو
    تصور کرتے مصنف خود جواب دے کر اگلا سوال کرے گا 72 گھنٹے کیلئے
    ہر100 سوالات کی تکمیل پر سب سے زیادہ درست جواب دہندہ ممبر کو
    ڈانیٹ
    کی طرف سے انعام سے نوازا جائے گا

    پہلاسوال
    زیدکی سیل
    30 کینو درجہ اول( بحساب 2 کینو 1 روپیہ ) کی قیمت 15 روپے
    بکر کی سیل
    30 کینو درجہ دوئم ( بحساب 3 کینو 1 روپیہ)کی قیمت 10 روپے

    دونوں کی کل سیل 60 کینو 10روپے+15روپے=25روپے

    ایک دن بکر اپنے کینو زید کو دے گیا کہ اسے کسی کام سے جانا ہے
    زید نے دونوں کینو مکس کرکے سیل لگا دی
    زید والے 1روپے کے 2 کینو ، بکر والے 1روپے کے 3 کینو ، یعنی 2روپے میں 5 کینو

    60 کینو درجہ اول+دوئم( بحساب 5 کینو 2 روپیہ ) کی قیمت 24 روپے
    سوال یہ ہے کے قیمت کی تبدیلی نہ کرنے کے باوجود 1 روپے کا نقصان کیوں ہوا ؟
     
  2. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    زید کے کینو 30 ، 2کینو فی سیٹ 15 روپے (ٹوٹل سیٹ 15)
    بکر کے کینو 30 ، 3کینو فی سیٹ 10 روپے (ٹوٹل سیٹ 10)

    سب سے پہلے تو یہ دیکھنا ہے کہ کیا اس کے سیٹ برابر ہیں؟ اس کے سیٹ برابر کرنے کے لئے زید کے 20 کینو اور بکر کے 30 کینو 10 سیٹ بنیں گے جنکی قیمت 20 روپے بنے گی جبکہ زید کے 10 کینو بچ جائیں گے جو دو سیٹ بنتے ہیں جنکی قیمت 4روپے ہے اس طرح ٹوٹل 24روپے بنتے ہیں۔ زیدکے 10کینو 1روپے خسارے پر سیل ہوئے۔ زید کو اس لئے خسارا اٹھانا پڑا کہ اس نے 5کینو کا سیٹ 2روپے میں اعلان کر دیا تھا۔
     
  3. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    پیا جی بہت خوب 1 فیصد موبائل آپ کا ہوا
     
  4. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    رشتہ تلاش کریں

    دوسرا سوال
    مرد اور عورت ( عمر اور رشتے کا تعین نہیں ) کہیں جا رہے ہیں
    راستے میں پولیس ان کو روک کر پوچھتی ہے کہ آپ کون ہو اور آپ کے درمیان کیا رشتہ ہے
    مرد جواب دیتا ہے زیادہ باتوں کا تو ہمیں پتا نہیں ہاں اتنا پتا ہے کہ میرا ماموں اس کے ماموں کو ماموں کہتا ہے باقی حساب آپ خود لگالیں
    آپ بتائیں ان دونوں کے درمیان کیا رشتہ ہے ؟
     
  5. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    تیسرا سوال
    ایک آدمی کو دریا پار کرنا ہے اس کے ساتھ ایک شیر ایک بکری ایک بڑا گٹھا گھاس کا ہے
    مسلئہ یہ ہے کہ وہاں موجود چھوٹی سی کشتی میں وہ صرف ایک چیز کو ہی ساتھ لے جاسکتا ہے
    ورنہ وزن زیادہ ہونے کی صورت میں کشتی ڈوبنے کا خدشہ ہے
    اگر گھاس پہلے لے تو شیر بکری کو کھا جائے گا
    اگر شیر پہلے لے تو بکری گھاس کو کھا جائے گی

    آپ بتائیں کہ وہ کس ترتیب میں ان کو لے کر جائے کہ اس کا نقصان نہ ہو
     
  6. ساجدحسین
    آف لائن

    ساجدحسین ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مئی 2006
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    Re: رشتہ تلاش کریں

    ماں بیٹا
     
  7. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ساجد حسین جی بہت خوب آدھا فیصد موبائل آپ کا بھی ہوا
    وہ ماں بیٹا ہی نہیں خالہ بھانجا بھی ہوسکتے ہیں
     
  8. ساجدحسین
    آف لائن

    ساجدحسین ممبر

    شمولیت:
    ‏25 مئی 2006
    پیغامات:
    182
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    سرکار نمبر دینے میں بہت کنجوسی ہو رہی ہے۔ میرا جواب بالکل درست ہے اگر اس میں کوئی غلطی ہے تو بتائیں؟ آپ کو آدھا نمبر نہیں کاٹنا چاہئے تھا۔ آپ نے یہ تو نہیں فرمایا تھا کہ تمام ممکنہ جواب دینے ہیں۔

    آپ سے گذارش ہے کہ جوابات دینے والے صارفیں کے لئے تمام شرائط تحریر کریں تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے۔
     
  9. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    آپ کے احتجاج پر ہم اپنے الفاظ واپس لیتے ہیں
    جائیں کیا یاد کریں گے ایک فیصد موبائل آپ کا ہوا
     
  10. موٹروے پولیس
    آف لائن

    موٹروے پولیس ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2006
    پیغامات:
    1,041
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    بڑی رعایت کی
    ماموں کے ساتھ
     
  11. ڈی این اے سحر
    آف لائن

    ڈی این اے سحر ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مئی 2006
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    قسمت آزمائی !!!

    1 :- پہلے بکری لے جائے گا۔بعد میں شیر گھاس کھا جائے تو اس کی مرضی !!!

    2 :- واپسی پر وہ گھاس لے جائے گا مگر بکری ساتھ لے آئے گا گھاس بچانے کیلئے !!!
    3 :- بکری اِدھر چھوڑ کے شیر کو لے جائے گا۔جہاں پھرگھاس اسکا منتظر ہوگا !!!

    4 :- آخر میں بکری کو لے جائے گا۔ اسطرح اسکا کوئی نقصان نہیں ہو گا !!!
     
  12. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    آپ کا جواب غلط ہے محترمہ
     
  13. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    چوتھا سوال
    دو دوستوں نے اپنے ملازم کو25+25 =50 روپے دے کربازار سےگیند لانے کیلئے بھیجا
    ملازم گیند 5 روپے رعائت پر حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا
    راستے میں اس نے 3 تین روپے کے بسکٹ کھالئے بقایا 2 روپے دونوں دوستوں میں برابر تقسیم کردئیے
    دونوں دوستوں کے جو پیسے خرچ ہوئے 24+24=48 روپے
    ملازم نے بسکٹ کھائے 3 روپے
    کل 48+3= 51
    جبکہ ملازم 25+25=50 روپے لے کر بازارگیا تھا
    سوال یہ ہے کہ ایک روپیہ کہاں سے آیا ؟
     
  14. ڈی این اے سحر
    آف لائن

    ڈی این اے سحر ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مئی 2006
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    کیا بات ہے آپکی !!!

    اگر 2 روپے واپس مل جانے کی وجہ سے 24+24=48 روپے سمجھا گیا ہے
    تو باقی رقم 48+2 = 50 بنتی ہے
    نا کہ 48 +3 =51
    تو پہلے سوال درست کریں پھر جواب کا مطالبہ بھی بھلا لگے گا !!!
    یہ ممکن نہیں تو سمجھ لیں کہ زائد روپیہ
    گیندکی قیمت+باقی وصول شدہ رقم =50 کی بجائے
    گیند کی قیمت+(باقی رقم کی بجائے)ملازم کی خرچشدہ رقم = 51
    یعنی ایک روپیہ آپ نے خود بڑھا لیا ہے ۔
     
  15. ڈی این اے سحر
    آف لائن

    ڈی این اے سحر ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مئی 2006
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    کیسے بتاؤں میں تمہیں ؟


    کیسے بتاؤں میں تمہیں کہ آپکو ؛؛ سمجھ ؛؛ آجائے ؟
     
  16. جی ایم علوی
    آف لائن

    جی ایم علوی ممبر

    شمولیت:
    ‏14 مئی 2006
    پیغامات:
    210
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بچہ عامل بنگالی کا امتحان لیتا ہے؟

    جو تین روپے کے بسکٹ جو تم نے پیٹ میں ڈالے ہیں وہ واپس جمع کراؤ تو حساب صحیح ہو گا۔
     
  17. دوست
    آف لائن

    دوست ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ایسے سوال دیکھ کر مجھے ایک لطیفہ یاد آگیا پیش خدمت ہے۔
    ایک ریاضی کے استاد اپنے بچوں سے سوال کررہے ہیں۔
    ایک ریلوے سیٹیشن کی لمبائی پچاس میٹر، چوڑائی 10 میٹر ہے۔ ہوا شمال سے جنوب کی طرف دو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
    میری عمر بتاؤ۔
    اب جواب پتا کیا تھا؟؟؟؟؟؟؟
     
  18. دوست
    آف لائن

    دوست ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ایک بچہ کھڑا ہوا اور بولا بیالیس سال۔
    استاد حیران پریشان اسے کیسے پتا چلا۔
    جب اس نے پوچھا کہ میری عمر اتنی صحیح کیسے بتا دی تو بچہ بولا۔
    ہمارے محلے میں ایک لڑکا ہے اس کی عمر 21 سال ہے اور لوگ اسے آدھا پاگل کہتے ہیں۔ :lol: :lol: :lol:
    آگے آپ خود سمجھ دار ہیں۔
     
  19. مانی92
    آف لائن

    مانی92 ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مئی 2006
    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بھایئ 45 کی چیز 3 کا بسکٹ 2 ؤآپس اب کیا مسلہ ھے
     
  20. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    مانی 92 کیلئے

    دونوں دوستوں کے جو پیسے خرچ ہوئے 24+24=48 روپے
    ملازم نے بسکٹ کھائے 3 روپے
    کل 48+3= 51
    جبکہ ملازم 25+25=50 روپے لے کر بازارگیا تھا
    سوال یہ ہے کہ ایک روپیہ کہاں سے آیا ؟
     
  21. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اچھا لگا لکھتے رہیں
    آپ کا شکریہ
     
  22. الف لام میم
    آف لائن

    الف لام میم ممبر

    شمولیت:
    ‏23 مئی 2006
    پیغامات:
    331
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    کہیں آپ کی عمر 42 سال تو نہیں؟

    دونوں دوستوں کے جو پیسے خرچ ہوئے 24+24=48 روپے
    ملازم نے بسکٹ کھائے 3 روپے
    کل 48+3= 51
    جبکہ ملازم 25+25=50 روپے لے کر بازارگیا تھا
    سوال یہ ہے کہ ایک روپیہ کہاں سے آیا ؟[/quote:217q5c3h]

    گیند کی قیمت = 45 روپے
    بسکٹ کی قیمت = 3 روپے
    کل خرچ ہوا = 48 روپے (جو 24 + 24 کے حساب سے دونوں پر پڑا)
    بقایا رقم = 2 روپے
    کل پیسے = 45 + 3 + 2 = 50 روپے

    گھنٹہ گھر جی! کہیں آپ کی عمر 42 سال تو نہیں؟
     
  23. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    Re: کہیں آپ کی عمر 42 سال تو نہیں؟

    دونوں دوستوں کے جو پیسے خرچ ہوئے 24+24=48 روپے
    ملازم نے بسکٹ کھائے 3 روپے
    کل 48+3= 51
    جبکہ ملازم 25+25=50 روپے لے کر بازارگیا تھا
    سوال یہ ہے کہ ایک روپیہ کہاں سے آیا ؟​
     
  24. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    Re: کہیں آپ کی عمر 42 سال تو نہیں؟

    دونوں دوستوں کے جو پیسے خرچ ہوئے 24+24=48 روپے
    ملازم نے بسکٹ کھائے 3 روپے
    کل 48+3= 51
    جبکہ ملازم 25+25=50 روپے لے کر بازارگیا تھا
    سوال یہ ہے کہ ایک روپیہ کہاں سے آیا ؟​
    [/quote:2a6b9bq4]
    دونوں دوستوں کے جو پیسے خرچ ہوئے ان سے گیند اور بسکٹ خریدے گئے۔ اور 2 روپے بقایا بچے۔

    گھنٹہ گھر کی عمر شاید 42 سال سے بھی کچھ زیادہ ہی ہے۔
     
  25. شمیل قریشی
    آف لائن

    شمیل قریشی ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مئی 2006
    پیغامات:
    45
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جناب گھنٹہ گھر بھائي

    آپ پر سلامتی ہو ۔

    آپ نے مجھے یاد کیا ہے ۔ میں بہت خوش ہوں ۔ لیکن کیا کروں ، میں حساب کتب کے معاملے میں بالکل کورا ہوں ۔ اس لیے میں اتنے مشکل سوالات کا جواب دینے کے قاصر ہوں ۔ لیکن آپ کے یاد کرنے سے یہ تو محسوس ضرور ہوا ہے کہ آپ لوگ مجھے یاد رکھتے ہیں ۔ اور میں اب سے ہر ممکن کوشش کروں گا کہ آپ کی اس محفل میں روز کے روز ہی آیا کروں ۔ اور کچھ نہ کچھ پوسٹ تو ضرور ہی کر جایا کروں ۔

    زیادہ آداب
     
  26. نوید
    آف لائن

    نوید ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مئی 2006
    پیغامات:
    969
    موصول پسندیدگیاں:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    بہت اچھا سسلہ شروع کیا ہے جی آپ نے
    ایک ساتھی نے ذپ کے ذریعے اس ٹاپک میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔۔،،اس وقت تو میں تھوڑی جلدی میں‌انشاء اللہ کل سے
    اس ٹاپک میں‌باقاعدگی سے حصہ لینے کی کوشش کروں‌گا ۔۔۔۔

    خوش رہیں

    ‌اللہ حافظ
     
  27. سمیع نوشاھی
    آف لائن

    سمیع نوشاھی ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جون 2006
    پیغامات:
    3
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    حساب کا دور چل رہا ہے تو ایک آسان سا سوال پیش خدمت ہے:

    اگر 10 افراد 10 دنوں میں 10 کلو دودھ پیتے ہیں تو 20 افراد 20 دنوں میں کتنے کلو دودھ پیئیں گے؟
     
  28. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    سمیع بھائی! ہماری اردو میں آپ کا سواگت ہے۔ آپ کا پہلا پیغام پڑھ کر دلی خوشی ہوئی۔

    تو اب ذرا آپ کے سوال کی خبر بھی لے لوں۔ اگر یہ حساب کا سوال ہے تو:

    10 افراد 10 دنوں میں 10 کلو دودھ پیتے ہیں۔
    20 افراد 10 دنوں میں 20 کلو دودھ پیئیں گے۔
    20 افردا 20 دنوں میں 40 کلو دودھ پیئیں گے۔

    اب نکالیئے میرا انعام۔۔۔!!! :wink:
     
  29. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    چوتھا سوال

    چوتھا سوال

    اس سے پہلے چوتھے سوال کو ہمارے پاگل پن کی وجہ سے کالعدم قرار دیا جاتا ہے
    نیا سوال پیشِ خدمت ہے
    بتائیے زمین پر وہ کون سی جگہ ہے جہاں بڑے سے بڑا عالم یا مفتی بھی نماز پڑھے مگر نماز نہیں ہوگی ؟
     
  30. گھنٹہ گھر
    آف لائن

    گھنٹہ گھر ممبر

    شمولیت:
    ‏15 مئی 2006
    پیغامات:
    636
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    پانچواں سوال

    پانچواں سوال


    ایک ٹرین جو نصف میل لمبی ہے 20میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہی ہے ۔ دورانِ سفرایک ایسی سرنگ رستے میں پڑتی ہے جو نصف میل لمبی ہے بتائیے ٹرین کو اس سرنگ میں داخل ہونے اور وہاں سے مکمل طور پر باہر نکلنے میں
    کتنا وقت درکار ہوگا ؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں