واہ جی واہ۔ بہت خوب۔ علامہ اقبال کا شعر یاد آگیا عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے
سلطان صاحب! آپ کے کچھ کلام نظر سے گزرے۔ ماشاءاللہ، آپ بہت اچھا لکھتے ہیں۔ اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ۔ نعیم بھائی کے اقتباس کردہ شعر سے وصی شاہ کا ایک شعر یاد آیا سو عرض کرتا چلوں: عمل کی سوکھتی رگ میں ذرہ سا خون شامل کر مرے ہمدم ! فقط باتیں بنا کر کچھ نہیں ملتا