1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اے مورخ میری آواز، میری چیخوں کو برابر لکھنا ۔۔ معصوم زینب کی پکار

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏20 جنوری 2018۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    *زینب اور مُورخ*۔۔۔(واقعۂ قصور)

    *اے مُورّخ! میری رُوداد کو کُھل کر لکھنا۔۔*
    *میری آواز کو ، چیخوں کو برابر لکھنا۔۔*


    یہ بھی لکھنا کہ قدر دان سیاسی تھے بہت
    میرے اِس ملک میں باریش نمازی تھے بہت
    صاحبِ دین کے اطراف حواری تھےبہت
    سب سے بڑھ کریہاں مُنصف بھی کتابی تھے بہت


    *ایسے میں لُٹتی ہوئی حوّا کی دُختر لکھنا*
    *مجھ کو اِک وحشی مُسلمان کا بستر لکھنا*


    میرے بابا جو میرے پاس ہُوا کرتے تھے
    میرے جینے کی وہ سو بار دُعا کرتے تھے
    اپنے سینے سے کہاں مجھ کو جُدا کرتے تھے
    میرے ماتھے کو لبوں سے وہ چھُوا کرتے تھے

    *مجھ کو بابا کے سبھی لاڈ کا محور لکھنا*
    *میری معصوُم سی تُربت کومیراگھر لکھنا*

    میری فریاد کو سُنتے تھے فرشتے سارے۔۔۔
    مجھ پہ وہ ظلم ہوا جس پہ تھے پُر نَم تارے۔۔
    اشک برسائے قضا، ظلم بھی جس سے ہارے ۔۔
    ایسے یارب نہ کوئی شخص کسی کومارے۔۔


    *بھیگتی آنکھوں میں موجود سمندر لکھنا*
    *اپنے قِرطَاس پہ میرا یہ مقدر لکھنا*

    مُجھ کو معلوم ہے کُچھ شور شرابا ہو گا
    ٹی وی،اخبار میں بس ایک حوالہ ہو گا
    میری نامُوس کا یوں روز جنازہ ہو گا
    پھر میری یاد سے محرُوم زمانہ ہو گا

    *ایسی ہر قوم کو نا بِینوں کا لشکر لکھنا*
    *حاکمِ وقت کورضوان ستمگر لکھنا*


    شاعر: میجررضوان رضوی
    test1.PNG
     
  2. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ارشد بھائی معصوم زینب کی داستان پر تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔
    اس میں "بہت خوب" والی کیا بات ہے؟؟؟؟ :cfd:
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ایک غریب و مفلس ملک میں جہاں نوجوانوں کی اکثریت بےروزگار اور لڑکیاں بالعموم تعلیم کے علاوہ انتہائی وقت فارغ ہوتی ہیں
    ایسے معاشرے میں گذشتہ عشرہ ڈیڑھ عشرہ سے موبائیل فونز پیکیجز ، بےمہار سوشل میڈیا اوربداخلاق الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے نوجوان نسل کو پراگندہ کرنے کی انتہائی مذموم کوشش کی گئی ہے جس میں حکمران طبقہ برابر کا شریک ہے۔ 4جی بی کی نیٹ سپیڈ ابھی تک یورپ کے بعض ممالک میں دستیاب نہیں جو پاکستانی موبائیلوں پر عرصہ دراز سے دستیاب ہے۔ موبائیل کمپینیوں کی طرف سے رات رات بھر کے فری چیٹ اور کال پیکیجزایک خاص مقصد کے تحت دیے جاتے ہیں۔
    موجودہ اخلاقی گراوٹ ایسی پالیسیوں ہی کا شاخسانہ ہے۔ اور اگر سوشل و الیکٹرانک میڈیا کے اس دجالی سیلاب کے سامنے بند نہ باندھا گیا تو آنے والے وقت میں خدانخواستہ یہ سب کچھ گھروں میں خاندانوں کے اندر محرمات کے مابین بھی ہوگا ۔۔ جیسا کہ مغرب میں اور بالخصوص امریکہ میں باپ بیٹی، سوتیلی ماں اور بیٹے یا بہن بھائیوں کے اندر بھی ایسے شیطانی کھیل کھیلے جاتے ہیں۔ دوستوں کے درمیان لائف پارٹنرایکسچینج بھی نارمل انجوائے منٹ ہے۔
    اور ہم نے بطور قوم اگراپنا سیاسی نظام مغرب زدہ کرپٹ ذہنوں کے ہاتھوں سے نکال کر باکردار اورشریف النفس قیادت کے ہاتھوں میں نہ دیا تو ان سب شیطانی کھیلوں کو قانونی تحفظ بھی حاصل ہوگا۔
    اگر میری باتیں بکواس لگتی ہیں تو پچھلے 30 سال میں ہونے والی معاشرتی رویوں اور سیاسی دانوں کی اخلاقی اقدار کی تبدیلیوں کا جائزہ لے لیں اور تصور کریں اگر ہم نے بطور قوم اپنی اصلاح نہ کی تو اگلے 20-30 سال بعد کا نقشہ کیا ہوگا۔
    بس ذرا وقت کا انتظار کرتے جائیں اور دیکھتے جائیں ہمارے ساتھ ہوتا کیا ہے !!!!
    اور ہاں ۔۔ نظام ربوبیت یہ ہے کہ جہاں عمل کی ضرورت ہو وہاں خالقِ کائنات صرف دعاؤں سے قوموں کے مقدر نہیں بدلتا۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی زینب کا واقعہ اور اس جیسے تمام واقعات انتہائی افسوسناک ہیں اور یہ اس بات کی غمّازی کرتے ہیں کہ ہمارا معاشرہ کتنا مسخ ہو چکا ہے۔ میں نے آپ نے الفاظ پہ داد دی تھی کیونکہ ہر آدمی آپ کی طرح اپنے جذبات کا اظہار نہیں کر سکتا۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ارشد چوہدری
    آف لائن

    ارشد چوہدری ممبر

    شمولیت:
    ‏23 دسمبر 2017
    پیغامات:
    350
    موصول پسندیدگیاں:
    399
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی زینب کا واقعہ اور اس جیسے تمام واقعات انتہائی افسوسناک ہیں اور اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ہمارا معاشرہ کس قدر مسخ ہو چکا ہے۔ میں نے آپ کے الفاظ پہ داد دی تھی کیونکہ ہر آدمی آپ کی طرح اپنے جذبات کا اظہار نہیں کر سکتا اس کے باوجود اگر آپ ہرٹ ہوئے ہیں تو معزرت خواہ ہوں ۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اب تو جدہ و سعودی عرب بھی "جدیدیت کے نشانے" پر ہے۔ ولی عہد سلیمان سب سے دو ہاتھ آگے نکل رہا ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جی ارشد بھائی میں سمجھ سکتا ہوں۔ اب تو آئے روز کسی نہ کسی معصوم زینب کے ساتھ اندوہناک حیوانہ سلوک کی خبر ملتی رہتی ہے۔ نہ کوئی انصاف ، نہ کوئی فریاد رسی !
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    زینب بی بی مرحومہ کے کیس کا کیا ہوا؟
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    زینب بی بی تو نہیں تھی ۔ وہ تو معصوم سی 7 سالہ پری تھی ۔ میری آخری اطلاع تک شہبازشریف کی ڈرامے بازیوں کے نتیجے میں عمران نامی ایک محلے دار کو ذمہ دار ٹھہرا کر غالبا پھانسی کی سزا بھی عدالت سے سنا دی گئی تھی لیکن تاحال اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔
    جبکہ عوام الناس کی اکثریت کا خیال ہے کہ یہ عمران نامی آدمی شاید صرف مہرہ ہے اصل گینگ اس واقعہ کے پیچھے چائلڈ پورن مافیا ہے ۔
    واللہ ورسولہ صل اللہ علیہ وسلم اعلم
     
    پاکستانی55 اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    قاتل جو بھی ہے اسے کیفر کردار تک پہنچا کر اس گینگ کے لیے ایک مثال بنانا چاہیے جس کا آپ نے ذکر کیا ہے
    حیرانگی کی بات تو یہ تھی کہ شاہد مسعود صاحب نے کسی گروہ کاذکر کیا تو الٹا اسے ہی بھگتنا پڑا یہ تو اداروں کا کام تھا کہ تصدیق کرتے اور پتہ لگاتے کہ کیا واقعی ایسا گروہ موجود ہے اور کس حد تک ہے شاہد مسعود جھوٹا تھا یا سچا مگر ایک راستہ ضرور دیا تفتیش کیلئے.
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان میں قانون طاقتور کا حمایتی ہے
     
    زنیرہ عقیل اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    لیکن جیت آخر کار حق اور سچ کی ہوگی
    ظلم کی اندھیری رات زیادہ طویل نہیں ہوگی انشاء اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں