1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اے زندگی

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از مونا, ‏31 جولائی 2010۔

  1. مونا
    آف لائن

    مونا ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جولائی 2010
    پیغامات:
    115
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اے زندگی



    کبھی کبھی انسان اپنی زات سے ہی تنگ آجائے تو اسے اپنا وجود ہی کائنات پر بوجھ محسوس ہونے لگتا ہے۔ ایسے میں کوئی خوشی، کوئی دکھ متاثر نہیں کر تا۔آنکھیں خشک سیلاب بن کر ویران ہو جاتی ہیں،سوچ کے دریچوں پر جیسے قفل پڑ جاتے ہیں ۔دل کسی پرانے کھنڈر کی طرح ہو جاتا ہے۔وقت گویا صحرا کی تپتی ریت پر لا کھڑا کرتا ہے۔
    انسان کا حال اس ضدی بچے کی مانند ہو جاتا ہے جو پرانے کھلونوں سے کسی طور نہیں بہلتا بلکہ ہراس شے کے حصول پر بضد رہتا ہے جو اس کی پہنچ میں نہیں ہوتی۔۔۔۔۔
    اور ایسے میں ۔۔۔۔ہم جیسے لوگ!گئی باتوں کو دفن کر کے آدھی رات کی خاموشی سنا کرتے ہیں ۔لب خاموش رہتے ہیں ،آنکھیں اجاڑ ہیں مگر دل کا بوجھ کا کتبہ ہے۔
    اور ان سب کے بیچ۔۔۔۔ ایک نیا دکھ، نئے دن کا آغاز،زندگی کس موڑ پر لا کھڑا کرے؟ کوئی خبر نہیں ۔
    جی چاہتا ہے رات کے پچھلے پہر ویران سڑکوں پر زندگی کو ڈھونڈنے نکلوں،آسمان والے سے دل کی بات کہوں۔اپنے خدا سے پوچھوں کہ زندگی اتنی گم صم کیوں ہے؟؟؟کہیں اپنا پتہ کیوں نہیں دیتی؟؟؟؟؟
     
  2. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اے زندگی

    بہت خوب موناجی،!!!!
     
  3. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اے زندگی

    مونا جی ، آپ کو اتنی روانی سے اتنی اچھی اردو لکھتے دیکھ کر دل بہت خوش ہوا ۔ بے حد شکریہ اس پیار شئیرنگ کے لیے ، جیتی رہیں ۔
     
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اے زندگی

    مونا ! آپ نے بہت خوب لکھا۔ دنیا میں سب سے زیادہ جس موضوع پر لکھا گیا ہے وہ "محبت" ہے اور سب سے زیادہ جس چیز کے بارے میں سوچا گیا وہ شاید زندگی ہے۔ جہاں تک میرا خیال ہے زندگی اور محبت ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔ آپ کے انداز تحریر سے پتا لگتا ہے کہ آپ ذوق مطالعہ رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کے سگنیچر میں جس ہستی کا قول موجود ہے۔ میرا خیال ہے زندگی کی باریکیوں کو سمجھنے کے لئے ان کی تحریریں مشعل راہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ خلیل جبران میرے پسندیدہ ترین منصفوں میں سے ہیں۔ ان کے علاوہ آپ کو اگر فرصت میسر ہو تو "اوشو" کی کتاب "جیون بھید" اور "واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ" کی کتاب "قطرہ قطرہ قلزم" ، "حرف حرف حقیقت" ، "کرن کرن سورج" وغیرہ کا مطالعہ کیجئے گا۔ سر دست ایک نغمہ یاد آ رہا ہے جو میں اکثر سنتا ہوں۔ زندگی کے بارے میں ہی ہے۔

     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اے زندگی

    بلال بھائی د ل خوش ہوگیا
     
  6. مونا
    آف لائن

    مونا ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جولائی 2010
    پیغامات:
    115
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: اے زندگی

    شکریہ آ پ کی حوصلہ افزای کا
     
  7. مونا
    آف لائن

    مونا ممبر

    شمولیت:
    ‏4 جولائی 2010
    پیغامات:
    115
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    جواب: اے زندگی


    آپ کا شکریہ
    واصف صاھب کو مین نے بھت پڑھا ھے
    نغمہ اچھا ھے
    آپ کا تجزئہ بھت عمدھا ھے
     
  8. ابوطلحہ
    آف لائن

    ابوطلحہ ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جولائی 2010
    پیغامات:
    21
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    جواب: اے زندگی

    جمیل بھائی کی بات سے میں بھی اگری کرونگا کہ۔۔۔تحریر میں بلا کی روانی ہے۔۔۔! اللہ تحریر کو مزید نکھار دے۔۔آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں