1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اے رہبر ملک و قوم بتا ۔ ۔ ۔ یہ کس کا لہو ہے کون مرا

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ساتواں انسان, ‏21 جنوری 2018۔

  1. ساتواں انسان
    آف لائن

    ساتواں انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏28 نومبر 2017
    پیغامات:
    7,190
    موصول پسندیدگیاں:
    2,273
    ملک کا جھنڈا:
    آنکھیں تو اٹھا نظریں تو ملا
    کچھ ہم بھی سنیں ، ہم کو بھی بتا
    یہ کس کا لہو ہے کون مرا

    دھرتی کی سلگتی چھاتی کے بے چین شرارے پوچھتے ہیں
    تم لوگ جنہیں اپنا نہ سکے وہ خون کے دھارے پوچھتے ہیں
    سڑکوں کی زباں چلاتی ہے ، ساگر کے کنارے پوچھتے ہیں
    یہ کس کا لہو ہے کون مرا
    اے رہبر ملک و قوم بتا
    یہ کس کا لہو ہے کون مرا

    وہ کون سا جذبہ تھا جس سے فرسودہ نظام زیست ملا
    جھلسے ہوئے ویراں گلشن میں ایک آس امید کا پھول کھلا
    جنتا کا لہو فوجوں سے ملا ، فوجوں کا لہو جنتا سے ملا
    اے رہبر ملک و قوم بتا
    یہ کس کا لہو ہے کون مرا
    اے رہبر ملک و قوم بتا

    کیا قوم وطن کی جے گا کر مرتے ہوئے راہی غنڈے تھے
    جو دیس کا پرچم لے کے اٹھے وہ شوخ سپاہی غنڈے تھے
    جو بار غلامی سہہ نہ سکے ، وہ مجرم شاہی غنڈے تھے
    یہ کس کا لہو ہے کون مرا
    اے رہبر ملک و قوم بتا
    یہ کس کا لہو ہے کون مرا

    اے عزم فنا دینے والو ! پیغام بقا دینے والو
    اب آگ سے کیوں کتراتے ہو ؟ شعلوں کو ہوا دینے والو
    طوفان سے اب ڈرتے کیوں ہو ؟ موجوں کو صدا دینے والو
    کیا بھول گئے اپنا نعرہ
    اے رہبر ملک و قوم بتا
    یہ کس کا لہو ہے کون مرا

    سمجھوتے کی امید سہی ، سرکار کے وعدے ٹھیک سہی
    ہاں مشق ستم افسانہ سہی ، ہاں پیار کے وعدے ٹھیک سہی
    اپنوں کے کلیجے مت چھیدو اغیار کے وعدے ٹھیک سہی
    جمہور سے یوں دامن نہ چھڑا
    اے رہبر ملک و قوم بتا
    یہ کس کا لہو ہے کون مرا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں