1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اے باد صبا! کملي والے سے جا کہيو پيغام مرا - علامہ اقبال

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از ع س ق, ‏22 مئی 2006۔

  1. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    اے باد صبا! کملي والے سے جا کہيو پ

    <center>
    اے بادِ صبا! کملي والے سے جا کہيو پيغام مرا
    قبضے سے اُمت بيچاري کے ديں بھي گيا، دنيا بھي گئي

    يہ موجِ پريشاں خاطر کو پيغام لبِ ساحل نے ديا
    ہے دور وصالِ بحر بھي، تو دريا ميں گھبرا بھي گئي!

    عزت ہے محبت کي قائم، اے قيس! حجابِ محمل سے
    محمل جو گيا، عزت بھي گئي، غيرت بھي گئي، ليلا بھي گئي

    کي ترک تگ و دو قطرے نے تو آبروئے گوہر بھي ملي
    آوارگيء فطرت بھي گئي اور کشمکشِ دريا بھي گئي

    نکلي تو لبِ اقبال سے ہے، کيا جانئے کس کي ہے يہ صدا
    پيغامِ سکوں پہنچا بھي گئي، دل محفل کا تڑپا بھي گئي
    </center>
     
  2. ڈی این اے سحر
    آف لائن

    ڈی این اے سحر ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مئی 2006
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    کملي والے سے جا کہيو پيغام مرا

    اے بادِ صبا! کملي والے سے جا کہيو پيغام مرا
    قبضے سے اُمت بيچاري کے ديں بھي گيا، دنيا بھي گئي

    سلام ع س ق صاحب
    اچھا۔۔۔ بلکہ بہت اچھا ہے مگر ۔۔۔۔۔ یہ حمدونعت کی محفل ہے یا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
     
  3. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    اچھا کیا آپ نے توجہ دلائی۔

    دراصل یہ نعت کا ایک منفرد انداز ہے، جس کے ذریعے علامہ اقبال اُمتِ مسلمہ کے اصلاحِ احوال کی طرف توجہ دلا رہے ہیں۔ آغاز خالصتاً نعتیہ انداز میں کیا گیا ہے اور بعد میں اصلاح کی طرف لے گئے، جو کم و بیش اُن کے سارے کلام کا ماحصل ہے۔
     
  4. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    Re: کملي والے سے جا کہيو پيغام مرا

    محترمہ آپ کو کبھی کچھ اچھا بھی لگا ؟
    یا ساری زندگی شکوے میں ہی۔۔۔۔
     
  5. ڈی این اے سحر
    آف لائن

    ڈی این اے سحر ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مئی 2006
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    آپ بھی اپنے رویے پر نظرثانی فرمائ

    ع س ق نے فرمایا :-
    اچھا کیا آپ نے توجہ دلائی۔

    اسے ؛؛اعلٰی ظرفی؛؛ اور ؛؛ اعتراف؛؛ کہتے ہیں !!!

    آپ اسے نعتیہ اصلاحی، حمدیہ اصلاحی کلام کا نام دے سکتے
    ہیں ؟

    جو اعلٰی ظرف ہوتے ہیں ہمیشہ جُھک کے مِلتے ہیں
    صُراحی سَر نِگوں ہو کے ؛؛ بھرا؛؛ کرتی ہے پیمانہ

    سبھی اونچےاونچے سربفلک بے فیض، بے پھل، بے بو محض
    لکڑی کے حصول کا ذریعہ ؟
    اور سبھی پست مُنکسرخوشبؤ و پھل و پھول سے لدے ہوئے ؟

    اب بھی یہ تنقید ہی محسوس ہو رہی ہے تو ؛؛ معذرت؛؛ آپکی رضا کیلئے !!!
     

اس صفحے کو مشتہر کریں