1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایک یہودی عالم اور حسرتِ دیدارِ مصطفی (ص)

'سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم' میں موضوعات آغاز کردہ از ہما, ‏20 مئی 2006۔

  1. ہما
    آف لائن

    ہما مشیر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    251
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ایک یہودی عالم اور حسرتِ دیدارِ م

    سیدنا ابو ہریرہ (رض) سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم (ص) کے وصال مبارک کے بعد کسی ایک جمعرات کی صبح کو ہم بیٹھے ہوئے تھے کہ اونٹ پر سوار ایک سفید ریش بوڑھا آیا۔ اس نے اپنی سواری کو مسجد کے دروازے پر باندھا اور یہ کہتے ہوئے اندر داخل ہوا:

    السلام علیکم و رحمۃ اﷲ! ھل فیکم محمد رسول اﷲ؟ (تاریخ ابن عساکر، 1 : 342)
    ”تم پر سلامتی اور اللہ کی رحمت نازل ہو، کیا تم میں اللہ کے رسول محمد(ص) موجود ہیں۔“

    حضرت علی (رض) نے فرمایا:

    ایہا السائل عن محمد(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! ماذا ترید منہ؟
    ”اے حضور (ص) کے بارے پوچھنے والے! تجھے آپ اسے کیا کام ہے؟“

    اس نے کہا کہ میں یہودی علماء میں سے ہوں اور 80 سال سے تورات کا مطالعہ کر رہا ہوں۔ اس میں متعدد مقامات پر اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی محمد(ص) کا ذکر بڑی تفصیل سے کیا ہے اور میں اس ذکر سے متاثر ہو کر آیا ہوں۔ اس نے سلسلہء کلام جاری رکھتے ہوئے کہا۔

    و قد جئتُ اطلب الاسلام علی یدہ۔
    ”اور میں آپ (ص) کے ہاتھ پر بیعتِ اسلام کیلئے حاضر ہوا ہوں۔“

    حضرت علی (رض) نے اسے بتایا کہ آپ (ص) کا تو وصال ہو چکا ہے۔ اس پر اس عالم نے افسوس کا اظہار شروع کر دیا اور کہا:

    ھل فیکم قرابۃ محمد؟
    ”کیا تم میں ان کی اولاد ہے؟“

    حضرت علی (رض) نے حضرت بلال (رض) سے کہا کہ اسے سیدہ فاطمہ رضی اﷲ عنہا کے پاس لے جاؤ۔ وہاں جا کر اس نے اپنا تعارف کروایا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ میں آپ (ص) کے کپڑوں میں سے کسی کپڑے کی زیارت کرناچاہتا ہوں۔ حضرت سیدہء عالم رضی اﷲٰ عنہا نے اپنے شہزادے امام حسین (رض) سے فرمایا:

    ھاتِ الثوب الذی توفی فیہ رسول اﷲ، فجئ، فاخذہ الحبر والقاہ علی وجہہ وجعل یستنشق ریحہ، و یقول: بابی وامی من جسد نشف فیہ ھذا الثوب۔
    ”وہ کپڑا لاؤ جو آپ (ص) نے بوقتِ وصال پہنا ہوا تھا۔ جب وہ کپڑا لایا گیا تو اس عالم نے اسے اپنے چہرے پر ڈال لیا۔ وہ اس کی خوشبو کو سونگھتا اور خوشبو سونگھتے ہوئے بار بار کہتا کہ اس صاحبِ ثوب پر میرے ماں باپ قربان ہوں۔“

    اس کے بعد حضرت علی (رض) سے مخاطب ہو کر کہنے لگا:

    صف لی صفۃ رسول اﷲ حتی کانی انظر الیہ۔
    ”حضور کے اوصافِ جمیلہ کا تذکرہ اس طرح کرو کہ گویا میں انہیں دیکھ رہا ہوں۔“

    یہ بات سن کر حضرت علی (رض) اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے۔

    فبکی علیّ بکاء شدیداً و قال: واﷲ! لان کنتَ مشتاقاً الی محمد فانا اشوق الی حبیبی منک۔ (تہذیب تاریخ دمشق الکبیر، 1 : 342،343)
    ”حضرت علی (رض) شدت کے ساتھ رو پڑے اور کہنے لگے: اے سائل خدا کی قسم! آپ (ص) کی زیارت کا جس قدر تجھے اشتیاق ہے مجھے اس سے کہیں بڑھ کر اپنے حبیب (ص) کی ملاقات کا شوق ہے۔“

    بعد ازاں سیدنا علی المرتضیٰ (رض) نے حضور نبیء اکرم (ص) کے حلیہ اور سراپا مبارک کا ذکر بڑی تفصیل سے فرمایا، جس کی من و عن تصدیق اس یہودی عالم نے سابقہ کتب سماوی کی روشنی میں کی اور مسلمان ہو گیا۔
     
  2. ع س ق
    آف لائن

    ع س ق ممبر

    شمولیت:
    ‏18 مئی 2006
    پیغامات:
    1,333
    موصول پسندیدگیاں:
    25
    ماشاءاللہ

    ماشاءاللہ بہت اچھی تحریر کا اِنتخاب کیا ہے آپ نے۔

    حضور (ص) کے وصال کے بعد صحابہ کرام (رض) پر کیا بیتی اور کس طرح انہوں نے حکم الہی کے سامنے صبر کیا، اسے پڑھتے ہی ایک کیفیت بندھ جاتی ہے۔ اللہ ہمیں بھی صحابہ کرام (رض) کی شانِ محبتِ رسول (ص) میں سے حصہء وافر عطا فرمائے۔ آمین
     
  3. ثناء
    آف لائن

    ثناء ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    245
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    واہ ہما بہت خوب ۔۔۔۔۔۔
    لیکن اتنے دنوں سے غائب کہاں‌ ہو
     
  4. ڈی این اے سحر
    آف لائن

    ڈی این اے سحر ممبر

    شمولیت:
    ‏29 مئی 2006
    پیغامات:
    191
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    بہت اچھا لکھا ہما آپنے !!!

    عجیب کیفیت رہی تمام وقت عجیب رقت آمیز تاثر ہے اس وقت کی یاد میں !!!
    بہت متاثر کُن اندازِ تحریر !!!
     
  5. سموکر
    آف لائن

    سموکر ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مئی 2006
    پیغامات:
    859
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    آپ کے انتخاب کا جواب نہیں
     
  6. لاڈلا
    آف لائن

    لاڈلا ممبر

    شمولیت:
    ‏5 نومبر 2006
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    میرے آقا و مولا

    یارسول اللہ :saw:میرے ماں باپ آپ پر قربان ۔
     
  7. گجر
    آف لائن

    گجر ممبر

    شمولیت:
    ‏22 فروری 2007
    پیغامات:
    115
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    السلام علیکم
    اللہ اکبر اللہ اکبر اللہ اکبر سبحان اللہ
    اے عشق نبی میرےدل میں بھی سما جانا
    مجھ کو بھی محمد :saw: کا دیوانہ بنا جانا
     
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مدینہ کی وہ من بھاتی فضائیں یاد آتی ہیں
    وہ صحرا کا نظارے وہ ہوائیں یاد آتی ہیں
    نہیں بھولے ابھی تک حیدر و صدیق کے قصے
    وہ پیکر عشق کے انکی وفائیں یاد آتی ہیں​
     
  9. محمدعبیداللہ
    آف لائن

    محمدعبیداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏23 فروری 2007
    پیغامات:
    1,054
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاء اللہ ۔ماشاء اللہ ۔ جزاک اللہ
     
  10. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    نبی زمانے میں آئے لاکھوں‌ کہیں نہ تیری مثال دیکھا
    حسین دیکھے جمیل دیکھے کہیں نہ تجھ سا جمال دیکھا​
     
  11. دریاب اندلسی
    آف لائن

    دریاب اندلسی منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    534
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم

    ماشاء اللہ

    بہت خوب
     
  12. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    سبحان اللہ

    کیا ایمان افروز تحریرں ہیں ۔ اللہ تعالی نے اپنے حبیب :saw: کو ایسا حسنِ کامل عطا کیا تھا کہ ساری دنیا ہی ہمارے آقا :saw: کے دیدار کی طالب ہے۔
     
  13. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    Re: ایک یہودی عالم اور حسرتِ دیدارِ م

    سبحان اللہ ۔ یہ پڑھتے ہوئے میری تو پلکیں بھیگ گئیں ۔
    ہمارے نبی پاک :saw: کتنے حسین و جمیل تھے یہ تو انہیں دیکھنے والے خوش نصیب ہی بتا سکتے ہیں۔
    ہما آپی ۔ شکریہ اس تحریر کے لیے۔
     
  14. وسیم
    آف لائن

    وسیم ممبر

    شمولیت:
    ‏30 جنوری 2007
    پیغامات:
    953
    موصول پسندیدگیاں:
    43
    سبحان اللہ ۔ بہت متاثر کن روایت ہے۔
    اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر کہ ہم اسکے مکرم نبی :saw: کی امت میں ہیں۔
     
  15. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ یہ واقعہ اتنا ایمان افروز ہے کہ جتنی بار پڑھا جائے ۔ اتنی ہی مرتبہ حلاوتِ ایمان نصیب ہوتی ہے۔
    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم
     
  16. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ بہت اچھی تحریر کا اِنتخاب کیا ہے آپ نے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں