1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایک یادگار پکنک

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از احمد کھوکھر, ‏19 اپریل 2012۔

  1. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    ایک یادگار پکنک
    سکول میں اکژسنتے آئےتھے کہ ہمارے سکول میں بھی بچے پکنک پر جاتے ہیں۔۔۔۔ لیکن صرف نویں اور دسویں کلاس تک۔۔۔اسی لیے ہم نے دن رات کی محنت کہ بعد نویں کلاس میں پہنچ کر دم لیا کہ اب ہم بھی پکنک پر جائیں گے۔۔۔۔
    آخر کار وہ دن آہی گیا جس کا ہمیں کئی برسوں سے انتظار تھا۔۔۔ :86:
    پکنک کے لئے دو ناموں کا انتخاب کیا گیا تھا۔ ایک چھانگا مانگا دوسرا نام پرنسپل صاحب نے دیا ہیڈ بلوکی ۔۔۔ووٹ چھانگا مانگا کے نصیب میں زیادہ آئےلیکن طے ہوا کہ جانا ہیڈ بلوکی ہے ۔۔اب یہ نہ پوچھنا ایسا کیوں ہوا۔:212:
    خیر ہم نے شکر کیا کہیں تو جا رہے ہیں۔۔۔
    آخر وہ دن آہی گیا ۔چھٹی والے دن ہم صبح صبح سکول پہنچ گئے بمعہ لوازمات کھانے اور کھیل کود کے۔۔
    ہمارے سینیر ساتھیوں کو گانا اچھا آتا تھا سو راستے میں گانے سنتے اور ہنگامے کرتے سفر جاری رہا راستہ میں کوئی گاڑی ہماری شاندار بس کو اورٹیک کرنے لگتی تو لڑکے اتنا شور کرتے کے دوسرا بندہ ڈر کر ہی پیچھے ہوجاتا۔
    بس کی تو بس ہی ہوچلی تھی لیکن پھر بھی ہم ہیڈبلوکی دیر سے ہی پہنچ چکے تھے ۔۔۔۔ لیٹ ہونے کی وجہ سے پہلے سوچا کھانے سے انصاف کرنا چاہیے ۔۔۔۔ابھی گروپ کی شکل میں بیٹھ کر کھانا شروع کرنے ہی لگے کہ ہماری ایک ٹیچر چیختی بھاگتی ہوئی ہماری طرف آرہیں تھیں۔۔۔۔ ہم نے کہا یااللہ خیر کیا ہوگیا ہے۔۔۔ کہیں آپ نے ہماری بد دعائیں تو نہیں قبول کر لیں۔ پتہ چلا کہ ٹیچر اکیلی نہیں بھاگ رہیں ساتھ میں شہد کی مکھیوں کی پوری فوج ساتھ میں لے کر آرہیں ۔بعد میں پتہ چلا کہ ہم پر بغیر اعلان کئے شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا ۔۔
    ہمارے ایک دوست نے فورا کھانے کے نیچے سے چادر نکالی اور ٹیچر پر دے دی تاکہ وہ مکھیوں سے بچ سکیں ٹیچر تو بچی سو بچی دوست مکھیوں کا شکار بن گیا۔۔۔
    ہم نے فورا دوڑ لگا دی کہ ساتھ ہی کہیں سے آواز آئی جہاں ہو وہیں بیٹھ جاؤ جس سپیڈ سے ہزاروں مکھیاں آرہی تھیں ہمت تو نہیں ہورہی تھی لیکن آنکھیں بند کر کے فورا وہیں بیٹھ گئے ۔۔ کچھ بہادر دوستوں نے بیٹھنے کی بجائے بھاگنے کی ہمت کی اور مکھیوں سے خوب انجکشن لگوا کر موٹے تازے ہوگئے ۔۔ہم بیٹھے ریچھ والی کہانی یاد کر رہے تھے ۔۔اور مکھیاں ہمارا جائزہ لے رہیں تھیں ۔۔۔آخر کار مکھیوں نے سوچا ہم پر ٹائم ضائع کرنے کی بجائے ان کو انجکشن لگانے چاہیے جو بھاگ دوڑ کر رہے ہیں۔۔
    اب ہمارےپاس واحد سہارا ہماری شاہکار نما بس تھی سو ہم سب اپنی جان بچانے کی خاطر بس کی طرف چل پڑئے ۔۔ بس بھی ہماری ایک شاہکار تھی نہ بوا نہ باری ۔۔۔۔جیسے ہی کچھ دوست بس میں پہنچے ساتھ ہی چیخ کر کہاں مکھیاں بھاگو۔۔۔۔ ہم نے بھی دوڑ لگا دی اسی اثنا میں مکھیوں نے پھر حملہ کر دیا سو پھر بیٹھ کر جان چھڑائی ۔۔۔اب آہستہ آہستہ بس میں گئے تو پتہ چلا کہ بس میں شہد کی نہیں عام مکھیاں تھیں لیکن لڑکوں پر دہشت سوار تھی جس کی وجہ سے سب ڈر گئے ۔۔۔۔:208:
    اب ہماری نظر پرنسپل صاحب پر پڑی جو بس کی طرف آرہے تھے انہوں نے آتے ساتھ ایک ڈیزل میں بھیگا کپڑا ایک چھڑی کو باندھ کر آگ لگائی اور بچوں کی خیر خبر لینے نکلے اب ہم بھی پرنسپل صاحب کے ساتھ مکھیوں کے درمیان پھر رہے تھے لیکن مکھیاں آگ کے ڈر سے ہمارے پاس نہیں آرہیں تھیں۔۔۔ ایک دو ٹیچرز کو اور کچھ دوستوں کو فورا ہسپتال بھیجا گیا اور باقیوں کو کوئی دو تین کلو میٹر دور جاکر رک کر دیکھا کہ کون کس حالت میں ہے ۔۔۔ایک گاڑی وہاں سے سامان لینے گئی جو کے خالی ڈبوں اور برتنوں کی صورت میں ملا ۔۔پتہ نہیں مکھیاں اتنا کھانا کیسے کھا گئیں ۔۔۔ نہ ہی برتن پورے ملے نہ ہی کھیلوں کا سامان ۔۔۔۔:soch:
    ابھی ہم ایک دوسرے کوپہچاننے کی کوشش کر رہے تھے کہ پتہ چلا مکھیاں ہمیں ڈھونڈتے ہوئے یہاں تک آپہنچی ۔۔۔۔فورا پرنسپل صاحب کا حکم ہوا بس میں بیٹھو اور سکول چلو۔۔۔واپسی پر نہ گانا بجانا ہوا نہ ہی شور شرابہ۔۔۔سکول پہنچنے کے بعد مزید طبعی امداد ملی ۔۔۔
    ویسے آج تک پتہ نہیں چل سکا مکھیوں کو ہم نے چھیڑا تھا۔۔۔۔کہ مکھیوں نے ہمیں چھیڑا ۔۔۔۔یا پھر وہ بھی ہماری طرح کسی پکنک نامی چیز کے لئے نکلیں تھی جو ہمیں تو نصیب نہیں ہوئیں البتہ ان مکھیوں نے خوب منائی۔۔۔۔۔۔
    بس یہ ہمارا پہلا اور آخری سکول ٹرپ تھا کیونکہ اگلے ساتھ میٹرک میں پرنسپل صاحب نے پکنک پر جانے سے انکار کر دیا۔۔۔۔۔۔۔:121:
     
  2. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    ہاہاہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔:a12:
    سمجھ نہیں آہا کہ پڑھ کر افسوس کروں یا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:212:
    ویسے آپ بھی بہت اچھا لکھ سکتے ہیں۔۔۔۔۔ کوشش کرتے رہیں لکھنے کی۔۔۔:hpy:
     
  3. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    حوصلہ بڑھانے کا بہت شکریہ
     
  4. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    بہت زبردست بہت اچھا لکھا ہے آپ نے ویسے اپ نے یہ نہیں بتایا کہ آپ کو کتنی مکھیوں نے کاٹا تھا
     
  5. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    ایک مکھی کی ہمت بھی نہیں ہوئی ۔ میں تو صاف بچ گیا تھا :86:
     
  6. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    ہاں‌جی یہ حضرت ایف سولہ بنے ہوئے مکھیوں سے زیادہ تیز اُڑ رہے تھے
     
  7. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    نہیں جی جہاز کا نام مت لیں وہ تو کریش بھی ہوجاتا ہے
    یہ تو خاموش بیٹھنے کا کمال تھا اس لیے بچ گیا تھا
     
  8. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    بہت خوب احمد جی
    ہماری بھی ایک پکنک کا یہی حال کیا تھا مکھیوں پتا نہیں ان کو کیا ملتا ہم بچوں کی پکنک خراب کر کے
     
  9. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    اچھاااا یہ تو اتفاق ہو گیا
    اب جلدی سے آپ بھی شئیر کریں
     
  10. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    آپ نے شئیر کر لیا ہے بار بار مکھیوں کا کیا زکر کرنا:122:
     
  11. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    مجھے پہلے ہی پتہ تھا آپ کا کورا سا جواب ہوگا
     
  12. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    مجھے آُ سب کی طرح اچھا لکھنا نہیں آتا
     
  13. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    مجھے کونسا لکھنا آتا ہے
     
  14. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    پہر بھی آپ اچھا لکھتے ہیں
     
  15. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    واہ
    احمد جی !
    آپ تو بہت خوب لکھتے ہیں۔ یہ فن ابھی تک چھپایا ہوا تھا۔ کیا؟ بہت مزہ آیا پڑھ کر۔ اور بھی لکھیں نا
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    احمد کھوکھر بھائی۔ بہت مزیدار اور عمدہ تحریر ہے۔
    واقعی آپ کی یہ صلاحیت پہلی بار منظرِ عام پر آئی ہے۔
    براہ کرم اب "یک سطری" پیغامات سے آگے آکر ایسی تحریریں بھی لکھا کریں۔ :n_TYTYTY:
     
  17. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    یہ تو آب بیتی تھی تو لکھی گئی ورنہ مجھ سے تو اتنا کبھی نہ لکھا جاتا
    اور کیا مزید لکھنے کے لیے ایک دفعہ پھر شہد کی مکھیوں کے چھتے کو چھڑوں :212:
     
  18. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    کیا لکھنے کے لئے کسی کو چھیڑنا ضروری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:212::p_point:
    ہمارے ساتھ تو ایسا نہیں ہوتا شکر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:113::201:
     
  19. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    نہیں‌جناب اب کی بار بِھڑوں کے چھتے میں ہاتھ ڈال دیں
    خُدا کا نام لے کر اپنی ذمہ داری پہ
    اور پھر اس کے بعد ایک بُہت ہی اچھا مضمون ساڑھے اڑہائی صفحے کا لکھ ماریں
     
  20. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    یہ آپ سے زیادہ مکھیوں کی یادگار پکنک لگی مجھے
     
  21. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    کیا بات ہے احمد جی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    آپ تو بہت اچھا لکھتے ہیں‌۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:computer:
    بہت مزہ آتا آپ کی یادگار پکنک کا واقعہ پڑھ کر۔۔۔:n_TYTYTY:
     
  22. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    احمد جس مکھی نے آپ کو کاٹا اس کا کیا حا ل ہے بے چاری کا
     
  23. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    مجھے کاٹا ہوتا تومیں بتاتا نا :zuban:
     
  24. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  25. حریم خان
    آف لائن

    حریم خان مدیر جریدہ

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    20,724
    موصول پسندیدگیاں:
    1,297
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    ہم کیا تبصرہ کریں جی پکنک پر۔۔ہمارے ہاں تو کئی سالوں سے پکنک پر بین لگا ہوا ہے۔[​IMG]
     
  26. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    :soch:
    بین کیوں لگا ہوا ہے
     
  27. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    گڈ شاٹ ۔ باؤنڈری لائن کراس کرگئی ہے۔ :n_great:
     
  29. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک یادگار پکنک

    واہ احمد چاچو واہ ، اب مجھے سمجھ نہیں ا رہی کہ میں مکھیوں کی دل لگی پر مسکراؤں کہ آپ کی عقل مندی پر آپ کو داد دوں ، مگر لکھا اپ نے خوب ہے ، یقینا ایسے واقعات مزید بھی ہوئے ہونگے ، اگلے کسی واقعے کا انتظار رہے گا ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں