1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایک کتے پر رحم کرنے سے باغ بھی ملا اور آزادی بھی

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالرحمن حاجی خانی زمان, ‏13 جون 2014۔

  1. عبدالرحمن حاجی خانی زمان
    آف لائن

    عبدالرحمن حاجی خانی زمان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جون 2014
    پیغامات:
    78
    موصول پسندیدگیاں:
    92
    ملک کا جھنڈا:
    مکہ کے اندر ایک عبداللہ نامی بہت نیکو کار اور سخی آدمی تھا اس کی سخاوت بہت مشہور تھی ایک دن اپنی سواری پر جارہا تھا دیکھا ایک باغ جو بہت ہی خوبصورت اور صاف ستھرا ہے ایک مالی جو بڑی لگن سے کام کر رہا ہے عبداللہ وہاں پر کچھ دیر کے لیے رک گیا ایک آدمی آیا اس نے مالی کو کھانا دیا اور واپس چلا گیا مالی ایک درخت کے نیچے بیٹھا کھانا کپڑے سے کھولا ہی تھا کہ سامنے ایک کتا آ کر کھڑا ہو گیا جو بہت غور سے مالی کی طرف دیکھتا ہے مالی کے کھانے میں دو عدد روٹیاں تھیں اس نے ایک روٹی کتے کو ڈال دی کتے نے جلدی سے وہ روٹی ختم کر دی پھر مالی کی طرف دیکھنے لگا مالی نے دوسری روٹی بھی کتے کو ڈال دی خالی کپڑا درخت پر رکھ دیا اور کام میں لگ گیا عبداللہ نے مالی کو جب ایسے دیکھا تو دل میں کہنے لگا کہ اصل سخی تو یہ ہے عبداللہ تجھے اللہ تعالی دیتا ہے اور تو آگے خرچ کر دیتا ہے اس نے دن پر کام کرنے کے باوجود اپنا پیٹ کاٹ کر کتے کو دے دیا – عبداللہ نے مالی سے سوال کیا آپ نے ایسے کیوں کیا تو مالی نے کہا جناب بھوک تو مجھے بھی بہت لگی تھی مگر میں نے دیکھا وہ کتا میری آنکھوں میں آنکھ ڈال کر کہہ رہا ہے میں بہت بھوکا ہوں میں نے سوچا کوئی بات نہیں شام کو کھا لونگا – عبداللہ اس کے مالک کے پاس گیا بڑی التجا سے سوال کیا کہ میں بڑی امید سے آپکے پاس آیا ہوں آپ جتنے درہم دینار لینا چاہتے ہیں میں دینے کو تیار ہوں آپ مہربانی کر کے اپنے اس مالی کو آزاد کر دیں مالک نے جواب دیاآپ میرے گھر آے میں آپ کی بہت عزت کرتا ہوں اور بہت شکرگزار ہوں آپ کی آمد پر آپ ایک بات بتائیں آخر آپ نے کیا خوبی دیکھی میرے اس نوکر کی جس کے لیے منہ مانگی دولت دینے کو تیار ہیں عبداللہ نے کتے کو کھانا کھلانے کی پوری تفصیل بتائی – مالک نے جب یہ بات سنی تو بہت ہنسا اس کے بعد اس نے کہا جناب آپ نے میرے غلام کی صرف ایک خوبی دیکھی تو اتنا کچھ دینے کو تیار ہو گئے اگر میں آپ کو اس کی خوبیاں بتانا شروع کر دوں تو ایک لمبی داستان ہے میرے پاس آج آپ کے آنے سے میں آج ابھی جاکر وہ باغ اس مالی کے نام تحفہ کے طور پر منتقل کرتا ہوں اور بلاوجہ بغیر کسی لالچ کے اسے آزاد کرتا ہوں اس طرح جب اللہ تعالی کی رحمت نازل ہو تو کئی بہانے بنا لیتی ہے ایک کتے کو ایک وقت کھانا دینے سے باغ بھی ملا اور آزادی بھی -
     
    Last edited: ‏13 جون 2014
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں