1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایک شخص کیلئے کتنی لحمیات ضروری ہیں ،

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏21 اگست 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:


    ایک شخص کیلئے کتنی لحمیات ضروری ہیں ، لحمیات کا کم استعمال صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے
    [​IMG]


    طیب رضا عابدی

    لحمیات یعنی پروٹین انسانی صحت اور جسم کیلئے بہت ضروری ہیں ۔ اگر آپ اپنی خوراک میں لحمیات کا استعمال کم کرتے ہیں تو اس سے آپ کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں ۔ اس سوال پر کہ لوگوں کو کم سے کم لحمیات کی ضرورت ہوتی ہے ، کوئی ایک رائے نہیں بلکہ بہت سی آراء ہیں ۔ اس حوالے سے مختلف تنظیموں کا کہنا ہے کہ لحمیات کا استعمال مناسب حد کے اندر ہونا چاہیے ۔ ایک تحقیق کے مطابق جسم کے وزن کے حساب سے فی کلو گرام0.8 گرام پروٹین کی ضرورت ہے ۔ اس طرح ایسے آدمی کو جو زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتا ہے اس کے لئے اوسطاََ 56گرام لحمیات ایک دن میں ضروری ہیں ۔ اسی طرح وہ عورت جو زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتی ہے اس کے لئے اوسطاََ دن میں 46گرام لحمیات کی مقدار مناسب ہے ۔ اگرچہ یہ معمولی مقدار لحمیات کی کمی کو روک سکتی ہے ۔تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ یہ اچھی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے کافی نہیں ۔ اس بات کا پتہ چلا ہے کہ کسی بھی شخص کے لئے پروٹین کی صحیح مقدار کا انحصار کئی عوامل پر ہے ۔ جن میں اس شخص کا متحرک رہنا، عمر، پٹھوں کی مضبوطی، اور صحت کی موجودہ حالت شامل ہیں۔ پروٹین آپ کے جسم کی عمارت کو تعمیر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ آپ کے پٹھوں کی مضبوطی، اور جلد کی خوبصورتی کیلئے بھی پروٹین کا استعمال ضروری ہے ۔ پروٹین چھوٹے چھوٹے مالیکیولز سے بنتی ہے جنہیں امائینو ایسڈز کہا جاتا ہے جو آپس میں جڑے ہوتے ہیں ۔ ان میں سے کچھ امائینو ایسڈز آپ کا جسم بھی پیدا کرسکتا ہے جبکہ آپ اپنی خوراک کے ذریعے دوسرے امائینو ایسڈز حاصل کرسکتے ہیں ۔ ایک بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ لحمیات کی مقدار ہی نہیں بلکہ ان کا معیار بھی ضروری ہے ۔ اگر آپ گوشت ، مچھلی اور انڈے کھار رہے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ پروٹین کی اچھی خاصی مقدار لے رہے ہیں ۔ اگر آپ وزن کم کرنے کے آرزو مند ہیں تو پھر آپ کی پروٹین میں تیس فی صد حرارے ہونے چاہیں ۔ جو لوگ اپنے پٹھوں کو اسی حالت میں رکھنے کی خواہش رکھتے ہیں ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ پروٹین کی مقدار بڑھائیں۔ کچھ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ فی پائونڈ جسم کے لئے 0.7گرام پروٹین کی ضرورت ہے ۔ ان سب کے علاوہ ان لوگوں کو بھی لحمیات کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے جو متحرک رہتے ہیں ۔ اگر آپ کا کام ایسا ہے کہ جس میں جسمانی مشقت زیادہ ہے تو آپ کو ان لوگوں کی نسبت زیادہ پروٹین کی ضرورت ہے جو زیادہ تر بیٹھ کر کام کرتے ہیں ۔جو لوگ ایتھلیٹ ہوتے ہیں ان کو بھی زیادہ لحمیات کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اپنے وزن کے حوالے سے انہیں فی پائونڈ0.5 گرام سے0.65 گرام تک پروٹین درکار ہوتی ہے یا پھر فی کلو گرام1.2 گرام سے لے کر 1.4گرام تک لحمیات کی ضرورت ہوتی ہے ۔ لحمیات کا زیادہ سے زیادہ استعمال ان لوگوں کے لئے بھی ضروری ہے جو زخمی ہوکر صحت یاب ہوجاتے ہیں ۔ کیا لحمیات کے صحت پر منفی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں ۔ یہ سوال بہت اہم ہے ۔ لیکن یہاں اس بات کو ذہن میں رکھنا چاہییے کہ پروٹین کو بعض اوقات صحت کے لئے نقصان دہ سمجھا جاتا ہے جو کہ بالکل غلط ہے ۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ پروٹین کا زیادہ استعمال گردوں کو نقصان پہنچاتا ہے لیکن کسی بھی تحقیق نے اسے درست ثابت نہیں کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ پروٹین کا استعمال فشار خون کو کم کرنے کا موجب بنتا ہے اور ذیابیطس کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ ذیابیطس اور فشار خون میں زیادتی کی وجہ سے ہی گردوں کی بیماری لاحق ہونے کا خدشہ رہتا ہے ۔یاد رہے کہ زیادہ کا مطلب زیادہ ہے ، حد سے زیادہ نہیں۔ ہر چیز کا حد سے زیادہ استعمال نقصان دہ ہوتا ہے ۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں