1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایک خیال کی رو میں ۔۔۔

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از محمداحمد, ‏14 ستمبر 2011۔

  1. محمداحمد
    آف لائن

    محمداحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2006
    پیغامات:
    125
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    ایک خیال کی رو میں ۔۔۔

    کہیں سنا ہے
    گئے زمانوں میں
    لوگ جب قافلوں کی صورت
    مسافتوں کو عبور کرتے
    تو قافلے میں اک ایسا ہمراہ ساتھ ہوتا
    کہ جو سفر میں
    تمام لوگوں کے پیچھے چلتا
    اور اُس کے ذمّے یہ کام ہوتا
    کہ آگے جاتے مسافروں سے
    اگر کوئی چیز گر گئی ہو
    جو کوئی شے پیچھے رہ گئی ہو
    تو وہ مسافر
    تمام چیزوں کو چُنتا جائے
    اور آنے والے کسی پڑاؤ میں ساری چیزیں
    تما م ایسے مُسافروں کے حوالے کردے
    کہ جو منازل کی چاہ دل میں لئے شتابی سے
    اپنے رستے تو پاٹ آئے
    پر اپنی عجلت میں کتنی چیزیں
    گرا بھی آئے ، گنوا بھی آئے

    میں سوچتا ہوں
    کہ زندگانی کے اس سفر میں
    مجھے بھی ایسا ہی کوئی کردار مل گیا ہے
    کہ میرے ہمراہ جو بھی احباب تھے
    منازل کی چاہ دل میں لئے شتابی سے
    راستوں پر بہت ہی آگے نکل گئے ہیں
    میں سب سے پیچھے ہوں اس سفر میں
    سو دیکھتا ہوں کہ راستے میں
    وفا، مروت، خلوص و ایثار، مہر و الفت
    اور اس طرح کی بہت سی چیزیں
    جگہ جگہ پر پڑی ہوئی ہیں
    میں اپنے خود ساختہ اُصولوں کی
    زرد گٹھری میں ساری چیزیں سمیٹتا ہوں
    اور اپنے احساس کے جلو میں
    ہر اک پڑاؤ پہ جانے والوں کو ڈھونڈتا ہوں
    پر ایسا لگتا ہے
    جیسے میرے تمام احباب منزلوں کو گلے لگانے
    بہت ہی آگے نکل گئے ہیں
    یا میں ہی شاید
    وفا، مروت، خلوص و ایثار، مہر و الفت
    اور اس طرح کی بہت سی چیزیں سمیٹنے میں کئی زمانے بتا چکا ہوں۔

    محمد احمدؔ
     
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک خیال کی رو میں ۔۔۔

    محمد احمد جی تخیل اور لفاظی دونوں بہت خوب ہیں۔
     
  3. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک خیال کی رو میں ۔۔۔

    بہت سادگی سے نہایت اہم بھلائی گئی باتوں کو یاد دلانے کے انداز تحریر پرشکریہ قبول کریں ۔
     
  4. محمداحمد
    آف لائن

    محمداحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2006
    پیغامات:
    125
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    جواب: ایک خیال کی رو میں ۔۔۔

    بہت شکریہ بلال صاحب، گو کہ "لفاظی" کی اصطلاح منفی معنوں میں استعمال ہوتی ہے لیکن آپ کی محبت میں یہ بھی بہت اچھی لگی۔

    خوش رہیے۔
     
  5. محمداحمد
    آف لائن

    محمداحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2006
    پیغامات:
    125
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    جواب: ایک خیال کی رو میں ۔۔۔

    بہت شکریہ آپ کی توجہ اور محبت کا۔
     
  6. الکرم
    آف لائن

    الکرم ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جون 2011
    پیغامات:
    3,090
    موصول پسندیدگیاں:
    1,180
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک خیال کی رو میں ۔۔۔

    مُحمّد احمد جی بُہت پیارا تخئیُل اور خُوب صُورت انداز
     
  7. محمداحمد
    آف لائن

    محمداحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2006
    پیغامات:
    125
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    جواب: ایک خیال کی رو میں ۔۔۔

    بہت شکریہ بھائی۔۔۔۔۔!
     
  8. شاہ جی
    آف لائن

    شاہ جی ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اگست 2011
    پیغامات:
    146
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک خیال کی رو میں ۔۔۔

    بہت خو ب محمد احمد صا حب آپ کا اندازِِِ ِ فکرِ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں