1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایک حدیث پاک سے عمربھر کےلیے رہنمائی

'سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم' میں موضوعات آغاز کردہ از برادر, ‏4 مئی 2008۔

  1. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    بسم اللہ الرحمن الرحیم۔
    اللھم صل علی سیدنا ومولانا وشفیعنا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم

    ایک دفعہ ایک دیہاتی نے بارگاہ رسالت مآب :saw: میں حاضر ہوکر کچھ پوچھنے کی اجازت طلب کی۔ آقائے کائنات :saw: کی طرف سے اجازت عطا ہونے پر اس نے کچھ سوال پوچھے ۔ لسانِ وما ینطق عن الھویٰ :saw: نے جو جوابات مرحمت فرمائے ان سے ہمیں عمر بھر کے لیے رہنمائی میسر آتی ہے۔ آئیے وہ سوال و جواب پڑھتے ہیں۔

    سوال : امیر (غنی) بننا چاہتا ہوں ۔ کیا کروں ؟
    جواب : قناعت اختیار کرو، امیر ہوجاؤ گے

    سوال: میں بڑا عالم بننا چاہتا ہوں ؟
    جواب : تقویٰ اختیار کرو۔

    سوال: عزت والا بننا چاہتا ہوں ؟
    جواب: مخلوق کے سامنے ہاتھ پھیلانا بند کردو ۔

    سوال : اچھا آدمی بننا چاہتا ہوں ؟
    جواب : لوگوں کو نفع پہنچانے والے بن جاؤ۔

    سوال : عادل بننا چاہتا ہوں
    جواب: جسے اپنے لیے اچھا سمجھتے ہو، وہی دوسروں کےلیے بھی پسند کرو۔

    سوال : طاقتور بننا چاہتا ہوں ؟
    جواب : اللہ تعالی پر توکل کرو۔

    سوال : اللہ تعالی کے دربار میں خاص درجہ حاصل کرنا چاہتا ہوں؟
    جواب : کثرت سے ذکر (یادِ الہی ) کرو۔

    سوال: رزق میں کشائش چاہتا ہوں ؟
    جواب : ہمیشہ باوضو رہو۔

    سوال: دعاؤں کی قبولیت چاہتا ہوں ؟
    جواب: حرام نہ کھاؤ۔

    سوال: ایمان کی تکمیل (و کاملیت) چاہتا ہوں
    جواب: اخلاق اچھے کر لو۔

    سوال: روزقیامت گناہوں سے پاک ہوکر اللہ تعالی سے ملنا چاہتا ہوں؟
    جواب: جنابت کے فوراً بعد غسل کیا کرو۔

    سوال: گناہوں میں کمی چاہتا ہوں؟
    جواب: کثرت سے استغفار کرو۔

    سوال: قیامت کے روز “نور“ میں اٹھنا چاہتا ہوں ؟
    جواب: ظلم کرنا چھوڑ‌دو۔

    سوال: چاہتا ہوں کہ اللہ تعالی میری پردہ پوشی فرمائے؟
    جواب: مخلوقِ خدا کی پردہ پوشی کیاکرو۔

    سوال: رسوائی سے بچنا چاہتا ہوں ؟
    جواب: زنا سے بچو ۔

    سوال: اللہ تعالی اور اسکے رسول :saw: کا محبوب بن جاؤں؟
    جواب: اللہ اور اسکے رسول :saw: کے محبوب کو اپنا محبوب بنا لو ۔

    سوال: اللہ تعالی کا فرمانبردار بننا چاہتا ہوں؟
    جواب: فرائض کا اہتمام کیا کرو۔

    سوال: احسان کرنے والا بننا چاہتا ہوں ؟
    جواب: اللہ تعالی کی بندگی یوں کرو گویا تم اسے یا وہ تمھیں دیکھ رہا ہے۔

    سوال: کیا چیز گناہوں سے معافی دلاتی ہے ؟
    جواب: آنسو۔۔۔ عاجزی۔۔۔ اور بیماری

    سوال: کیا چیز دوزخ کی آگ کو ٹھنڈا کرتی ہے؟
    جواب: دنیا کی مصیبتوں پر صبر

    سوال: اللہ تعالی کے جلال کو کیا چیز ٹھنڈا کرتی ہے ؟
    جواب: چپکے چپکے (بغیر ریاکاری کے) صدقہ اور صلہ رحمی (حسنِ سلوک)

    سوال: اللہ تعالی کے جلال سے بچنا چاہتا ہوں ؟
    جواب: لوگوں پر غصہ کرنا چھوڑ دو۔

    سوال: سب سے بڑی برائی کیا ہے؟
    جواب: برے اخلاق۔۔۔۔ اور بخل (کنجوسی۔ کسی نعمت کو آگے نہ پہنچانا)

    سوال: سب سے بڑی اچھائی کیا ہے ؟
    جواب: اچھے اخلاق۔۔۔ تواضع۔۔۔۔ اور صبر


    (مسند امام احمد ۔ کنزالعمال)

    اللہ تعالی اپنے حبیب مکرم :saw: کے اخلاقِ حسنہ کے صدقے ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین بخلق سید المرسلین النبی الرحمۃ اللعلمین :saw:
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,062
    موصول پسندیدگیاں:
    11,100
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ برادر بھائی ۔
    بہت سبق آموز پوسٹ ہے۔ جزاک اللہ ۔
     
  3. زمردرفیق
    آف لائن

    زمردرفیق ممبر

    شمولیت:
    ‏20 فروری 2008
    پیغامات:
    312
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    نبی کریم صلم نے فرمایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    تم میں سے بہترین وہ ہے جو قرآن سیکھیے اور قرآن سکھایے۔۔
     
  4. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    سبحان اللہ العظیم۔
    اللہ تعالی آپ سب کو جزائے خیر دے۔ اور ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
     
  5. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    برادر صاحب بھت پیاری پوسٹ آپ نے ارسال فرمائی ہے ،؛؛
    جزاک اللہ؛اللہ تعالی تمام مسلمانوں کو ان نورانی سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔آمین؛
     
  6. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    آپ سب دوستوں کی محبتوں کا بہت شکریہ ۔
    اللہ تعالی ہم سب کو اپنے پیارے نبی اکرم :saw: کی محبت و تعظیم دل میں بسا کر آپ :saw: کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
     
  7. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,231
    موصول پسندیدگیاں:
    16,731
    ملک کا جھنڈا:
    اللٰھم صلے علےٰ سیدنا مولانا محمد و علےٰ آل سیدنا مولانا محمد کما تحب ورضےٰ بِاَن تُصلی علیہ
     
  8. نیلو
    آف لائن

    نیلو ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اپریل 2009
    پیغامات:
    1,399
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    سبحان اللہ ۔ بہت اچھی باتیں ہیں برادر صاحب۔
    شکریہ ۔
     
  9. بےلگام
    آف لائن

    بےلگام مہمان

    ماشاللہ
     
  10. برادر
    آف لائن

    برادر ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اپریل 2007
    پیغامات:
    1,227
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    السلام علیکم بھائی ہارون رشید، نیلو بہن اور مرزا عادل نذیر بھائی ۔
    پڑھنے کا شکریہ ۔ اس عاجز بھائی کے لیے دعا کر دیجئے گا۔
     
  11. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,242
    موصول پسندیدگیاں:
    11,508
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک حدیث پاک سے عمربھر کےلیے رہنمائی

    جزاک اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  12. واجد0123
    آف لائن

    واجد0123 ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    11
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک حدیث پاک سے عمربھر کےلیے رہنمائی

    جزاک اللہ خیر
     
  13. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,233
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک حدیث پاک سے عمربھر کےلیے رہنمائی

    جزاک اللہ
    اور بہت بہت شکریہ
     
  14. فرحان91
    آف لائن

    فرحان91 ممبر

    شمولیت:
    ‏11 جنوری 2013
    پیغامات:
    10
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک حدیث پاک سے عمربھر کےلیے رہنمائی

    ماشااللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں