1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایک تحریر طنز و مزاح کی آپ کی نظر

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏13 اکتوبر 2017۔

  1. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ایک تحریر آج نیٹ پر پڑھ کر بہت پسند آئی سوچا آپ کی نظر کر لوں
    فیس بک پر رنگ بازیاں
    از گُل نوخیز اختر


    گر آپ نے بہترین ڈرامے دیکھنے ہوں تو ٹی وی بند کرکے فیس بک کھول لیں‘

    ماشاء اللہ ایسا ایسا ڈرامہ ملے گا کہ دل عش عش کر اٹھے گا۔

    پچھلے دنوں فادرز ڈے پر بھی فیس بک پر محبت اورشفقت بھرے جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔

    میرے ایک جاننے والے جو عرصہ تین سال پہلے اپنے والد صاحب کو گھر سے نکال کر

    ایدھی سنٹر میں پھینک چکے ہیں انہوں نے بھی والد صاحب کے ساتھ خصوصی طور پر

    تصویر بنوائی اور اوپر کیپشن دیا’’میرے پیارے ابا جی! جن کے بغیرمیں کچھ بھی نہیں‘‘۔

    اس پوسٹ پر ڈھیروں کمنٹس آئے اور چاہنے والوں نے بھی اس عظیم بیٹے کو بھرپور

    خراج تحسین پیش کیا۔

    میرے ایک اور جاننے والے کو شکایت تھی کہ اس کی پوسٹ پر کبھی تین سے زیادہ

    کمنٹس اور چار سے زیادہ Likes نہیں ملتے‘ اِن میں سے بھی ایک Like اُس کا اپنا ہوتاہے۔

    اب اس نے ایک نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے
    اور اپنی ہر پوسٹ میں پہلے سے وفات شدہ رشتہ داروں کو دردناک طریقے سے

    دوبارہ مارنے کا سلسلہ شروع کیا ہے‘ اس کی نئی پوسٹس کے مطابق اس کی

    ماں جیسی داد ی موٹر کے پٹے میں پھنس کر جاں بحق ہوئی‘ ہر دل عزیز خالو

    ایک مرغی کو بچاتے بچاتے موٹر سائیکل گندے نالے میں جاگرے‘

    باپ سے بھی زیادہ پیارے پھوپھا چھ سال تک کینسر سے لڑتے لڑتے نمونیا سے جاں بحق ہوئے

    اور زندگی کا آخری سہارا‘بڑی خالہ چکن کھاتے کھاتے ’’چکن پاکس‘‘ میں مبتلا ہوکر

    خالق حقیقی سے جاملیں۔موصوف کو سٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کا ایسا جنون ہے کہ

    جب حقیقت میں ان کے والد صاحب نے رحلت فرمائی تو کفن دفن کے
    انتظامات میں شریک ہونے کی بجائے لمحہ بہ لمحہ سٹیٹس اپ ڈیٹ کیا اور جنازے کی رننگ کمنٹری فرمائی۔
    کئی ایسے بھی ہیں جنہیں فیس بک پراسلام کی حیرت انگیز خبریں پھیلانے کا بڑا شوق ہے‘

    یہ بیٹھے بٹھائے کسی کو بھی مشرف بہ اسلام کر دیتے ہیں۔

    ان کے ہاتھوں اب تک مسٹر بین‘ آرنلڈ‘ ٹام کروز‘ کلنٹن‘ٹونی بلیئر‘ڈیمی مور‘ شکیرا‘ سونیا گاندھی

    اور اسی نوح کی دیگر اہم شخصیات دائرہ اسلام میں داخل ہوچکی ہیں۔

    ان کو یہ بھی بڑا شوق ہے کہ یہ کوئی ایسی پوسٹ لگائیں جس میں ان کی تحقیقی

    صلاحیتوں کے سبھی قائل ہوجائیں لہذا یہ کسی بھی بڑی مونچھوں والے بندے کی مبہم سی تصویر لگاتے ہیں

    اور اس کے گرد سرخ دائرہ کھینچ کر اوپر لکھ دیتے ہیں’’گلوبٹ اسرائیلی وزیر اعظم

    کوچرس والا سگریٹ بھر کر دے رہا ہے‘‘۔کئی لوگ فیس بک کو محض اپنا چاند سا مکھڑا دکھانے کے لیے استعمال کرتے ہیں‘

    یہ ہر روز الٹے بلیڈ سے شیو کرکے اپنی تصویر بناتے ہیں اور پھر 6 X 8کے سائز میں وال پر جڑ دیتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں جو خواتین کی پوسٹ کی بو سونگھتے پھرتے ہیں۔

    خاتون اگر شاعرہ ہو تو سونے پہ سہاگہ ثابت ہوتی ہے
    ‘ لہذا جس جس کو بھی اِن پیج اور کورل ڈرا کا تھوڑا سا بھی استعمال آتاہے وہ رنگ برنگی ڈیزائننگ کرکے خاتون کوان الفاظ میں بھیج

    دیتاہے’’اپنی پیاری‘ خوبصورت‘ دلکش‘ جاذب نظر ‘ سمارٹ اورحسین آپی کی نذر

    ‘‘۔۔۔آپی بھی اس کا مان نہیں ٹوٹنے دیتیں اور پورے خلوص کے ساتھ نہ صرف

    اس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہیں بلکہ یہ 48 رنگوں سے سجا شعر اپنی Wall پر بھی آویزاں کرتی ہیں۔ایسی ’’آپیوں‘‘کے شعر کچھ اس قسم کے ہوتے ہیں

    ’’نہ جانے کس کا انتظار ہے مجھ کو۔۔۔میں کافی دیر سے بیٹھی ہوں لیکن سمجھ نہیں آرہا‘

    ‘۔ چونکہ شعر کے ساتھ آپی کی تازہ ’’پروفائل پکچر‘‘

    بھی ہوتی ہے لہذا جونہی یہ شعر ’’آن ایئر‘‘ ہوتاہے ‘ چیتے کی رفتار سے Likes اور کمنٹس آنا شروع ہوجاتے ہیں‘ کئی ایک تو جوش جذبات میں یہاں تک لکھ جاتے ہیں’’آپی!آپ کا شعر آپ ہی کی طرح دل موہ لینے والا ہے‘‘۔

    کئی لوگوں نے فیس بک پردنیا کو سدھارنے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے

    ‘ یہ ہر وقت نیکی کی تلقین میں لگے رہتے ہیں ‘ قیامت کی نشانیاں بتاتے ہیں

    ‘ غیر عورتوں سے باتیں کرنے کی علتیں بیان کرتے ہیں اور برائی کے خاتمے
    کے لیے دن رات پوسٹیں بھیجتے ہیں تاہم خود ان کا خاتمہ کو ئی فیک آئی ڈی والی عورت کرتی ہے۔

    ایسے لوگوں کی اکثریت ایک دن میں چھ بالغوں کے لطیفے اور بیس احادیث پوسٹ

    کرکے سوتی ہے۔ جس طرح سمارٹ فون استعمال کرنے والے کوئی بھی اپلیکیشن

    ڈاؤن لوڈ کرنے سے پہلے اس کے ڈاؤن لوڈز چیک کرتے ہیں اسی طرح فیس بک

    پر بھی کسی پوسٹ کی اہمیت کا معیار اس کے شیئرز‘ لائیکس اور کمنٹس بن چکے ہیں‘

    جن لوگوں کو یہ تینوں نعمتیں نصیب نہیں ہوتیں وہ اپنی پوسٹ کے نیچے دھمکی لگا دیتے ہیں کہ’’اگر آپ مسلمان نہیں تو اس کو شیئر مت کریں‘‘۔
    کئی لوگ عجیب و غریب قسم کا سٹیٹس اپ ڈیٹ کرتے ہیں مثلاً’’میں اپنا فیس بک اکاؤنٹ

    بند کر رہا ہوں‘ آپ دوستوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گذرا‘ کوئی غلطی کوتاہی ہوگئی ہو

    تو معاف کردیجئے گا‘‘۔اس قسم کے سٹیٹس کا ایک فائدہ ضرور ہوتاہے کہ دس پندرہ

    جاننے والوں کے کمنٹس آجاتے ہیں ‘ ان میں سے کئی قریبی دوست یہ بھی کہہ دیتے ہیں

    ’’بڑی مہربانی اب واپس نہ آنا‘‘۔کئی لوگ اتنے فارغ ہوتے ہیں

    کہ فیس بک پر بیٹھے بیٹھے پندرہ بیس لوگوں کو Group Chat کا میسج بھیج دیتے ہیں تاہم اگر یہ بیس لوگوں کو میسج بھیجتے ہیں

    تو اگلے دس سیکنڈ میں پچیس لوگ اس ’’کھپ خانے ‘‘ سے Leave کرجاتے ہیں۔فیس بک استعمال کرنے

    والوں کی اکثریت اپنا سافٹ امیج بنانے کی کوشش میں لگی رہتی ہے

    ‘ یہ اپنی ماں کے ہاتھ کے بنے ہوئے سالن کی تصویریں تو پوسٹ کرتے ہیں
    لیکن کبھی ان کی ماؤں سے پوچھیں تو پتا چلے کہ وہ بیچاری دن رات کڑھتی رہتی ہیں

    کہ کم بخت ہر وقت بیوی کے پاس گھسا رہتاہے۔
    وہ لوگ بھی فیس بک پر بھرے ہوئے ہیں جنہیں دوسروں کی پوسٹس

    کے کمنٹس پڑھنے کی بجائے دیکھنے کی بیماری ہے‘ جن کمنٹس کے ساتھ انہیں

    مستورات کی تصاویر نظر آتی ہیں یہ جھٹ سے انہیں فرینڈز ریکوئسٹ بھیج دیتے ہیں

    ‘ یہ ایک دن میں بیس بیس لوگوں کو فرینڈ ریکوئسٹ بھیجتے ہیں اور

    پھر ایک دن وہ بھی آتا ہے جب ان کے سٹیٹس پر یہ جملہ پڑھنے کو ملتاہے

    ’’الحمد للہ! آج میرے فرینڈز کی تعداد پانچ ہزار ہوگئی ہے‘‘۔دلچسپ بات یہ ہے

    کہ اِن کی فرینڈز لسٹ میں وہ’’کالی کلوٹی‘‘ انگریز خواتین بھی شامل ہوتی ہیں جو آج کل ہر

    ’’فیس بکئے‘‘ کو اِن باکس میں میسج بھیجتی ہیں کہ ’’مجھے تمہارے پروفائل نے

    بہت متاثر کیا ہے مجھ سے میرے ای میل ایڈریس پررابطہ کرو میں تمہیں اپنے

    بارے میں بہت کچھ بتانا اور دکھانا چاہتی ہوں‘‘۔ایسی ہی خواتین کے روزانہ

    تین چار میسجز مجھے بھی موصول ہوتے ہیں اور دل خوش ہوجاتاہے کہ کتنی

    مشکل سے یہ نیک بیبیاں ٹائم نکال کر ‘ ڈکشنری کی مدد سے میرے اُردو کالمز پڑھتی

    اور سر دھنتی ہوں گی۔فیس بک پر گروپس بنانے کا بھی بہت رجحان ہے‘

    کئی ایسے بھی گروپ ہیں جن میں صرف گروپ بنانے والا ہی ممبر ہے‘
    جن گروپس میں پچاس سے زیادہ ممبرز ہیں ان میں سے اکثر ’’ہتھوڑا گروپ‘‘ کا روپ دھا رچکے ہیں۔
    بہرحال کچھ بھی ہو‘ فیس بک کسی بھی قسم کی رنگ بازی کے لیے بہترین جگہ ہے

    ‘ مہنگائی کی وجہ سے ہم اپنا معاشی سٹیٹس تو اپ گریڈ نہیں کرسکتے ‘فیس بک کا سٹیٹس تو اپ ڈیٹ کرسکتے ہیں ناں۔۔۔!!!
     
    نعیم، پاکستانی55 اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بھئی واہ
     
    پاکستانی55 اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی کافی حقیقت سے قریب تر ہے
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب تحریر ہے۔
    فیس بک پر ہماری قومی "جعل سازی" بڑی کھل کر عیاں ہوتی ہے۔ جہاں لڑکیوں کے روپ میں لڑکے اور لڑکوں کی آئی ڈیز سے لڑکیاں بھرپور فیک اکاونٹس چلا کر لوگوں کو بےوقوف بنا رہے ہوتے ہیں۔
    اگر مثال کے طور پر 20 کروڑ میں سے 8 کروڑ کے پاس انٹرنیٹ اور موبائیل فون رسائی ہے تو پاکستان میں 28 کروڑ کے لگ بھگ فیس بک اکاونٹس رجسٹرڈ ہیں۔
    باقی آپ خود سمجھدار ہیں۔
     
    ھارون رشید اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    بجا فرمایا آپ نے
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    میں اصلی بھائی ہوں حقیقت کے قریب تر کیا مطبل
     
    پاکستانی55 اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    تحریر کی بات ہو رہی ہے آپ کی نہیں :(
    صدق دل سے اور بطیب خاطر آپ کو بھائی مانا ہے آپ کے خلوص نیت کا تہ دل سے مشکور ہیں
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ بہن اللہ آپ کو سلامت و خوش رکھے
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ۔ جذاک اللہ خیرا
    wish u the same brother
     
  10. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    کس نے کہا ہے آپ نقلی ہیں اس کا نام بتائیں
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    آپ انکے ساتھ کیا کریںگے ؟
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بتائیں گے تو فیصلہ ہو گا
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کیسا فیصلہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    میری پوسٹ نمبر دس پڑھ لیں
     
  15. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کس نے کہا ہے آپ نقلی ہیں اس کا نام بتائیں
    نام بتا دیا تو کیا کروگے
     
  16. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    نام بتانے سے پہلے انجام کی فکر کیوں
     
  17. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    فکر وہ کرے جو ڈرے
     
  18. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ڈر نہیں ہے تو فکر کیسی
     
  19. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    فکر نہیں تجسس ہے
     
  20. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بڑی مشکل ہے
     
  21. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کیا مشکل ہے
     
  22. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    مشکل یعنی مشکل
     
  23. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کیا مشکل ہے
     
  24. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پوسٹ نمبر دس پڑھیں
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    کتنی محنت کراتے ہیں آپ لیکھ دیجیئے نا
     
  26. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی صاحب ھارون رشید نے کہا ہے:
    میں اصلی بھائی ہوں حقیقت کے قریب تر کیا مطبل
    میں نے کہا
    کس نے کہا ہے آپ نقلی ہیں اس کا نام بتائیں
    [​IMG]
     
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    یہ تو آپ نے نشر مقرر شروع کر دی
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    جیسا کہ پڑھنے والے آج کل چند رہنماوں کے سیاسی بیانات جو کہ کسی لطیفے سے کم نہی پر کافی محظوظ ہو رہے ہیں۔ ان کے چند شیخ چلیانا بیانات پر دل چاہا کچھ لطیفے بناو۔
    اب جیسا کی کنفیوز خان ہر روز نئی پُھلجڑیاں چھوڑتا رہتا ہے ۔ اور ساتھ میں شیدے کی ٹلی کا کھڑکنا۔ پھر ظالمو پادری آرہا ہے کے بیانات۔ یقین کریں جمہوریت کے ان سیاسی جوکروں نے اچھی رونق لگا رکھی ہے ویسی ہی رونق جیسے لندن والی سرکار لگاتی ہے ۔

    خیر ابھی تو یہ رونق شروع ہوئی ہے ۔
    کنفیوز خان نے اپنے کارکنان کو جیو کا بائکاٹ کرنے کا طریقہ بھی بتا دیا۔
    ایک کل کی وڈیو میں بتایا گیا کہ جیو پر جو اشتہارات چلیں وہ چیزیں بھی خریدنے سے اجتناب کریں۔
    [​IMG]

    اب اس پر چند لطیفے ہو جائیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں