1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایک آلہ جو بغیر موبائل سگنل کے بھی میسج بھیج دے

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏20 جولائی 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    بوسٹن (نیوز ڈیسک) دور دراز مقامات پر موبائل فون کے سگنل موصول نہ ہونا ایک عام بات ہے اور بعض اوقات طوفان بادوباراں اور دیگر قدرتی آفات کے دوران بھی سگنل غائب ہوجاتے ہیں۔ اس قسم کی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک خصوصی آلہ متعارف کروادیا گیا ہے جو سگنل نہ ہونے کے باوجود آپ کے فون سے میسج بھیج سکتا ہے۔ گوٹینا (goTenna) نامی یہ آلہ ایک عام واکی ٹاکی کی طرح کام کرتا ہے لیکن اس کی رینج بہت زیادہ ہے (تقریباً 50 میل) جب آپ ایسے علاقے میں موجود ہوں جہاں سگنل موصول نہ ہورہے ہوں تو آپ کا فون اس آلے کی اپنی فریکوئنسی کے ذریعے آپ کا میسج دوسےر goTenna آلے تک پہنچادے گا کیونکہ یہ آلہ جوڑے کی صورت میں کام کرتا ہے۔ دوسرے آلے سے آپ کا میسج مطلوبہ موبائل فون کو مل جائے گا۔ اس کے ذریعے آپ آڈیو پیغام بھی نشر کرسکتے ہیں جو قریب ترین موجود آلوں تک پہنچ جائے گا۔ یہ آلہ آپ کے GPS کوآرڈینیٹ بھی میسج کے ساتھ بھیجتا ہے جس سے آپ کی درست جگہ کا تعین کیا جاسکتا ہے۔ اس آلے کو ios اور اینڈرائڈ فون کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اسے استعمال کرنے کیلئے آپ فون پر goTenna سافٹ ویئر انسٹال کریں اور پھر بلوٹوتھ کے ذریعے آلے اور فون کو کنیکٹ کرلیں، اسے ایک دفعہ چارج کرنے پر یہ 72 گھنٹے تک کام کرتا ہے۔goTenna کی قیمت 150 ڈالر (تقریباً 15000 پاکستانی روپے) ہے۔
    http://dailypakistan.com.pk/science-and-technology/19-Jul-2014/124554
     
    bilal260، ھارون رشید اور غوری نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں