1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایک آلہ جو کرے سب کنٹرول

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏26 جون 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    )

    [​IMG]
    شکاگو (بیورونیوز) عالمی شہرت یافتہ انٹرنیٹ کمپنی گوگل نے ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کرلیا ہے کہ جو مختلف گھریلو آلات کو آپس میں رابطے کی سہولت فراہم کرے گا اور بلبوں، فریج، ٹی وی اور کار وغیرہ کو ایک دوسرے سے رابطے میں لاکر خود کار طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت پیدا کردے گا۔ گوگل کی ذیلی کمپنی نیسٹ نے اس مقصد کیلئے اپنے خصوصی سافٹ ویئر کو دیگر کمپنیوں کیلئے عام کردیا ہے تاکہ وہ اس کیلئے اپنے آلات میں خصوصی سافٹ ویئر نصب کرسکیں۔ اس سلسلے میں کاریں بنانے والی کمپنی مرسڈیز اور LIFX بلب بنانے والی کمپنی نے پہلے ہی سافٹ ویئر تیار کرلئے ہیں۔ اس رابطہ کار سافٹ ویئر کی مدد سے ڈرائیور کے گھر روانہ ہوتے وقت ہی کار گھر میں ایئر کنڈیشنر کو پیغام دے دے گی کہ ٹھنڈک کا اہتمام کیا جائے۔ اسی طرح زہریلی گیس کا پتا چلتے ہی LIFX بلب اس کی موجودگی کی اطلاع دے دے گا یا گھر میں کسی کے نہ ہونے کی صورت میں ہمسایوں کو پیغام بھیج دے گا۔ اس سے پہلے کوالکوم کمپنی کنکٹز ہوم اور آل جائن نامی اسی طرح کے پروگرام تیار کرچکی ہے جو آلات کو آپس میں رابطہ کرنے کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عنقریب ہی ہمارے گھروں اور دفتروں کے تمام آلات اسی طرح ایک دوسرے سے رابطہ کریں گے جیسے آج کل انٹرنیٹ کے ذریعے کمپیوٹر ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کرتے ہیں۔ اشیاءکے اس انٹرنیٹ کی مدد سے تمام آلات خود ہی ایک دوسرے کو آن یا آف ہونے کیلئے ہدایات دے سکیں گے۔
    http://dailypakistan.com.pk/daily-bites/25-Jun-2014/116429
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں