1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایپل کمپنی کی قدروقیمت پولینڈ سے زیادہ؟

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏14 مارچ 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    ایپل کمپنی کی قدروقیمت پولینڈ سے زیادہ؟


    گزشتہ ہفتے ایک جملہ کافی مقبول رہا کہ ’پانچ سو ارب ڈالر کی قدر کے ساتھ ایپل کمپنی پولینڈ سے زیادہ قیمتی ہوگئی ہے‘۔ مگر کیا ایک ٹیکنالوجی کمپنی کی مالیت حقیقی طور پر ایک ملک سے زیادہ ہو سکتی ہے؟

    یہ جملہ امریکی ٹی وی سی این این کا تھا اور دنیا بھر کے میڈیا نے اسے استعمال کیا۔

    یہ ایک حیرت انگیز بات معلوم ہوتی ہے کہ ایپل کی مارکیٹ میں مالیت پانچ سو چھ ارب ڈالر ہے جبکہ پولینڈ کی کل قومی پیداوار چار سو ستر ارب ڈالر ہے۔

    اس طرح تو ایپل دنیا کی بیسویں بڑی معیشت ہے۔

    مگر یہ بات سچ نہیں۔ ان دونوں کا آپس میں موازنہ کرنا بے وقوفی ہوگی۔ یہ ایسے ہی ہے جیسے سیب کا مقابلہ مالٹے سے ہو۔

    لندن سکول آف اکنامکس کے پروفیسر پال دی گرؤو کا کہنا ہے کہ ایک کمپنی کا ایک ملک کے ساتھ مقابلہ کیا جا سکتا ہے تاہم اسے صحیح طریقے سے کرنا ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پولینڈ کے مستقبل کی کل قومی پیداوار کے بارے میں پیشنگوئی کرنا پڑے گی اور اس پر سود لگانا پڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ میرا اندازہ ہے کہ اس سے پولینڈ کی مالی قدر کم از کم پانچ گنا بڑھ جائے گی۔ اس حساب سے پولینڈ کی مالیت دو اعشاریہ پانچ کھرب ڈالر ہوگی جو کہ ایپل سے کہیں زیادہ ہے۔

    ان دونوں کا موازنہ کرنے کا ایک اور بہتر طریقہ بھی ہے۔

    "ایک کمپنی کا ایک ملک کے ساتھ مقابلہ کیا جا سکتا ہے تاہم اسے صحیح طریقے سے کرنا ہوگا۔ ہمیں پولینڈ کے مستقبل کی کل قومی پیداوار کے بارے میں پیشنگوئی کرنا پڑے گی اور اس پر سود لگانا پڑے گا۔ میرا اندازہ ہے کہ اس سے پولینڈ کی مالی قدر کم از کم پانچ گنا بڑھ جائے گی۔ اس حساب سے پولینڈ کی مالیت دو اعشاریہ پانچ کھرب ڈالر ہوگی جو کہ ایپل سے کہیں زیادہ ہے۔"

    پروفیسر پال دی گروو
    آپ ایپل کی ’ایڈڈ ویلیو‘ یعنی اضافی قیمت کا اندازہ لگائیں اور اسے پولینڈ کی کل قومی پیداوار کے سامنے رکھیں۔ (معروف بزنس اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق ایڈڈ ویلیو کا مطلب کسی بھی چیز میں کی گئی بہتری کے نتیجے میں اس کی قیمت میں ہونے والا اضافہ ہے)

    یہ بات اس وجہ سے سمجھ میں آتی ہے کیونکہ کسی ملک کی کل قومی پیداوار بنیادی طور پر اس کی ایڈڈ ویلیو ناپتی ہے۔ کل قومی پیداوار تمام بنائی جانے والی اشیاء اور خدمات کی مالیت دیکھتا ہے اور پھر اس میں سے برآمدات نکال دی جاتی ہیں۔

    پروفیسر پال دی گرؤو کا کہنا ہے کہ ’ہمیں ایپل کی تمام سیلز لینی پڑیں گی اور اس میں سے ان سب چیزوں کی مالیت نکال دیں جو کہ ایپل نے خود نہیں بنائیں۔ اس فرق کو ہم ایپل کی ایڈڈ ویلیو کہیں گے اور اس کا موازنہ پولینڈ کی کل قومی پیداوار سے کیا جا سکتا ہے‘۔

    اس سے ایپل کی مالیت میں چار یا پانچ گنا کمی آ جائے گی اور وہ بیسویں کی بجائے بنگلہ دیش اور ویتنام کے بیچ دنیا کی چھپن ویں بڑی معیشت ہوگی۔

    اس تمام حساب کتاب کے بعد بھی اس بات سے انکار نہیں ہو سکتا کہ ایپل ایک بہت بڑی کمپنی ہے مگر کیا ایک کمپنی جو کسی ملک سے بھی زیادہ بڑی ہوتی ہے، کیا وہ اس سے زیادہ طاقتور ہوتی ہے؟

    پروفیسر گرؤو کا کہنا ہے کہ یہ ضروری نہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں