1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایٹمی ڈیل کی خلاف ورزی:جرمنی، برطانیہ اور فرانس کا ایران کیخلاف کارروائی کا اعلان

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏15 جنوری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ایٹمی ڈیل کی خلاف ورزی:جرمنی، برطانیہ اور فرانس کا ایران کیخلاف کارروائی کا اعلان

    ایٹمی ڈیل کے معاملے پر ای تھری ممالک اور تہران کے درمیان پھر کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران کی جانب سے ایٹمی ڈیل کی خلاف ورزی کے خلاف قوائد کے مطابق کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔

    تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان میں تنازع کے حل کے میکانزم کے کھولنے کا اعلان کیا اور کہا کہ یورپی ممالک اب بھی جوہری معاہدے پر عمل درآمد کے خواہش مند ہیں۔

    دوسری جانب ایران نے یورپی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یورپی ممالک اس عمل کا ناجائز استعمال چاہتے ہیں تو پھر وہ نتائج بھگتنے کے لئے بھی تیار رہیں۔

    ترجمان ایرانی وزار ت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوہری معاہدے کی رو سے معاہدے کے تمام فریقوں پر مشتمل جوائنٹ کمیشن پندرہ دن کے اندر معاملے کے حل کا پابند ہے۔ کمیشن کی ناکامی کی صورت میں معاہدے میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ معاملے کو بیس دن میں حل کرنے کے پابندہون گے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگر پھر بھی معاملہ طے نہ پایا تو معاہدہ ختم ہو جائے گا۔ 2015ء میں ہونے والا معاہدہ ایران، امریکا، روس، چین، برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے مابین ہوا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018ء میں معاہدے سے علیحدگی اختیار کرکے ایران پر اضافی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں