1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

این آر بی بھائی کی " عید نظم " کے لیے بےپناہ داد

'مہمان خانہ' میں موضوعات آغاز کردہ از Guest, ‏8 اکتوبر 2008۔

  1. Guest
    Online

    Guest مہمان

    اُداس عیدیں
    (نوید ابنِ منیب۔ 1995)

    میں اُن کو کیسے کہوں "مبارک"؟
    وہ جن کے نورٍ نظر گئے ہیں
    وہ مائیں جن کے جگر کے ٹکڑے
    گلوں کی صورت بکھر گئے ہیں
    وہ جن کی دکھ سے بھری دعائیں
    فلک پہ ہلچل مچا رہی ہیں
    میرے ہی دِیں کی بہت سی نسلیں
    اداس عیدیں منا رہی ہیں

    وہ بچے عیدی کہاں سے لیں گے؟
    تباہ گھر میں جو پل رہے ہیں
    وہ جن کی مائیں ہیں نذرٍ آتش
    وہ جن کے آباء جل رہے ہیں
    وہ جن کی ننھی سی پیاری آنکھیں
    ہزاروں آنسو بہا رہی ہیں
    میرے ہی دِیں کی بہت سی نسلیں
    اداس عیدیں منا رہی ہیں

    بتاؤ اُن کو میں عمدہ تحفہ
    کہاں سے کر کے تلاش بھیجوں؟
    بہن کو بھائی کی نعش بھیجوں
    یا ماں کو بیٹے کی لاش بھیجوں؟
    جہاں پہ قومیں بہت سے تحفے
    بموں کی صورت میں پا رہی ہیں
    میرے ہی دِیں کی بہت سی نسلیں
    اداس عیدیں منا رہی ہیں

    وہاں سجانے کو کیا ہے باقی؟
    جہاں پہ آنسو سجے ہوئے ہیں
    جہاں کی مہندی ہے سرخ خوں کی
    جنازے ہر سُو سجے ہوئے ہیں
    جہاں پہ بہنیں شہیدِ حق پر
    ردائے ابیض سجا رہی ہیں
    میرے ہی دِیں کی بہت سی نسلیں
    اداس عیدیں منا رہی ہیں
    =========================================
    السلام علیکم محترم بھائی این آر بی صاحب۔
    ماشاءاللہ ۔ بہت ہہہہہہہہہییییییییییی خوبصورت اور انتہائی اعلی معیار کی نظم ہے۔
    یقین کریں۔ اتنی دلپذیر نظم ہے ، الفاظ میں اتنی روانی اور شستگی ہے کہ سیدھے دل کی زمین میں اترتے چلے جاتے ہیں۔ اور اس زمین کی نمی پھر آنکھوں تک چڑھ آتی ہے۔ بہت خوب این آر بی بھائی ۔ بہت خوب ! ماشاءاللہ۔ اللہ تعالی زورقلم میں اضافہ فرمائے۔ آمین

    میں نے یہ نظم متعلقہ چوپال میں بھی پڑھی تھی ۔ سوچتا رہا کہ کیسے داد دوں۔ پھر کاپی پیسٹ اور مہمان خانے کا خیال آیا۔

    دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

    والسلام

    آپ کا بھائی ۔۔ محمد نعیم رضا
     
  2. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ارے نعیم بھائی آپ نے تو دل ہی خوش کر دیا :dilphool: :dilphool: ۔ آپ کی محبت ہے کہ مہمان خانے کے ذریعے بھی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں۔ :dilphool: ۔ ایک بار پھر، بہت شکریہ!!
     

اس صفحے کو مشتہر کریں