1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اینڈرائیڈ سمارٹ فون کا لاک لگ جائے اور پیٹرن آپ بھول جائیں تو کھولنے کا آسان طریقہ جانئے

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از کنعان, ‏31 اگست 2018۔

  1. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    اینڈرائیڈ سمارٹ فون کا لاک لگ جائے اور پیٹرن آپ بھول جائیں تو کھولنے کا آسان طریقہ جانئے
    30 اگست 2018 (17:21)
    [​IMG]

    نیویارک (نیوز ڈیسک) اپنے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے لئے ہم اپنے اینڈرائیڈ سمارٹ فون پر PIN، پاسورڈ، یا پیٹرن بطور لاک استعمال کرتے ہیں، اور ماہرین تجویز کرتے ہیں کہ پاسورڈ جتنا مشکل ہو اتنا ہی اچھا ہے۔ یہ بات تو ٹھیک ہے لیکن کبھی کبھار ایسا بھی ہوتا ہے کہ مشکل پیٹرن یا پاسورڈ لگا کر ہم اسے بھول جاتے ہیں۔ بدقسمتی سے اگر ایسا ہو جائے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ اسے کھولنے کا ایک آسان طریقہ آپکے گوگل اکاﺅنٹ پر ڈیوائس منیجر کی صورت میں دستیاب ہے۔
    • ڈیوائس مینجر میں جانے کے لئے اپنے کسی دوسرے فون یا کمپیوٹر پر ویب پیج myaccount.google.com کھولیں اور اپنے فون سے منسلک گوگل اکاﺅنٹ میں لاگ ان کریں۔
    • یہاں آپ کو ڈیوائسز کی لسٹ دستیاب ہوگی جس میں سے اپنے لاک ہونے والے ڈیوائس کو منتخب کریں۔
    • اگلی سکرین پر آپشن ’lock your phone‘ پر کلک کریں۔ اب یہاں نیا پاسورڈ داخل کریں اور نیچے دئیے گئے ’lock‘بٹن پر کلک کریں۔
    • اب آپ لاک ہونے والے فون کو آن کریں اور اس پر نیا پاسورڈ استعمال کریں، جو آپ نے ابھی اپنے گوگل اکاﺅنٹ کے ذریعے سیٹ کیا تھا۔ آپ کا فون ’ان لاک‘ ہو جائے گا۔
    • آپ نئے پاسورڈ کو تبدیل بھی کر سکتے ہیں اور اس کی جگہ پیٹرن کا استعمال بھی کرسکتے ہیں۔

    اس کے علاوہ ایک مزید آسان طریقہ بھی دستیاب ہے لیکن یہ اسی صورت میں کام کرے گا جب آپ نے اپنے فون پر ”گوگل اسسٹنٹ“ کو مناسب طور پر سیٹ اپ کر رکھا ہو۔
    گوگل اسسٹنٹ آپ کو 'unlock with voice' کی آپشن دیتا ہے۔ اس آپشن کے استعمال کے لئے آپ اپنی آواز کو ریکارڈ کرتے ہیں جسے سن کر آپ کا فون ان لاک ہوجاتا ہے۔ اگر آپ نے گوگل اسسٹنٹ میں 'unlock with voice' کی آپشن سیٹ کر رکھی ہے تو پاسورڈ یا پیٹرن بھول جانے کی صورت میں صرف اپنے ریکارڈ کئے گئے الفاظ، مثلاً 'ok google' گوگل بول کر آپ اپنے فون کو ’ان لاک‘ کر سکتے ہیں۔


    شکریہ روزنامہ پاکستان
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. راشد
    آف لائن

    راشد ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2018
    پیغامات:
    35
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں