1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے نائب صوبیدار اور سپاہی شہید

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏27 دسمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کے نائب صوبیدار اور سپاہی شہید
    upload_2019-12-27_1-23-19.jpeg
    بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائر بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک فوج کے نائب صوبیدار قندیرو اور سپاہی احسان شہید ہوگئے، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کے صوبیدار سمیت 3 اہلکار ہلاک ہوگئے۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ 36 گھنٹے کے دوران لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج کی جانب سے کی جانے والی بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج بھرپورانداز میں جواب دے رہی ہے۔
    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی کے حاجی پیر سیکٹرمیں پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا ایک صوبیدار، 2 سپاہی ہلاک ہوگئے اور متعدد زخمی ہوئے جبکہ ان کی چیک پوسٹ تباہ کر دی گئی۔

    دوسری جانب دیوا سیکٹر میں دشمن سے لڑتے ہوئے پاک فوج کے نائب صوبیدار قندیرو اور سپاہی احسان شہید ہو گئے، شہید ہونے والے نائب صوبیدار قندیرو پنوں عاقل کے گاؤں گنھ انور خاصخیلی جبکہ سپاہی محمد احسان جہلم کے علاقے پنڈ دادن خان کا رہائشی تھا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں