1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایف اے ٹی ایف اجلاس شروع، پاکستان کی کارکردگی پر حتمی فیصلہ جمعہ کومتوقع

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏22 اکتوبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ایف اے ٹی ایف اجلاس شروع، پاکستان کی کارکردگی پر حتمی فیصلہ جمعہ کومتوقع

    فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس( ایف اے ٹی ایف) کا تین روز تک جاری رہنے والا اجلاس شروع ہو گیا۔ پاکستان کی کارکردگی پر حتمی فیصلہ جمعہ کو ہوسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس شروع ہو گیا، سالانہ پلنری اجلاس تین روز تک جاری رہے گا، ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکس پلیر صدارت کر رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ایف اے ٹی ایف پاکستان کی کارکردگی کا بھی جائزہ لے گا، پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے پر بھی غور ہو گا، پاکستان کی کارکردگی پر حتمی فیصلہ جمعہ کو ہوسکتا ہے۔ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے یا نکالنے کا فیصلہ ہو گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لیے بلیک لسٹ کے خدشات بھی ختم ہوسکتے ہیں، پاکستان نے 27 اہداف میں سے 26 پر پیش رفت کی، پاکستان نے 27 میں سے 21 اہداف پر بڑی پیش رفت کی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں