1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایشیا کپ فائنل، پاکستان اور بنگلہ دیش مدمقابل

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیراحمد, ‏21 مارچ 2012۔

  1. زبیراحمد
    آف لائن

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    شمولیت:
    ‏6 فروری 2012
    پیغامات:
    307
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    بنگلہ دیش میں جاری ایشیا کپ کے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو ہرا کر فائنل میں کھیلنے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اب ایشا کپ کا فائنل بائیس مارچ کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلا جائے گا۔

    ڈھاکہ کے شیرِ بنگلہ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی۔

    سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انچاس اعشاریہ پانچ اووروں میں دو سو بتیس رنز سکور کیے اور اس طرح بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 233 کا رنز کا ہدف دیا۔

    سری لنکا کی اننگز کے خاتمے کے بعد ڈھاکہ میں بارش شروع ہوگئی جس کی وجہ سے میچ روک دیاگیا۔ جب میچ دوبارہ شروع ہوا تو بنگلہ دیش کا ٹارگٹ چالیس اوروں میں دو سو بارہ رنز مقرر کیا گیا۔

    بنگلہ دیش کے اوپنر تمیم اقبال نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بیٹنگ کی اور اپنی ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ تمیم اقبال کے علاوہ آل رونڈر شکیب الحسن نے عمدہ نصف سنچری سکور کر کے اپنی ٹیم کی جیت کی راہ ہموار کر دی۔

    شکیب الحسن کے آؤٹ ہونے کے بعد محموداللہ اور ناصر حسین نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ محمود اللہ بتیس اور ناصر حسین چھتیس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    اس سے قبل سری لنکا کے مشہور کھلاڑی ایک مرتبہ پھر ناکام رہے۔ کپتان مہیلا جے وردھنے، تلکا رتنے دلشان اور کمار سنگا کارا عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ نہ کر سکے۔ سری لنکا کی جانب سے کپوگیدرا نے نصف سنچری سکور کی۔ تھری مانے اور تھرنگا نے قدرے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کا سکور دو سو انتیس رنز تک پہنچا دیا۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایشیا کپ فائنل، پاکستان اور بنگلہ دیش مدمقابل

    فائنل میں‌سمجھو بنگلہ دیش جیت گیا۔ :a191:
     
  3. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایشیا کپ فائنل، پاکستان اور بنگلہ دیش مدمقابل

    امید پہ دنیا قائم ہے
    انشاءاللہ ہم ہی جیتے گیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:nn_highfive:
     
  4. ایس کاشف
    آف لائن

    ایس کاشف ممبر

    شمولیت:
    ‏26 مئی 2011
    پیغامات:
    116
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایشیا کپ فائنل، پاکستان اور بنگلہ دیش مدمقابل

    میں نعیم بھائی سے متفق ہوں
     
  5. محمد رضی الرحمن طاہر
    آف لائن

    محمد رضی الرحمن طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2011
    پیغامات:
    465
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایشیا کپ فائنل، پاکستان اور بنگلہ دیش مدمقابل

    ہم جیتیں یا بنگلہ دیش ایک ہی تو بات ہے ۔ ۔ ۔
    بس کھیل اچھا ہونا چاہیے ۔ ۔ ۔
    کھیل مسلمانوں کے درمیان تفریق کا باعث نہ بنے ۔۔۔۔

    بنگلہ دیش جیتا تو میں تب بھی خوش ہی ہوں گا

    اللہ تعالی پوری امت مسلمہ کو دولت اتحاد دے
     
  6. محمد رضی الرحمن طاہر
    آف لائن

    محمد رضی الرحمن طاہر ممبر

    شمولیت:
    ‏19 اپریل 2011
    پیغامات:
    465
    موصول پسندیدگیاں:
    40
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایشیا کپ فائنل، پاکستان اور بنگلہ دیش مدمقابل

    آج کے دن دو گرین شرٹس "معرکہ ایشیا کپ " کے فائنل میں اتریں گی ۔ آج کا دن میچ ہارنے جیتنے کا نہیں بلکہ دلوں کو جیتنے کا دن ہے ۔ آج مشرقی پاکستان مغربی پاکستان سے کھیلے گا ۔ ہر دیدہ ور مسلمان چاہتا ہے کہ یہ کھیل محبت و اخوت کے فروغ کا ذریعہ بننا چاہیے ۔ براہ کرم ایسے کمینٹس سے اجتناب کریں جس سے نفرت کی فضا پھیلے ۔ بنگال جیتے یا پاکستان ، فاتح ہوگا مسلمان ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں