1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایران،سعودی عرب،عمان،اردن،امریکہ،برطا نیہ سے مزید امدادی سامان پہنچ گیا

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از عارف عارف, ‏28 اکتوبر 2010۔

  1. عارف عارف
    آف لائن

    عارف عارف ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2010
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    روزنامہ اوصاف کے مطابق سیلاب زدگان کیلئے غیر ملکی سامان کی آمد کا سلسلہ جاری رہا،ایران،سعودی عرب،امریکہ،برطانیہ،اردن سے طیارے امدادی سامان لے کر چکلالہ ایئربیس پہنچ گئے،جہاں سے یہ سامان متاثرہ علاقوں میں بھجوایا گیا۔پی اے ایف کے ترجمان نے اوصاف سے گفتگو کرتے ہوئے چکلالہ ایئربیس پر بتایا کہ پی اے ایف کے امدادی دستے یوم آزادی اور تعطیل کے باوجود سیلاب زدگان کی مدد میں مصروف رہے،یوم آزادی سے لے کر آج تک 3 دنوں میں پی اے ایف کے c-130 طیاروں کے ذریعے 649 متاثرین کو متاثرہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا،جن میں 8 غیر ملکی بھی شامل ہیں،اسی طرح 5،21،040 پاؤنڈ امدادی سامان جس میں خشک راشن،خیمے،ادویات،کمبل،واٹر پیوریفکیشن پلانٹس،مٹی کے تیل کے چولہے،پینے کا صاف پانی،دودھ اور تیار کھانے شامل ہیں۔
    ڈیرہ غازی خان،سکھر،اٹھارہ ہزاری،جیکب آباد،مالاکنڈ،مینگورہ اور گلگت میں متاثرین کو پہنچایا گیا۔سکھر میں قائم خصوصی میڈیکل کیمپ میں انیس ڈاکٹروں اور عملے پر مشتمل میڈیکل ٹیم علاج معالجے میں مصروف ہے،والنٹریئر ڈاکٹروں کے ذریعے رسالپور میں قائم فیلڈ ہسپتال میں مریضوں کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،پی اے ایف کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے 13000 کلو گرام راشن کے تھیلے سکھر کے علاقے میں متاثرین کو پہنچائے جا چکے ہیں،اسی طرح ڈی جی خان کے علاقے میں 880 خوراک اور کھانے کے پیکٹس متاثرین کو پہنچائے گئے۔
    علاوہ ازیں برطانیہ کی طرف سے سیلاب زدگان کے لئے اڑھائی لاکھ ڈالر مالیت کے امدادی سامان کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی۔امدادی سامان میں 3500خیمے،9032 شیلٹر کٹس، 24000 واٹر کنٹینر اور 48 ہزار 625 کمبل،شامل ہیں۔جبکہ عمان کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے بھیجا گیا امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا،سلطنت عمان کی جانب سے امدادی سامان کے طیارے ملتان ائر بیس پہنچ گئے ہیں،ان طیاروں میں سیلاب متاثرین سیلاب کیلئے خیمے،خشک خوراک،پانی اور دیگر سامان موجود ہے،امدادی سامان جنوبی پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھیجا جائے گا۔
    دریں اثناء اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یو این ایچ سی آر نے پاکستان میں ہنگامی طو رپر ایک لاکھ 60 ہزار متاثرین سیلاب کو امداد فراہم کی ہے،جبکہ ادارے نے 5 لاکھ 60 ہزار متاثرین کیلئے 4 کروڑ 10 لاکھ ڈالر فوری مدد کی اپیل کی ہے۔علاوہ ازیں کینیڈا نے پاکستان کے متاثرین سیلاب کے لئے 33 ملین ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔گزشتہ روز یہاں دارالعوام میں قائد ایوان جان بیئرڈ نے سینیٹر سلمیٰ عطاء اللہ جان کے ہمراہ حکومت کینیڈا کی طرف سے پاکستان میں سیلاب زدگان کی فوری مدد کے لئے 33 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔اس موقع پر جان بیئرڈ نے کہا کہ پاکستان میں تاریخ کے بدترین سیلاب کے بعد مسلسل جاری بارشوں نے صورتحال کو مزید گھمبیر کر رکھا ہے۔کینیڈا کی طرف سے مالی مدد سے متاثرین کی ترجیحی ضروریات،خوراک،پانی،صحت و صفائی،بنیادی گھریلو اشیاء کی ضرورت کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
    سیلاب،ایرانی امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا
    اسلام آباد:آج نیوز کے مطابق ایرانی حکومت کی طرف متاثرین سیلاب کے لئے بھجوایا گیا،ایک لاکھ چوہتر ہزار ڈالر مالیت کا امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا۔امدادی سامان میں ٹینٹ،کمبل،خشک خوراک،ادویات اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہے۔یہ امدادی سامان تین جہازوں کے علاوہ خشکی کے راستے بھی بھجوایا گیا ہے،جو پاکستان میں ریڈ کراس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ریڈ کراس اس امدادی سامان کو سیلاب سے متاثرہ مختلف متاثرہ علاقوں میں تقسیم کرے گا۔
     
  2. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایران،سعودی عرب،عمان،اردن،امریکہ،برطا نیہ سے مزید امدادی سامان پہنچ گیا

    اللٌہ کرے کہ یہ سب کچھ صحیح حقدار اور ضرورت مند لوگوں تک رسائی ہو جائے،!!!!!
     

اس صفحے کو مشتہر کریں