1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اگر آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو فوری یہ ایک کام ضرور کر لیں ورنہ۔۔۔

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از کنعان, ‏12 فروری 2017۔

  1. کنعان
    آف لائن

    کنعان ممبر

    شمولیت:
    ‏25 جولائی 2009
    پیغامات:
    729
    موصول پسندیدگیاں:
    977
    ملک کا جھنڈا:
    اگر آپ واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں تو فوری یہ ایک کام ضرور کر لیں ورنہ۔۔۔​
    11 فروری 2017

    نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) واٹس ایپ کا دعویٰ ہے کہ اس کی ایپلی کیشن ’اینڈ ٹو اینڈ اِن کرپشن‘ کی حامل ہونے کے باعث محفوظ ترین چیٹنگ ایپلی کیشن ہے۔ ’اینڈ ٹو اینڈ اِن کرپشن کا مطلب ہے کہ اس پر بھیجے جانے والے پیغامات صرف بھیجنے والا اور موصول کرنے والا صارف ہی پڑھ سکتا ہے، درمیان میں کوئی ہیکر، حتیٰ کہ واٹس ایپ کمپنی کا کوئی ملازم بھی یہ پیغامات نہیں پڑھ سکتا۔ تاہم واٹس ایپ کے محفوظ ترین ایپلی کیشن ہونے کے تمام تر دعوے ایک طرف لیکن ماہرین کی تحقیقات کچھ اور ہی کہانی بیان کرتی ہیں۔
    میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے کے ماہرٹوبیاس بوئلٹر نے اپنی تحقیق میں ایپلی کیشن میں ایک ایسے نقص کا انکشاف کیا ہے جو اس کے ’اینڈ ٹو اینڈ اِن کرپٹڈ‘ ہونے کے تمام دعوﺅں کی نفی کرتا ہے۔ ٹوبیاس بوئلٹر کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کمپنی نے ’اِن کرپشن‘ کچھ اس طریقے سے کی ہے کہ نہ صرف وہ خود صارفین کے پیغامات پڑھ سکتی ہے بلکہ اس کی مالک کمپنی ’فیس بک‘ کو بھی ان پیغامات تک رسائی حاصل ہے۔ اور اگر کوئی حکومتی سکیورٹی ایجنسی کمپنی سے کسی صارف کے پیغامات تک رسائی مانگے تو اسے بھی رسائی دے سکتی ہے۔ ’اِن کرپشن‘ میں کمپنی نے جو Key استعمال کی ہے وہ صرف پیغام بھیجنے اور موصول کرنے والے کے پاس ہوتی ہے تاہم کمپنی کے پاس یہ صلاحیت ہے کہ وہ جب چاہے اس Key کو تبدیل کر سکتی ہے جس سے نہ صرف وہ خود بلکہ کوئی بھی تھرڈ پارٹی، جسے کمپنی رسائی دے گی، پیغامات پڑھ سکتی ہے۔
    رپورٹ کے مطابق اب واٹس ایپ نے ایپلی کیشن کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے جس کا نام ’ٹو سٹیپ ویریفکیشن‘ (Two Step verification) ہے۔ اس فیچر کو ایپلی کیشن کی سیٹنگ میں جا کر ایکٹویٹ کیا جا سکتا ہے۔ ایک بار جب یہ فیچر ایکٹو ہو گیا تو جب بھی آپ کسی نئی ڈیوائس پر اپنا اکاﺅنٹ کھولنے کی کوشش کریں گے ایپلی کیشن آپ سے 6 ہندسوں پر مشتمل کوڈ مانگے گی۔ چنانچہ اب موبائل فون گم ہو جانے کی صورت میں بھی واٹس ایپ ایپلی کیشن کے منفی استعمال کا امکان محدود اور صارفین ہیکرز سے بھی محفوظ ہو گئے ہیں۔
    اس فیچر کو ایکٹویٹ کرنے کے لیے سیٹنگ میں جا کر ’اکاﺅنٹ‘ کا آپشن کھولیں اور
    وہاں ’ٹوسٹیپ ویریفکیشن‘ کے آپشن کو منتخب کریں۔
    یہاں سے اسے enable کر دیں۔
    یہاں ایپلی کیشن آپ سے ای میل ایڈریس بھی مانگے گی۔ اگرچہ ای میل ایڈریس دینا ضروری نہیں لیکن اگر آپ اپنا پاس کوڈ بھول جاتے ہیں تو ای میل ایڈریس کے بغیر اسے دوبارہ حاصل کرنے میں مشکلات درپیش ہوں گی۔ لہٰذا ای میل ایڈریس دینا ہی بہتر ہے۔

    [​IMG]
    ح
     
    Last edited by a moderator: ‏20 فروری 2017
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں