1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اچھی صحت کیلئے اخروٹ اور میوہ جات ضروراستعمال کریں

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏1 اکتوبر 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    اوسلو(نیوزڈیسک)بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ اخروٹ اور دیگر میوہ جات میں کیلوریز کی تعداد زیادہ ہوتی ہے اوریہ موٹاپے کا باعث ہوتے ہیں اسی وجہ سے وہ اخروٹوں کے استعمال سے اجتناب برتتے ہیں جبکہ اس خیال کے برعکس سچائی یہ ہے کہ میوہ جات زود بخت ہلکی پھلکی غذا ہے جسے آپ عموماً کھانوں کے درمیان کھاسکتے ہیں۔ یہ صحت بخش ہے اور اس کے بے شمار فوائد ہیں۔ آئیے میوہ جات کے چند ایک ثمرات پر نظر ڈالتے ہیں۔
    صحت مند دل کے لئے: میوہ جات اور اخروٹ دل کی بیماریوں کے خلاف طاقت سے بھرپور ہوتے ہیں اس لئے کہ یہ ایل ڈی ایل کولیسٹرول کو کم کرتے ہیں اور دل کو طاقت اور تقویت دیتے ہیں۔ اس میں پائی جانے والی ”آرجین“ خون کی نالیوں میں خون کی ترسیل کے نظام کو بہتر بناتی ہے۔
    تناﺅ کے خاتمے کے لئے: اخروٹ اور میوہ جات میں پائے جانے والے تمام غذائی اجزاءآپ کو تناﺅ اور اضطراب کی کیفیت سے نکالتے ہیں۔ اس میں موجود وٹامن ای، وٹامن بی اور میگنیشیم ذہنی سکون کا سبب بنتا ہے اور اینڈوکرائن غدود کے افعال کو بھی بہتر بناتا ہے۔
    پھپھڑوں کے کینسر کی روک تھام کیلئے:میوہ جات میں پایا جانے والا کیمیائی مادہ ”اینٹی آکسیڈنٹس“ پھیپھڑوں کو طاقتور بناتا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق وٹامن ای پھپھڑوں کو کینسر جیسے موذی مرض سے بچانے میں کردار ادا کرتا ہے۔
    طاقت ور دماغ کیلئے: وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انسانی اعضائی استعداد کار اور کارکردگی گھٹی ہے۔ اسی طرح بہت سے لوگ یادداشت کمزوری اور دماغ کے ٹھیک کام نہ کرنے کی شکایت کرتے ہیں اگر ایسے لوگ اپنے دماغ کو ایندھن دینا چاہتے ہیں تاکہ اس کی کارکردگی بڑھے تو انہیں فوراً اپنی غذا میں اخروٹ کو شامل کرلینا چاہیے، اخروٹ اور میوہ جات میں پایا جانے والا وٹامن بی یادداشت کو بہتر بناتا ہے۔
    وزن کو متعدل رکھنے کیلئے: وزن کو متعدل اور کنٹرول رکھنے کیلئے اخروٹ اور میوہ جات کا کام ایک قدرتی ٹانک کا ہے۔ لوگ اگر ایک تھیلا چپس کھانے کی بجائے مٹھی بھر اخروٹ کھالیں تو اس کی افادیت کا اندازہ ہوجائے گا۔ اخروٹوں کے علاوہ مونگ پھلی، بادام، پستہ اور کاجو بھی وزن کے حوالے سے بہت مفید ہیں۔
    http://dailypakistan.com.pk/education-and-health/01-Oct-2014/149123
     

اس صفحے کو مشتہر کریں