1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اچھی خبر: لاہور میں اجتماعی شادیوں کی تقریب میں 23 غریب خاندان شادی کے مقدس بندھن میں بندھ گئے۔

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏4 اپریل 2014۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 23 جوڑے شادی کے مقدس رشتہ میں بندھ گئے

    منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی دسویں سالانہ اجتماعی تقریب میں 20 مسلمان اور تین مسیحی جوڑے شادی کے مقدس رشتہ میں بندھ گئے۔ ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان اور جیولری سیٹ تحفے میں دیا گیا۔ 2000 مہمانوں کیلئے کھانے کا انتظام تھا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین القادری اور اجتماعی شادیوں کی اس پروقار تقریب میں شریک دیگر مہمانوں نے نو بیاہتاجوڑوں کے ساتھ گروپ فوٹو بنوائے اور ان میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

    [​IMG]

    تقریب کے مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا ویژن فلاحی ریاست کا قیام ہے۔ آج کی تقریب اسی کا تسلسل ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے فتنے کے خلاف فکری، علمی اور عملی جہاد کر کے انسانیت کو اسلام کی حقیقی تعلیمات تک رسائی دی ہے اور اسلام اور پاکستان کے خلاف گھناؤنی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ اس لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی شخصیت عالم اسلام اور پاکستان کیلئے قابل فخر ہے۔ موجودہ انتخابی نظام اور سٹیٹس کو ایک دوسرے کے محافظ ہیں۔ یہ عفریت ہے جو گذشتہ کئی دہائیوں سے عوام کے حقوق کو نگل رہا ہے۔ دہشت گردی، بے روزگاری اور ہوشرباء مہنگائی کا سب سے بڑا ذمہ دار بھی موجودہ نظام انتخاب ہے۔ باطنی تزکیہ کا عمل انسان کو بندگی کی حقیقت سمجھانا ہے۔ آج معاشرے میں اس کا ادراک اور تڑپ نہیں، ہم لوگ دنیا کے حصول کو ہی اپنی منزل بنا بیٹھے ہیں۔


    [​IMG]

    اس مو قع پر خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماء اور معروف گلوکار ابرار الحق نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 62، 63 کے عملی نفاذ کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری اور پاکستان عوامی تحریک کی سیاسی جدوجہد ملک کی تاریخ کا روشن باب ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری ٹھیک کہتے تھے کہ الیکشن ڈرامہ جمہوریت کے ماتھے کا داغ ٹھہرے گا۔ 35 پنکچر کی حقیقت واضح ہو جانے کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ جو پارلیمنٹ وجود میں آئی ہے وہ مایوسی کے سوا کچھ نہ دے سکے گی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی مذہبی، تعلیمی اور فلاحی خدمات دوسروں کیلئے قابل تقلید ہیں۔ انہوں نے نفرتوں کو محبتوں سے بدلنے کا جو مشن شروع کیا ہے وہ پوری دنیا میں انہیں ممتاز کرتا ہے۔

    تقریب میں ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی آصف حسنین کی قیادت میں پانچ رکنی وفد نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایم این اے آصف حسنین نے کہا کہ بد قسمتی سے ملکی حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ عوام خوشیوں کو ترس گئے ہیں۔ ایسے حالات میں غریب بچیوں کے ہاتھ پیلے ہونا کسی نعمت سے کم نہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤ نڈیشن زندگی کا مقصد اوروں کے کام آنا کے شعور کو عام کر رہی ہے۔ نیکی اور بھلائی کے اس کام میں قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیو ایم کی جانب سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

    منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ہالینڈ کے صدر ڈاکٹر عابد عزیز، امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی، ایم پی اے عظمیٰ بخاری، ایم پی اے و اداکارہ کنول نعمان، سنیئر اداکار افضل خان (ریمبو)، فادر چمن سردار، سردار بشن سنگھ، سردار سرجیت سنگھ، ڈاکٹر منوہر چاند، پاسٹر راکی، سہیل رضا، غلام محی الدین دیوان، صوفی محمد عارف، مرزا حنیف صابری، امجد علی شاہ، جی ایم ملک، جواد حامد تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    [​IMG]

    [​IMG]

    شادیوں کی اجتماعی تقریب میں ہر جوڑے کا الگ الگ نکاح پڑھایا گیا۔ اس کیلئے علامہ محمد حسین آزاد کی سربراہی میں منہاج القرآن علماء کونسل کی 7 رکنی ٹیم موجود تھی، جس میں علامہ قاری اللہ بخش نقشبندی، علامہ میر آصف اکبر، علامہ عثمان سیالوی، علامہ امداد اللہ قادری موجود تھے۔ جبکہ مسیحی جوڑوں کے نکاح کیلئے فادر چمن سردار اور پاسٹر راکی موجود تھے۔ اجتماعی نکاح کا خطبہ اور دعا قاری اللہ بخش نقشبندی نے کرائی۔

    تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کے تحائف بھی دیے گئے۔

    [​IMG]


    [​IMG]


    [​IMG] [​IMG]

    [​IMG]


    [​IMG]
     
    غوری، ھارون رشید اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    واقعی اچھی خبر ہے

    اللہ ان بچوں اور بچیوں کو اپنے گھر میں سکھی رکھیں
     
    نعیم اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    آمین
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آمین۔۔۔ بہت شکریہ ۔

    خبر تو اچھی ہے لیکن پاکستانی میڈیا میں آپ کو نظر نہیں آئے گی ۔۔ @غوری بھائی آپکے خیال میں اسکی کیا وجوہات ہیں ؟
     
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    1. میڈیا میں یہ مبارک خبر اس لئے نہیں آئی کہ قادری صاحب کا سیاسی قد نہ بڑھ جائے، اور سیاسی بازی گروں کو اپنی کرسی سرکنے کا خوف نہ طاری ہوجائے۔
    2. آج کل میڈیا والے بہت ذیادہ کاروباری ہوگئے ہیں۔ انھیں معلوم ہے مال کیسے بنانا ہے اور کون سی خبر ایسی ہے جو حکومتی ایوان کو ناپسند ہوسکتی ہے اور اس کا برا ردعمل نا سامنے آجائے۔
    3. ڈاکٹر صاحب اپنی پارٹی کو سیاست انتخابات سے الگ کرکے سیاسی فضاء کو بہتر بنانے پر توجہ دیں تو بہتر رہے گا اور فلاحی سرگرمیوں پر ذیادہ توجہ دیں اس طرح وہ اپنے خالصتا دینی مقاصد میں ذیادہ کامیابی سے آگے بڑھ سکتے ہیں اور ان کے سیاسی حریف بھی ان کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں پیدا کریں گے۔ اور لاکھوں خاندان ان کی خدمات کے طفیل فیضیاب ہوسکتے ہیں۔ انشاءاللہ۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    غوری بھائی ۔ آپ نے درست کہا۔ میڈیا بھی ایک بہت بڑی صنعت ہے۔ بزنس ہے۔ صرف مال کمایا جاتا ہے۔ بقول رؤف کلاسرا۔ نواز شریف نے اقتدار میں آتے ہی 70 فیصد میڈیا خرید لیا ہے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    لیکن ایک پہلو یہ بھی ہے کہ شاید پاکستانی عوام کو مفلوج اور نفسیاتی مریض بنانے کا ایجنڈا بھی ہمارے میڈیا کو دیا گیا ہے۔ ظاہر ہے جو بین الاقوامی سطح پر پاک میڈیا میں انویسٹمنٹ کرتے ہیں۔ وہ ایجنڈا بھی اپنا دیتے ہیں۔
    ایدھی صاحب کا ادارہ، ابرار الحق کا ادارہ "سہارا" ۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کی منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن۔ عمران خان کے کینسر ہسپتال اور ایسے دیگر درجنوں ادارے ہیں جو اپنی مدد آپ کے تحت غریب اور دکھی انسانیت کے لیے بےحد خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اسکے علاوہ انفرادی سطح پر پاکستانیوں کے اندر بےشمار ٹیلنٹ ہے۔ خداداد صلاحیتیں ہیں جو گاہے بگاہے منظر عام پر آتی ہیں۔
    لیکن پاکستانی میڈیا کو شاید ٹاسک دیا گیا ہے کہ ایسی " امید افزا " خبریں پاکستان قوم تک نہ پہنچنے دی جائے جس سے انہیں روشنی کی کرن اور بہتری کی کوئی راہ نظر آئے۔

    بلکہ انہیں قتل و غارت، خون خرابے، خود کشیاں ، بھوک افلاس، غربت وغیرہ تک محدود کرکے انکے دماغوں کو مایوسیوں کے اندھیروں میں قید کردیا جائے۔
    اور پھر جعلی سیاستدانوں کے جعلی بیانات اور جعلی ٹاک شوز کے ذریعے عوام کو یہ باور کرایا جائے کہ تمھارے واحد نجات دہندہ یہی دھوکہ باز ، فراڈیے ہی ہیں۔ چاہے مانو یا نہ مانو ۔ مگر یہی تمھارے رہنما ہیں۔ تمھیں انہی سے امیدیں باندھنا ہیں۔ انہی کی غلامی میں رہنا ہے۔ اور انہی سے ذلت و خواری سہنی ہے۔

    اور عملی طور پر میڈیا اور کرپٹ اشرافیہ اس نظام کو قائم رکھنے میں کامیاب دکھائی دیتے ہیں۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ہم جس دنیا میں رہ رہے ہیں اسے استعماری نظام میں جکڑے ہوئے لوگوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
    پہلی دو عالمی جنگوں میں بھی ہمارے جوانوں کو استعمال کیا گیا
    اور اب یواین او کے تحت ہمارے خون کو فروخت کیا جاتا ہے
    اور ہمارے ہاں کے ذہین طالب علموں پر نظر رکھی جاتی ہے اور انھیں کسی طرح راغب کیا جاتا ہے کہ کوئی انھیں سپانسر کرے اور پھر استعمار انھیں اپنے ہاں لے جاتا ہے
    65 برسوں سے نیٹو نے اپنے مخصوص مفادات کے تحت کمزور ملکوں پر بہانے بہانے سے حملہ کیا اور ان کے سربراہان کو ذلیل و رسوا کیا۔
    اس ظلم سے چھٹکارے کے لئے ہر نفس دعاگو ہے۔
    اللہ تعالی ہماری دعاوں کو قبول فرمائے۔
     
    ھارون رشید اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہم مسلمانوں کا ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ ہم بالعموم (کچھ استثناء ہوتے ہیں) عمل کی بجائے صرف دعا پر انحصار رکھتے ہیں۔

    سقوطِ بغداد کے بعد چنگیز خان کو خبر ملی کہ چند مسلمان بزرگ علمائے کرام پہاڑوں میں چھپے بیٹھے ہیں چنگیز خان نے اپنے فوجیوں کے ذریعے انہیں دربار منگوایا اور پوچھا کہ تم لوگ پہاڑوں میں چھپے کیا کررہے ہو؟
    انہوں نے کہا کہ ہم تمھاری تباہی و بربادی کے لیے دعائیں کررہے ہیں
    چنگیز خان نے قہقہہ لگایا ۔ تلوار نکالی ۔ اور تاریخی جملہ کہا
    " دعا بےشک حق ہے لیکن یاد رکھنا جب مقابلہ دشمن کی تلوار سے ہو تو دعا سے پہلے دشمن کی تلوار کام کرجاتی ہے ۔ "
    اتنا کہہ کر اس نے سب کے سر قلم کر دیے۔
    یہی حال ہمارا ہے۔ دشمن علم، ٹیکنالوجی، میڈیا ، اسلحہ ہرطرح سے لیس ہے۔
    ہم مسلمان علم میں بھی پیچھے ۔۔۔ دنیا کی پہلی 100 بہترین یونیورسٹیز میں شاید ایک بھی مسلمان یونیورسٹی نہیں۔
    ٹیکنالوجی میں ہم دشمن ممالک سے پیچھے۔
    میڈیا کے سامنے ہم کمزور ۔ دشمن جب چاہے ، جیسے چاہے ہمارے خلاف عالمی رائے عامہ ہموار کرتا ہے۔
    باہمی اختلافات، کرپشن، مفاد پرستی جیسی لعنتیں انتہا درجے کی ہمارے اندر موجود ہیں۔

    اور ہم چاہتے ہیں کہ صرف دعا سے امتِ مسلمہ کی تقدیر بدل جائے۔

    اگر اللہ پاک کا کوئی نیک بندہ ہماری تقدیر بدلنے کے لیے آواز اٹھائے تو اسکا حشر مصر میں سابق صدر ڈاکٹر مرسی ، پاکستان میں قائداعظم اور ڈاکٹر طاہرالقادری جیسا کردیا جاتا ہے۔

    اور دعائیں ہماری پھر بھی جاری ہیں کہ یا اللہ ! تو ہماری تقدیر بدل دے۔
     
    Last edited: ‏5 اپریل 2014
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    @نعیم بھائی جن اداروں کا آپ نے ذکر کیا ہے اور ساتھ سیلانی اور چھیپا اور ایسے بہت سے اداروں میں میڈیا والوں کو بلیک میلنگ کیلئے کچھ نہیں ملے گا اور وہ تو اسی کے گن گائیں گے جس کا کھاتے ہیں
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کے خیال میں ان تمام خرابیوں کا ذمہ دار میں اکیلا ہوں؟
     
  11. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جی نہیں۔ خدانخواستہ ایسا بالکل نہیں غوری بھائی ۔ اور نہ ہی میں نے آپ سمیت کسی بھی ذات کو ذمہ دار ٹھہرانے کی جسارت کی۔ ایسا سوچنا ہی میرے لیے گناہ ہے۔
    میں نے سابقہ پوسٹ کے آغاز میں الفاظ
    " ہم مسلمانو ۔۔۔ بالعموم ۔۔۔ (کچھ استثناء ) ۔۔ کے الفاظ پہلے جملے میں استعمال کیے ہیں۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پوری امت مسلمہ میں یہ طرزِ عمل بالعموم پایا جاتا ہے۔ اور اس میں خود بھی شامل ہوں۔
    کیونکہ اس وقت دینِ اسلام اور پاکستان کو مشکلات سے نجات کے لیے ہر پاکستانی اور ہرمسلمان کو جس طرح دامے ، درمے ، قدمے سخنے بساط بھر محنت کرنی چاہیے۔ کم از کم میں تو اتنی بھی نہیں کررہا ۔
    آپ سب لوگ تو مجھ سے بہت ہی بہتر اور محترم ہیں۔

    پھر بھی میرے الفاظ سے اگر بالواسطہ کسی بھی سطح پر آپ کی دل آزاری ہوئی تو میں معذرت کا خواستگار ہوں۔
     
  12. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ بھائی
    مگر جب قومیں دیگر قوموں کو غلام بناتی ہیں تو فرد واحد کی حیثیت کچھ بھی نہیں ہوتی۔
    لیکن ہمارا ایمان اللہ تعالی پر ہے اور اللہ تعالی ہی مسبب السباب ہیں اور انھی کی مشیت سے کارخیر انجام پاتے ہیں۔
    اس دنیا کا خالق اور مالک اللہ تعالی ہیں اور انھی سے مدد کی طلب کرنا چاہیے۔
    ظالم کتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو؛ اللہ کی پہنچ سے بعید نہیں جاسکتا۔
    ہمارے لئے صبر اور استقامت کی راہ ہی بہترین ہے۔
    مخلص غوری
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی آپ کی اطلاع کے لئے میں ساتویں جماعت سے اسلامی جمعیت طلبہ کا کارکن رہا۔ پھر علاقہ ناظم ہوا، اور اس کے بعد مزید 2 علاقے بھی میری ذمہ داری میں سونپ دیئے گئے اور اس کے بعد لاہور کی لائبریری کا ناظم (میرے سینئرز میں حافظ سلمان بٹ، فرید پراچہ، محمود الرشید،میاں مقصود احمد، تنویر الحسن زبیری تھے)۔ میں نے بچپن ہی سے دین کی تعلیم حاصل کی اور دعوت کی راہ اختیار کی۔
    جب بھی کوئی انسان دعوت دین کی راہ اختیار کرتا ہے اسے پہلے اپنے آپ کو بہتر انسان بنانا ازبس ضروری ہوتا ہے ورنہ آپ کی دعوت بے اثر ہوجاتی ہے۔
    اس دوران مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور بڑے ہوکر میں نے محسوس کیا کہ میں اپنے تئیں تو مخلص ہوں مگر اصل میں تنظیم کے مقاصد دینی کی بجائے سیاسی ہیں اور کہیں نہ کہیں گڑبڑ ہے۔
    برطانیہ نے اپنے دور حکمرانی میں دین اسلام کی بنیادوں کو ہلا کررکھ دیا۔ امت واحدہ کے نظریہ میں دڑاڑ ڈال دی۔ لوگوں کو قوموں میں بانٹ دیا۔ لوگوں سے روٹی چھین لی اور اپنے چیلوں کے ہاتھ میں ہمارا مستقبل دے دیا۔ اور ہر اسلامی ملک میں ایسی آگ لگادی کہ آج تک نہیں بجھ سکی۔
    اور ایسے قوانین وضع کئے کہ کمزور بے چارہ بن کر رہ گیا۔ کوئی قتل بھی کردے اف تک نہیں کہہ سکتے اور طاقت ور حکومتی مشینری کو روند کر گزر جائے ان کا کوئی بال بیکا نہیں کرسکتا۔
    آج یہ حال ہے کہ ہم اپنی بقاء کے لئے خوشی خوشی ملک بدر ہونے کو بھی گلے لگانے کو تیار ہیں جبکہ ایک چڑیا بھی یہ نہیں گوارہ کرتی کہ رات اپنے گھونسلے میں نہ گزارے خواہ دن بھر اسے اپنی خوراک کے لئے کوسوں دور سفر کرنا پڑے۔
    اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب بہترین لیڈر ہیں تو انھیں سامنے آنا پڑے گا اور اگر پاکستان کے لئے مخلص ہیں تو دیگر ممالک کو خیر باد کہنا پڑے گا۔
     
    Last edited: ‏6 اپریل 2014
    ھارون رشید اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    غوری بھائی ۔ واہ آپ تو چھپے رستم نکلے۔ بہت اچھا لگا آپ کے بارے میں جان کر۔
     
    غوری اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں