1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اچار گوشت کی ترکیب

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از ARHAM, ‏12 جولائی 2009۔

  1. ARHAM
    آف لائن

    ARHAM ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اپریل 2009
    پیغامات:
    82
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    السلام علیکم !
    نئے انتظامی ارکان ( مشیروں ) کی پرانی فرمائش پر ۔۔۔اچار گوشت کی ترکیب لے کر حاضر ہوں ۔۔
    امید ہے آپ سب کو پسند آئے گی ۔۔۔

    ۔۔۔۔۔۔۔ اچار گوشت ۔۔۔۔۔۔۔

    اجزاء :


    گوشت ٢/١ کلو
    پیاز ٢ عدد
    دہی ١ کپ یا ٢٠٠ گرام
    ادرک لہسن ١ چائے کا چمچہ
    نمک/لال مرچ حسب ذائقہ
    ہلدی ٢/١ چائے کا چمچہ
    ہری مرچ درمیانی ١٠ عدد
    دھنیا پاؤڈر ١ چائے کا چمچہ
    تیل ١ کپ

    مرچوں میں بھرنے کا مصالحہ :

    میتھی دانہ ١ چائے کا چمچہ
    سفید زیرہ ٢ چمچے
    کلونجی ١ چائے کا چمچہ
    لیموں کا رس
    ان تینوں چیزوں کو بھون کر پیس لیں پھر لیموں کا رس شامل کر کے پیسٹ بنا لیں اور مرچوں کا درمیان سے کاٹ کر اس میں بھر دیں ( چاہیں تو بیج نکال دیں ) ۔

    ترکیب :

    دہی میں نمک ' لال مرچ ' دھنیا پاؤڈر ' ہلدی ' ادرک لہسن ڈال کر مکس کریں اور گوشت شامل کر کے کم سے کم ایک گھنٹے کے لیے رکھ دیں ۔ اب تیل گرم کر کے اس میں پیاز براؤن کر لیں پھر گوشت ڈال کر ہلکی آنچ پر گلنے دیں ۔
    ہری مرچوں کو الگ سے تیل میں فرائی کریں ۔ جب گوشت گل جائے اور پانی خشک ہو جائے تو مصالحے بھری مرچوں کو گوشت پر ڈال کر دم پر رکھ دیں ۔
    ١٠ منٹ بعد چولہا بند کر دیں ۔
    اچار گوشت تیار ہے ۔۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ ارحم بہنا۔
    اتنا مزیدار اچار گوشت کی ریسی پی پڑھ کر منہ میں پانی آگیا ۔
    جب کھانے کو ملے گا تو لطف کا عالم کیا ہوگا۔
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    یہ ترکیب اچھی ہے مگر نعیم بھائی جس ترکیب سے آپ پکاتے ہیں اس کا کوئی جواب نہیں
     
  4. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اچار گوشت بنان ے کے لئے شان مسالہ ملتا ھے اس سے مزے کا بنتا ھےا چار گوشت
     

اس صفحے کو مشتہر کریں