1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اپنے جنم دن پر ایک نظم۔۔۔

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از طارق اقبال حاوی, ‏10 مارچ 2021۔

  1. طارق اقبال حاوی
    آف لائن

    طارق اقبال حاوی ممبر

    شمولیت:
    ‏27 جنوری 2021
    پیغامات:
    28
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    اپنے جنم دن پر ایک نظم۔۔۔

    سلامت رہو، رب عمریں بڑھائے
    کرو جو تمنا، وہ پوری ہو جائے
    جنم دن مبارک۔۔۔
    جنم دن مبارک۔۔۔
    بچپن سے لے کر، آج تلک میں
    یہ رسمی جملے، سنتا آیا
    اِن اُڑتے جَھڑتے سالوں میں
    بہت سے سپنے بُنتا آیا
    بچپن سے اچھے جیون کے
    جو سپنے ذہن پہ لادے ہیں
    نِصف عمر کٹی اور یہ اب تک
    ادھورے ہیں اور آدھے ہیں
    تعبیروں کی رفتار ہے کم
    سانسوں کی رفتار زیادہ ہے
    جب فاصلہ ہے آدھے کا
    تو اب میرا یہ ارادہ ہے۔۔۔
    بس اسی لئے یہ سوچا ہے
    نئے سپنے اب نہ دیکھوں گا
    جو آدھے ادھورے رہ گئے ہیں
    ان کی تکمیل کا سوچوں گا
    تاوان لاحاصل جیون کا۔۔۔۔
    میں تھک گیا بھرتے بھرتے
    سب کو خوش رکھنے کی کوشش
    میں تھک گیا کرتے کرتے۔۔۔
    (ازقلم: طارق اقبال حاوی)
     
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالی خوش و خرم رکھے۔
     
    طارق اقبال حاوی نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. طارق اقبال حاوی
    آف لائن

    طارق اقبال حاوی ممبر

    شمولیت:
    ‏27 جنوری 2021
    پیغامات:
    28
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ و نوازش محترم
    شاد رہیں، آباد رہیں۔ آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں