1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آلو بٹاٹے

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏30 جولائی 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    آلو بٹاٹے


    اجزاء: اُبلے آلو1/2کلو،لیموں دو عدد،کُٹی کالی مرچ1/2کھانے کا چمچ،کُٹی لال مرچ1/2کھانے کا چمچ، باریک کٹی ہری مرچ دو عدد،نمک حسبِ ذائقہ،بھنا اور پسا سفید زیرہ1/2کھانے کا چمچ،کارن فلور چار کھانے کے چمچ،چاول کا آٹا ایک کھانے کا چمچ،انڈے تین عدد،تیل تلنے کے لیے
    ترکیب: پہلے1/2کلو اُبلے آلوئوں کو چھیل کر میش کر لیں۔اب ان میں1/2کھانے کا چمچ کُٹی کالی مرچ،1/2کھانے کا چمچ کُٹی لال مرچ،حسبِ ذائقہ نمک،دو عدد لیموں کا رس،1/2کھانے کا چمچ بھنا اور پسا سفید زیرہ اور دو عدد باریک کٹی ہری مرچ ملا کر چھوٹے چھوٹے رولز بنا لیں۔اب ایک پیا لے میں تین عد د انڈے پھینٹ کر چار کھانے کے چمچ کارن فلور اور ایک کھانے کا چمچ چاول کا آٹا ملائیں اور اچھی طرح مکس کریں۔اس کے بعد کڑاہی میں حسبِ ضرورت تیل گرم کر کے اس میں تیار بالز کو انڈے میں ڈِپ کریں اور کڑاہی میں ڈال کر گولڈن تل لیں۔آخر میں املی کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں