1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آزادی مارچ پر سیاسی ہلچل، حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا فیصلہ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏11 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    آزادی مارچ پر سیاسی ہلچل، حکومت کا مولانا فضل الرحمان سے رابطے کا فیصلہ
    [​IMG]
    وزیراعظم عمران خان نے مولانا فضل الرحمان کے ممکنہ آزادی مارچ اور دھرنے کے پیش نظر وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کو اہم ٹاسک سونپتے ہوئے دھرنے سے متعلق معلومات بھی طلب کر لی ہیں۔
    دنیا نیوز ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری سے رابطہ کرکے انھیں اہم یہ ٹاسک سونپ دیا ہے اور ممکنہ دھرنے سے متعلق تمام معلومات طلب کر لی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جے یو آئی (ف) کے دھرنے سے متعلق سفارشات بھی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نورالحق قادری کا مولانا
    فضل الرحمان سے رابطے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے نور الحق قادری کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بتائے جائے کہ اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے موزوں طریقہ کیا ہو سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی سفارشات پر وزیراعظم قریبی رفقا سے مشاورت کریں گے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں