1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قومی اسمبلی اجلاس آئندہ ہفتے متوقع

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏1 دسمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قومی اسمبلی اجلاس آئندہ ہفتے متوقع
    upload_2019-12-1_4-24-20.jpeg
    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق قانون سازی کے معاملے پر وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
    دنیا نیوز ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس4 دسمبرکوبلانے کے لیے سمری ایوان صدرارسال کر دی گئی ہے، وزارت پارلیمانی امور نے سمری ارسال کی۔

    ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اہم امور پر قانون سازی ہو گی۔ اپوزیشن مہنگائی اور گراں فروشوں کے خلاف اقدامات سمیت دیگر عوامی مسائل اٹھائے گی۔
    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق حکومت اپوزیشن کے درمیان آئندہ ہفتے رابطوں کا امکان ہے۔ سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ ملنے کے بعد باضابطہ قانون سازی کا عمل شروع ہو گا۔

    یاد رہے کہ تین روز تک سپریم کورٹ میں جاری رہنے والی آرمی چیف کیس کی سماعت کے اختتام پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ سمیت دیگر ججز نے فیصلہ دیا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے لیے چھ ماہ کے اندر قانون سازی کی جائے۔ 6 ماہ بعد قانون سازی کا جائزہ لیں گے۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں