1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آرمی چیف کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏20 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    آرمی چیف کی ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات، اہم امور پر گفتگو
    upload_2019-11-20_0-29-56.jpeg
    پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی صدر حسن روحانی سے اہم ملاقات کی جس میں خطے کی سیکیورٹی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی فوج کی کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے اسے تسلیم کیا اور خطے میں قیام امن کی کوششوں کو واشگاف الفاظ میں سراہا۔

    اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ ایران کے دوران ان کی اعلیٰ عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں جن میں علاقائی سیکیورٹی اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی ایڈمرل علی شمخانی اور فوج کے سربراہ میجر جنرل عبدالرحیم موسوی سے ملاقاتیں کی۔ ان ملاقاتوں میں علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    خیال رہے کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ روز سرکاری دورے پر تہران پہنچے تھے، جہاں انہوں نے ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف جنرل محمد حسین سے ملاقات کی۔

    آرمی چیف اور ایرانی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کے درمیان ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال اور امن واستحکام پر بھی بات چیت کی گئی جبکہ پاک ایران سرحد پر سکیورٹی امور بھی زیر غور آئے۔

    اس سے قبل پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران باہمی دفاعی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترک مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل یاسر گولر نے خطے میں امن وامان کے لیے پاک فوج کو کوششوں کو سراہا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں