1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آج کا پکوان گرین گارلک دال

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏15 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    آج کا پکوان گرین گارلک دال

    اجزاء: ہری مونگ کی دال(اُبلی)1/2کلو،ہرا لہسن 250گرام،ٹماٹر چار عدد،پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ،پسی ہلدی ایک چائے کا چمچ،پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،ہری مرچیں چھ عدد،زیرہ ایک چائے کا چمچ،ثابت کٹا دھنیا ایک چائے کا چمچ،ہینگ ایک چٹکی،باریک کٹی ادرک ایک کھانے کا چمچ،لیموں کا رس چار کھانے کے چمچ،چکن کیوب ایک عدد،ہرا دھنیا 1/2گٹھی،تیل حسبِ ضرورت

    ترکیب: تیل گرم کر کے زیرہ فرائی کر لیں۔خوشبو آنے لگے تو ہری مرچیں،نمک،پسی لال مرچ،پسی ہلدی،ٹماٹر،ثابت کٹا دھنیا،ہرا لہسن،باریک کٹی ادر ک اور ہینگ ڈال کر اچھی طرح بھونیں،پھر اس میں اُبلی مونگ کی دال،لیموں کا رس،چکن کیو ب اور ہرا دھنیا شامل کر کے پانچ منٹ پکا لیں۔آخر میں پسا گرم مصالحہ چھڑک کر سرو کریں۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں