1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آج کا پکوان منٹ رائس

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏18 اگست 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    آج کا پکوان منٹ رائس

    اجزائ: چاول بھیگے ہوئے تین کپ،ثابت گرم مصالحہ دو کھانے کے چمچ،زردے کا رنگ ایک چٹکی،بریانی ایسنس چند قطرے،ہر ی مرچیں چوپڈ ایک کھانے کا چمچ،کُٹی کالی مرچ ایک کھانے کا چمچ،نمک1-1/2چائے کا چمچ،چکن کیوب ایک عدد،پودینہ ایک گٹھی،ہرا دھنیا ایک گٹھی،ادرک لہسن ایک کھانے کا چمچ،تیل1/2کپ

    ترکیب: پانی کو اُبال کر اس میں ایک کھانے کا چمچ گرم مصالحہ،1/2چائے کا چمچ نمک اور دو کھانے کے چمچ پودینہ ڈال کر چاول اُبال لیں۔جب وہ ایک کنی رہ جائیں تو انہیں چھان لیں۔اس کے بعد دوسری پتیلی میں تیل گرم کر کے ادرک لہسن اور ایک کھانے کا چمچ ثابت گرم مصالحہ ڈال کر بھون لیں۔خوشبو آنے لگے تو اس میں ہری مرچیں اور دو کپ پانی ڈال کر پکنے دیں۔جب ایک کپ پانی رہ جائے تو چکن کیوب ڈالیں،پھر اس میں اُبلے چاول ڈال دیں۔اس کے بعد پودینہ،ہرا دھنیا،کالی مرچ اور نمک شامل کر کے مکس کریں،پھر ایک سائیڈ پر زردے کا رنگ اور بریانی ایسنس ڈال کر آدھا گھنٹہ دم دے کر سرو کریں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں