1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آج کا پکوان آلو کا میٹھا پکوان

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏17 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    آج کا پکوان آلو کا میٹھا پکوان

    اجزاء:آلو125گرام،دیسی گھی 50 گرام، چینی 125 گرام، کریم 25 گرام ، پستہ چار عدد ، بادام کی گریاں پانچ عدد،دودھ ایک کپ

    ترکیب:بادام کی گریاں گرم پانی میں بھگو کر چھلکا اُتاریں اور گریاں باریک پیس لیں۔پستے کی گریاں بھی باریک پیس لیں۔آلو اُبال کر چھیلیں اور سل پر باریک پیس لیں پھر اس میں چینی، بادام کی گریاں،پستے کی گریاں اور کریم ملا کر خوب اچھی طرح مکس کریں۔اس کے بعد ایک برتن میں دودھ ڈال کر چولہے پر رکھیں اور ہلکی آنچ پر دس منٹ تک پکائیں،پھر اس میں گھی ڈالیں اور مزید پانچ منٹ تک بھوننے کے بعد چولہے سے نیچے اُتار لیں۔اب اس پکوان کو پلیٹ میں نکالیں اور نیم گرم کر کے خود بھی کھائیں اور دوسروں کو بھی کھلائیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں