1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اِشارہ

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از نادر سرگروہ, ‏9 اکتوبر 2008۔

  1. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    اِشارہ
    (SIGNAL)​
    نادر خان سَر گِروہ

    آج آخری سال کے نتائج کا اعلان ہُوا تاھا۔ وہ شام ڈھلے نتیجہ ہاتھ میں تھامے کالج کے باہر کھڑا تھا۔ آج اُس کی پڑھائی کا برسوں سے چلا آ رہا سِلسلہ ختم ہو چُکا تھا۔اب اُسے عملی زندگی میں قدم رکھنا تھا۔ جہاں وہ کھڑا تھا، وہاں سے ایک سڑک سیدھے چَوراہے تک جاتی تھی۔ چوراہے پر ایک سِگنَل تھا۔ جہاں آکر تمام سڑکیں ختم ہوتی تھیں اور دوبارہ شروع ہو جاتیں تھیں۔لیکن جو سڑک وہ اپنے ذہن کی آنکھوں سے دیکھ رہا تھا، وہ بڑی ہی طویل سڑک تھی۔ جس کا دوسرا سِرا نظر ہی نہیں آ رہا تھا۔ اُسے اب اُس سڑک پر بہت دُور تک چلنا تھا۔

    تعلیم نے اُسے اپنی گود میں ایسے کھِلایا کہ کچھ محسوس ہی نہ ہونے دِیا۔ یوں گُزرے اِتنے سارے بَرَس ۔۔۔ کہ ہوں چند راتوں کے خواب۔ لیکن اب ! سویرا ہو چکا تھا۔ اُسے اُٹھنا تھا، ایک موڑ چُننا تھا، اور چلنا تھا۔ ایک ایسے دور میں کہ جب مقابلہ بہت ہے۔ بھیڑ بہت ہے۔اس سے اچھے ۔۔۔ اور بہت اچھے۔۔۔۔۔ پہلے ہی قسمت آزما رہے ہیں۔


    سامنے ۔۔۔ سِگنل تھوڑی تھوڑی دیر میں رنگ بدل رہا تھا۔ لال ، پیلا اور سبز۔ گاڑیاں چلتیں۔۔۔رُکتیں۔۔۔۔۔۔پھر چلنے لگتیں۔ اُس کے ذہن میں بھی مُختلف رنگوں کے خیالات آ۔۔۔جا رہے تھے۔کچھ کر گُزرنے کی خواہش اور ۔۔۔ ناکامی کا ایک انجانا سا خوف۔۔۔۔اِسی کشمکش میں اُس نے ایک مُصَمم اِرادہ کیا۔ ایک نئے سِرے سے اپنی سوچ کا تجزیہ کِیا۔ اپنی پوری توجہ مثبت پہلوؤں پر مَرکُوز کر دی اور آہستہ ۔ ۔ ۔ آہستہ قدم بڑھانے لگا۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔یہ بات تھی اب سے کچھ برس پہلے کی۔ اب وہ اپنے خیالوں میں نظر آنے والی اُس سڑک پر بہت دُور۔۔۔ تک چل چکا تھا۔ آج ۔۔۔ اُس سِگنَل میں چھُپے راز کو اُس نے جان لیاتھا۔
    لال ، پیلے اور سبز اِشاروں کا مطلب وہ اچھی طرح سمجھ گیا تھا۔اُس کے تجربات نے اُسے بتایا کہ۔۔۔راستے میں جہاں ُرکاوٹیں آتیں ہیں، وہاں رُکنا پڑتا ہے۔ وہاں سے لَوٹا نہیں جاتا۔ اور جب سبز سِگنل مِل جاتا ہے تو اِنسان پھِر چل پڑتا ہے۔


    آج کامیابی کی منزل پر پہنچ کر۔۔۔وہ یہ دیکھ رہا تھا کہ ۔۔۔ ایسے کِتنے تھے جو اُس کے ساتھ چلے تھے۔ لیکن کوئی نہ کوئی ۔۔۔ کسی نہ کسی رُکاوٹ کو دیکھ کر لَوٹ گیا تھا۔جب کہ ہر چھوٹی بڑی رُکاوٹ کو عُبور کرنے کے بعد۔۔۔ ایک ہموار راستہ منتظر ہوتا تھا۔

    کاش !!! ۔۔۔ وہ رُکتے ۔ نہ لَوٹتے۔ آج اُس کے ساتھ ہوتے اور پیچھے پلٹ کر دیکھتے کہ یہ سفر کتنا مختصر تھا۔۔۔کتنا آسان تھا۔ بس ۔۔۔ تھوڑے سے صبر ، تھوڑی سی محنت اور پُختہ عزم کی ضرورت تھی۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
    12 نومبر 1996
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    زبردست
    :a180:

    بہت خوب
     
  3. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بہت خوب نادر بھائی بہت ہی اچھا پیغام دیا ہے آپ نے۔۔جزاک اللہ۔۔۔

    آپ اردو کی بھی خدمت بہت اچھی طرح سے کر رہے ہیں ماشاء اللہ سے۔۔۔۔
    جیتے رہیں خوش رہیں۔۔۔ :dilphool:
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب نادر خان بھائی !
    مختصر پیرائے میں بہت طویل بات بیان کردی آپ نے۔
    :a180:
     
  5. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    خوشی صاحبہ
    بہت شکریہ
    اِتنی تیز رفتار گاڑی میرے اِس " اِشارہ " کو دیکھ کر رُک گئی۔

    کاشفی بھائے ۔۔۔( بمبئی میں بھائے بولتے ہیں )
    آپ کا بھی شُکریہ۔۔۔

    میں تو اردو کی خدمت کی اپنی سی کوشش کر ہا ہوں۔


    نعیم بھائی !

    آپ آئے تو نغموں کی برات آئی ۔ ۔ ۔
    شکریہ۔
    مختصر تحریر میں طویل کہانی دیکھنا۔۔۔ قاری کا بھی کمال ہے۔

    آُپ سب نے جو حوصلہ افزائی کی اُس کے لئے ممنوں ہوں۔
     
  6. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    نادر بھائی،!!!!
    اسلام علیکم،!!!!
    آپکی تحریروں کی کیا بات ھے، ماشااللٌہ،!!!!
    بہت ھی خوبصورت پیرائے میں موتیوں کی طرح جڑی ھوئی نظر آتی ھیں،!!!!
    یقین جانئے کہ آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رھا ھے،!!!!
    خوش رھیں،!!!!

    :dilphool:
     
  7. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اچھی تحریردیکھ کر رکنا پڑتا ھے
     
  8. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2008
    پیغامات:
    1,495
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    بہت خوبصورت پیغام ہے اور بہت خوبصورت انداز ہے نادر بھائی۔ :101:
     
  9. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    :titli: :titli: :titli: :a165: :a165: :a165:






    ذرا اک نظر--------اردو ادب /تلقین انقلاب
     
  10. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    عبدالرحمن سید صاحب
    وعلیکم السلام
    یہ آپ کی ذرہ نوازی ہے۔
    آپ نے ہیمشہ دِل کھول کر داد دی ہے اور میرا حوصلہ بڑھایا ہے۔

    میں ادب برائے اِصلاح کا قائل ہوں۔
    میری تحریر کو کوئی سراہے یا نہ سراہے۔اگر اُس میں موجود پیغام سے
    کسی ایک شخص کی سوچ کا دھارا بدل جاتا ہے ۔ یا اُس کی زندگی بدل جاتی ہے تو یہ میرے لئے کافی ہے۔

    ۔
    ۔
    آپ نے جو خوش رہنے کی دُعا دی اُس پر میں آمین کہتا ہوں۔
     
  11. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    این آر بی
    اور
    ایم اے رضا
    آپ دونوں کا شکریہ
     
  12. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    میں نے بھی تعریف کی تھی کیا آپ بھی میرا لکھا نہیں پڑھ سکتے اتنی ھینڈ رائیٹنگ بھی اب خراب نہیں میری :neu:
     
  13. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    خیمہ زن خوشی !
    اپنی آنکھیں کُھلی رکھیں۔

    اگر آپ بریک لگا کر ایک جگہ ٹھہریں تب نہ آپ کو کچھ دِکھائی دے۔
    میرا گذشتہ جواب دیکھیں۔ سب سے پہلے میں نے آپ کا ہی شکریہ ادا کِیا ہے۔

    بِلا وجہ لڑنے پہ نہ اُتر آیا کریں۔ :horse: ]
     
  14. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    کوئی لڑے نہیں پلیز۔۔۔۔
     
  15. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    آپ تو مذاق میں بھی :horse: :horse: ااااااااااااااایسے ڈرا رہے ھیں آج سے مذاق بند آپ کے لئے یہی ٹھیک رھے گا :hathora: :hathora: :hathora: :hathora: :hathora: :hathora: :hathora: :hathora:

    ویسے میں‌آپ سے کب کب لڑی وہ اقتباس میں پیش کریں
     
  16. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    نادر بھائی میرے پاس بہت سارے خیالی اقتباسات ہیں جس میں خوشی لڑ رہی ہیں آپ سے۔۔۔۔۔۔اگر آپ کہیں‌گے تو پیش کردونگا۔۔۔۔ :dilphool:
     
  17. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    مبارززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززززز کچھ خیال کروووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووووو :hathora: :hathora: :hathora: :hathora:
     
  18. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    آپ ہی کا تو خیال کر رہا ہوں میں۔۔۔

    نادر بھائے آپ خوشی کو زیادہ تنگ مت کیا کریں۔۔پلیز۔۔۔ :happy:
     
  19. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    نادر جی نے کیا کہا تھا مبارز :soch: :soch: :soch:
     
  20. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    نادر بھائی میرے خیال میں نہ لڑنے کا اشارہ دے رہے تھے۔۔۔
     
  21. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اردو ادب
    اور
    نادر سرگروہ خان جیسی صاحبِ ادب
    کی لڑی میں
    یہ کیا
    اشارہ بازی ہورہی ہے :hasna: :hasna: :hasna:
     
  22. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    نادر جی کے پیغام پڑھیں پھر فرمان جاری کریں :hpy: :hpy: :hpy: :hpy: :hpy:
     
  23. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    نعیم صاحب
    مجھے صاحبِ ادب نہ کہا کریں۔۔۔
    دشمنوں سے یہ کلمات سُنے نہیں جاتے۔۔۔ پڑھے نہیں جاتے۔
    میرے دُشمن جَل ( بھُن ) کر راکھ ہو جاتے ہیں۔
    ۔
    دُشمنوں کے لئے غالب کے دو اشعار۔۔۔

    دے مجھ کو شکایت کی اجازت کہ سِتم گر !
    کچھ تجھ کو مزہ بھی مِرے آزار میں آوے

    کانٹوں کی زباں سُوکھ گئی پیاس سے یا رب !
    اِک آبلہ پا وادی ء پُرخار میں آوے
    ۔
    اپنے بارے صِرف یہی کہوں گا۔۔۔کہ

    مُجھ کو بَس آوارہ سمجھا ، جس نے میرا نام سُنا
     
  24. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    واہ بہت خوب غالب کی کیا بات ھے
     
  25. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    جی ہاں !
    اِن دو اشعار میں ، آپ کے خیالات کی خوب ترجمانی کی ہے۔
     
  26. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    :mashallah: :mashallah:
    علم نجوم پہ بھی دسترس رکھتے ھیں آپ :mashallah: :mashallah:
     
  27. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جون 2008
    پیغامات:
    600
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    ۔
    ۔
    " پہ " کا اِستعمال نثر میں ۔۔۔
    خلافِ فصاحت ہے۔
     
  28. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    آپ کو بات کی سمجھ آ گئی کافی ھے :hpy:
     
  29. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    نادر بھائی آپ دونوں لڑتے کیوں‌ رہتے ہیں۔۔
     
  30. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    شاباش مبارز پوچھیں ان سے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں