1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اُن کی قُدرت بیشتر ہے، اُن کی رحمت بیشتر ۔۔ مقصود علی شاہ

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏18 ستمبر 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اُن کی قُدرت بیشتر ہے، اُن کی رحمت بیشتر
    ہم گنہگاروں کو ہے یہ بہرِ جنّت بیشتر

    نُور زادے پا رہے ہیں خیرِ نعلینِ کرم
    مہر و ماہ و نجم سے ہے اُن کی طلعت بیشتر

    حیرتوں کے بیچ ہی تھا شہرِ جاناں کا سفر
    واپسی پر پھر سے ہونے کو ہے حیرت بیشتر

    نسبتِ بَردہ میسّر ہے مجھے نسلوں کے سنگ
    میرے حصے میں رہے گی در کی نسبت بیشتر

    بے سبب ملتا ہے مجھ کو میری حاجت سے سوا
    میری قسمت کم طلب ہے، اُن کی قدرت بیشتر

    دشتِ ناز و حُسن کے ہیں خار و خس حیرت فزا
    رنگ سے رنگت فزوں ہے، گُل سے نکہت بیشتر

    اُن کے ذکرِ خیر کے ہیں نُور پرور تذکرے
    رفعتوں کے اوج پر ہے اُن کی رفعت بیشتر

    خامۂ نُدرت پہ اُن کی بے نہایت رحمتیں
    دامنِ خواہش میں ہے فیضانِ مدحت بیشتر

    مجھ کو ہے مقصود اُس خیر الوریٰ سے واسطہ
    مقصد و مطلوب سے ہے جس کی رحمت بیشتر
    -----
    مقصود علی شاہ
     
    محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں