1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اولمپکس 2012 کی مشعل روشن کر دی گئی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک بلال, ‏11 مئی 2012۔

  1. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    یونان: اولمپکس مشعل روشن کر دی گئی

    http://wscdn.bbc.co.uk/worldservice...mpics_greece_304x171_gettyimages_nocredit.jpg
    یونان میں اولمپکس کی جائے پیدائش اور قدیم شہر اولمپیا میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں لندن اولمپکس دو ہزار بارہ کی مشعل روشن کر دی گئی ہے۔
    جمعرات کو مشعل روشن کرنے کی تقریب میں قدیم یونانی لباس میں ملبوس اداکارہ اینو مینیگاکی نے عدسے کی مدد سے سورج کی شعاؤں سے مشعل جلائی۔
    اس تقریب میں انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے چیئرمین اور ہیلینک اولمپکس کمیٹی کے صدر بھی موجود تھے اور مشعل روشن ہوتے ہی لندن اولمپکس کی الٹی گنتی کا آغاز ہوگیا۔
    اب یہ مشعل ایک ہفتے تک یونان کے اندر سفر کرے گی اور تقریباً انتیس سو کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد سترہ مئی کو ایتھنز کے پیناتھیانک سٹیڈیم میں پہنچی گی جہاں اسے لندن اولمپکس کے منتظمین کے حوالے کر دیا جائے گا۔
    اس سٹیڈیم میں سنہ اٹھارہ سو چھیانوے میں پہلے جدید اولمپکس منعقد ہوئے تھے۔
    مشعل کو اٹھارہ مئی کو برطانیہ لایا جائے گا جہاں اس کا سفر انیس مئی کو لینڈر اینڈ کے مقام سے شروع ہوگا اور ستائیس مئی کو مشرقی لندن کے علاقے سٹریٹفرڈ میں واقع اولمپکس سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوگا۔
    ستر دنوں پر محیط اس سفر کے دوران اولمپکس کی مشعل برطانیہ کے ایک ہزار انیس مقامات سے گزرے گی۔

    بحوالہ: بی بی سی اردو
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اولمپکس 2012 کی مشعل روشن کر دی گئی

    19 مئی کو لینڈز اینڈ سے اولمپک مشعل کا سفر شروع ہوگا اور 27 جولائی تک جاری رہے گا۔ اوپر 27 مئی شاید غلطی سے لکھا گیا ہے ۔
     
  3. عمر خیام
    آف لائن

    عمر خیام ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2009
    پیغامات:
    2,188
    موصول پسندیدگیاں:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اولمپکس 2012 کی مشعل روشن کر دی گئی

    اولمپک مشعل کا رُوٹ اس طرح بنایا گیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ عوام اس کو دیکھ سکے ۔ 95 فیصد آبادی سے اس مشعل کا روٹ زیادہ سے زیادہ دس میل کی دوری پر ہوگا ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں