1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اوسط آمدنی والے مردوں کا بطور جیون ساتھی انتخاب

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏16 فروری 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    جیون ساتھ کے انتخاب کے لیے خواتین اوسط آمدنی والے مردوں کو ترجیح دیتی ہیں۔ ​


    لنکاشائر یونیورسٹی کے ماہرین کی تحقیق​

    یونیورسٹی آف سنٹرل لنکا شائر کے ماہرین کی تحقیق کے نتیجے میں حیرت انگیز معلومات سامنے آئی ہیں۔ ان نتائج کے مطابق خواتین نے جیون ساتھی کے انتخاب کے لیے اوسط آمدنی والے مردوں کو انتہائی امیر مردوں پر ترجیح اس لیے دی کیونکہ ان کا خیال تھا کہ یہ مرد زیادہ اچھے باپ ثابت ہوں گے۔

    تحقیقات کار سائمن چو کےمطابق بڑے عہدوں پر فائز مردوں کو خواتین اپنی رسائی سے دور اور ’مصنوعی‘ تصور کرتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’بعض حالات میں امیر طبقے کے مرد واقعی زیادہ پرکشش ثابت نہیں ہوتے اور گھر کو کم توجہ دینے والے ثابت ہوتے ہیں‘۔

    سائمن چو کا کہنا ہے کہ خواتین مردوں میں ظاہری کشش اور خدوخال دیکھتی ہیں جبکہ امیر مردوں کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ یہ اچھے باپ ثابت نہیں ہوسکتے۔

    تحقیق کے دوران خواتین کے سامنے 20 سے 30 سال کے 60 مردوں کی تصویریں رکھی گئیں۔ پھر ان میں سے چھ خوبصورت، چھ اوسط اور چھ معمولی شکل و صورت کے مردوں کی تصاویر منتخب کی گئیں۔ پھر ان تصاویر کے ساتھ ان مردوں کی آمدنی کی تفاصیل دی گئیں۔ ان میں سے چند افراد نہایت اعلٰی عہدوں پر فائز تھے، کچھ معمولی ملازمتوں پر تھے اور کچھ کم آمدنی والے تھے۔

    خواتین نے جن مردوں کا انتخاب کیا ان میں سے بیشتر اچھی شکل و صورت والے مگر اوسط آمدنی والے طبقے سے تعلق رکھتے تھے۔

    ایک ماہر نفسیات انگرڈ کولنز کا کہنا ہے کہ خواتین بچوں کی پرورش کے بارے میں گھر کا اہم ترین فرد ہوتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ ایسے جیون ساتھی کا ساتھ چاہتی ہیں جو اس ذمہ داری میں ان کا ساتھ دے سکے۔‌‌

    بی بی سی رپورٹ : 10 جنوری 2007
     
  2. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    اب آپ ذرا محتاط رہنا ، دولت زیادہ نہ جمع ہونے پائے ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  3. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    نعیم بھائی ! شیر افضل بھائی کے مشورے پر غور کیجیئے گا۔۔۔۔۔ ورنہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,154
    ملک کا جھنڈا:
    اوہ یارو ۔۔۔۔۔۔۔ ورنہ کیا ؟؟

    میں خود کو ایک وڈا امیر ظاہر کرنے کی بجائے 4 مختلف جگہوں پر

    تھوڑا تھوڑا امیر ظاہر کر کے 4 کھڑکا لوں گا۔۔۔۔ اس میں پریشانی والی کیا بات ہے ؟؟

    ویسے کیسا بھولپن ہے میرا ؟؟ :237:
     
  5. عقرب
    آف لائن

    عقرب ممبر

    شمولیت:
    ‏14 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    3,201
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    اللہ معاف کرے۔

    مجھے تو بھولپن سے زیادہ علاماتِ قربِ قیامت لگتی ہیں :176:
     
  6. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22

    :201: :135: :201:
     
  7. نور
    آف لائن

    نور ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جون 2007
    پیغامات:
    4,021
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    اگر یہ بھولپن ہے تو کھوچلپن کیا ہوتا ہے ؟؟ :shock:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں