1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اور کھال اتر گئی

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از م س پاکستانی, ‏28 نومبر 2007۔

  1. م س پاکستانی
    آف لائن

    م س پاکستانی ممبر

    شمولیت:
    ‏11 جولائی 2006
    پیغامات:
    23
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    1961 میں‌ کمشن حاصل کرنے کے پہلے ہی سال بعد بلا اجازت چھٹی کرنے کی وجہ سے کورٹ مارشل سے بچنے والے کمانڈو اور سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل پرویز مشرف کے بارے میں‌ شاید کوئی یہ سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ اپنی “کھال“ اتار دیں گے۔
    جی ہاں
    جنرل پرویز مشرف نے اپنی کھال یعنی وردی اتار دی ہے۔ یہ اسی سال کے اوائل کا واقعہ ہے کہ انہوں نے میڈیا بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ “وردی میری کھال ہے اس کو اتار نہیں ‌سکتا۔“
    اب مورخہ 28 نومبر 2007 کی صبح 10 بجکر 49 منٹ پر مشرف نے اپنی کھال اتارنے کی منعقدہ تقریب میں چیف آف آرمی سٹاف کا عہدہ جنرل کیانی کے حوالے کر دیا۔
    وردی اتارنے کے بعد مشرف کا فوج میں عملی کردار باقی رہے گا؟
    کیا وہ سوللین صدر کی حثیت سے آئین کی بحالی کے بعد ججوں کو بھی بحال کر دیں گے؟
    اور کیا بغیر وردی صدر کے اختیارات میں‌ توازن رہے گا؟
    یہ سوالات آپ کی توجہ کے منتظر ہیں۔
     
  2. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    جنرل پرویز مشرف نے سب سے پہلے پاکستان کو مدنظر رکھتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف کو عہدہ نئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق کیانی کے حوالے کر دیا اس پر یہ مبارکباد کے مستحق ہیں ۔۔۔۔ اللہ تعالی جنرل پرویز مشرف اور ان کی فیلمی کو ایک اچھی اور لمبی عمر عطا کرے اور نئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق کیانی کو ثابت قدم رکھے اور اپنے فرائض کو احسن طریقے سے ادا کرنے کی توفیق عطا کرے۔۔۔۔آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں